29/11/2024
بچے کی تعلیم میں والدین کا کردار
والدین بچے کی زندگی کے پہلے استاد ہوتے ہیں، اور ان کی تربیت بچے کی تعلیمی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ والدین کے کردار میں شامل ہیں:
1️⃣ بچے کے لیے مثبت اور سکون دہ تعلیمی ماحول فراہم کرنا۔
2️⃣ ان کی کامیابیوں پر تعریف اور ناکامیوں پر حوصلہ دینا۔
3️⃣ مطالعے کی عادت ڈالنا اور وقت کی پابندی سکھانا۔
4️⃣ اساتذہ سے رابطے میں رہ کر بچے کی کارکردگی کا جائزہ لینا۔
5️⃣ اخلاقی، مذہبی، اور زندگی کے اصولوں کی تربیت دینا
ذمہ دار والدین ہمیشہ اپنے بچے کی تعلیم و تربیت بارے فکرمند رہتے ہیں
اسی سلسلہ میں آج خادم آباد ہائی سکول ڈڈیال میں طلباء کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے والدین نے بھرپور شرکت کی اور طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا