السلام علیکم :
آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو اور سب پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو ۔
آمین
Abdul Qadeer 1
Education
اسلامیات 12
1۔"کتاب الشفاء" کس کی تصنیف ہے۔
بو علی سینا
2۔سرجری کا بانی کس سائنسدان کو کہا جاتا ہے۔
ابو القاسم الزاہراوی
3۔استنبول کا پرانا نام کیا ہے۔
قسطنطنیہ
4۔اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے بحری فوج کس کے عہد میں قائم ہوئی۔
حضرت عثمان کے دور میں
5۔حضرت عمر نے خلیفہ کے انتخاب کے لیے جو کمیٹی بنائی اس میں کون کون سے شامل تھا۔
حضرت علی،حضرت عثمان،حضرت طلحہ بن عبیداللہ،حضرت سعد بن ابی وقاص،حضرت زبیر بن العوام ،حضرت عبدالرحمان بن عوف
6۔محمد بن قاسم نے سندھ کب فتح کیا۔
712 عیسوی میں
7۔"الموطا" کس کی تصنیف ہے۔
امام مالک بن انس
8۔اسلامی فقہ کا تیسرا ماخذ کون سا ہے۔
اجماع
9۔سریہ موتہ کب ہوا۔
8 ہجری
10۔ہجری سن کا آغاز کب ہوا۔
17 ہجری میں حضرت عمر کے دور میں
11۔قرآن پاک کی موجودہ ترتیب کون سی ہے۔
توقیفی
12۔خلافت عباسیہ کا بانی کون تھا۔
ابو العباس محمد بن عبداللہ السفاح
13۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس شخص کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔
شاہ حبشہ نجاشی اصحمہ
14۔خلافت بنو عباس کا آخری خلیفہ کون تھا۔
مستعصم باللہ
15۔امام ابو حنیفہ نے حدیث پر کون سی کتاب لکھی۔
کتاب الآثار
معلومات پاکستان 9 ABDUL QADEER
1۔آل انڈیا مسلم لیگ کی لندن میں شاخ کا آغاز کب ہوا۔
1908 میں
2۔آل انڈیا مسلم لیگ کی لندن شاخ کا آغاز کس نے کیا۔
سید امیر علی
3۔قائد اعظم کو ہندو مسلم اتحاد کا سفیر کب قرار دیا گیا۔
1916 میں
۔
4۔مسلم لیگ اور انڈین کانگریس کا مشترکہ اجلاس کب اور کہاں ہوا۔
1916 میں لکھنئو میں
5۔قائد اعظم نے پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے پہلی بار خطاب کب کیا۔
11 اگست 1947
6۔فرائضی تحریک کس نے شروع کی۔
حاجی شریعت اللہ
7۔ایم اے او کالج علی گڑھ کا آغاز کب ہوا۔
1875 میں
8۔سائنٹفک سوسائٹی کا آغاز سر سید احمد خان نے کب کیا۔
1863 میں
9۔تحریک خلافت کا آغاز کب ہوا۔
1919 میں
10۔تحریک عدم تعاون کا آغاز کب ہوا۔
1920۔
11۔قائد اعظم نے چودہ نکات کب پیش کیے۔
1929 میں
12۔کل کتنی گول میز کانفرنسز ہوئیں۔
تین 1930،1931،1932
13۔یوم نجات کب منایا گیا۔
22 دسمبر 1939
14۔قرارداد پاکستان کس نے پیش کی۔
مولوی فضل حق نے
15 ۔قائد اعظم نے کانگریس سے کب استعفی دیا
1920۔
کشمیریات 13
1۔ریاست جموں کشمیر کی پہلی دستور ساز اسمبلی کب بنی۔
1934 میں
2۔مقبوضہ کشمیر کی پہلی دستور ساز اسمبلی کب بنی۔
1952 میں
3۔شیخ عبداللہ کب فوت ہوئے ۔
1983 میں
4۔مشہور شاعر چراغ حسن حسرت کہاں پیدا ہوئے۔
پونچھ میں
5۔ریاست جموں کشمیر میں آتش فشاں پہاڑ کس علاقے میں واقع ہیں۔
ہندواڑہ میں
6۔جموں شہر کے درمیان سے کون سا دریا گزرتا ہے۔
دریائے توی
7۔علامہ اقبال نے شیخ عبداللہ کو خط کب لکھا۔
1933 میں
8۔روس نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں پہلی بار ویٹو کب کیا۔
1957میں
9۔میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کب فوت ہوئے۔
1968 میں
10۔سردار فتح محمد کریلوی کب فوت ہوئے۔
1989 میں۔
اردو 7
1۔مسدس سے کیا مراد ہے۔
جس بند میں چھ مصرعے ہوں
2۔"راجہ گدھ" کس کا ناول ہے۔
بانو قدسیہ
3۔"ابن الوقت" کس کا ناول ہے۔
ڈپٹی نذیر احمد
4۔"آثار الصنادید "کس کی تصنیف ہے۔
سر سید احمد خان
5۔"اوور کوٹ" کے مصنف کون ہیں۔
غلام عباس
6۔اردو کس زبان کا لفظ ہے۔
ترکی زبان کا
7۔اردو کے معنی کیا ہیں۔
لشکر
8۔علامہ اقبال کی کون سی کتاب ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی۔
ارمغان حجاز
9۔"حیات جاوید" کس کی تصنیف ہے۔
الطاف حسین حالی
10۔کس پاکستانی شاعر کو لینن ایوارڈ دیا گیا۔
فیض احمد فیض
11۔فیض احمد فیض کو لینن ایوارڈ کب ملا۔
1962 میں
12۔"سحر البیان " کس کی مثنوی ہے۔
میر حسن
13۔علامہ اقبال کے خطوط کس نام سے شائع ہوئے۔
اقبال نامہ
14۔"بانگ درا" کا دیباچہ کس نے لکھا۔
شیخ عبدالقادر
15۔اکیلے شعر کو کیا کہا جاتا ہے۔
فرد
جنرل نالج 9
1۔مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کہاں دفن ہے۔
کابل
2۔پانامہ لیکس کا انکشاف سب سے پہلے کس ملک کے اخبار نے کیا۔
جرمنی
3۔اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری کون ہیں۔
انتونیو گوتریس
4۔انتونیو گوتریس کا تعلق کس ملک سے ہے۔
پرتگال
5۔انڈیا کے موجودہ صدر کا نام کیا ہے۔
Droupadi Murmu.
6۔انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کس آبنائے سے گزرتی ہے۔
آبنائے بیرنگ
7۔مہاتما گاندھی کو مہاتما کا لقب کس نے دیا۔
رابندر ناتھ ٹیگور
8۔محمد علی جناح کو قائد اعظم کا لقب کس نے دیا۔
مولانا مظہر الدین شہید نے 1938 میں
9۔سلیکون ویلی کہاں واقع ہے۔
سان فرانسسکو کیلیفورنیا
10۔سلیکون ویلی کیوں مشہور ہے۔
اس علاقے میں دنیا کی تقریبا سب بڑی ٹیکنالوجی سے ریلیٹڈ کمپنیوں کے دفاتر ہیں ۔گوگل،فیس بک،ایپل وغیرہ
11۔دنیا کا سب سے پرانا جھنڈا کس ملک کا ہے۔
ڈنمارک
12۔"واٹر لو" کی جنگ کب ہوئی۔
1815 ء
13۔دنیا میں سب سے پہلے کاغذی نوٹ کس ملک نے جاری کیے۔
چین
14۔فلسطینی تنظیم "حماس" کے بانی کون ہیں۔
شیخ احمد یاسین
15۔کس ملک کا ساحل دنیا میں سب سے چھوٹا ہے۔
مناکو
اسلامیات 11
1۔ام المساکین کس کا لقب ہے۔
حضرت زینب بنت خزیمہ
2۔یاجوج ماجوج کا ذکر قرآن کی کس سورت میں ہے۔
سورہ کہف
3۔میثاق مدینہ کس صحابی کے گھر لکھا گیا۔
حضرت انس بن مالک
4۔صلح حدیبیہ کا ذکر کس سورت میں ہے۔
سورہ فتح
5۔قبا میں قیام کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کے گھر قیام کیا۔
حضرت کلثوم بن الہدم
6۔بیعت رضوان کب ہوئی ۔
سن 6 ہجری
7 ۔فتح مبین کس واقعہ کو قرار دیا گیا۔
صلح حدیبیہ
8۔"صحاح ستہ" سے کیا مراد ہے ۔
اس سے مراد حدیث کی چھ صحیح ترین کتابیں ہیں
9۔صحاح ستہ میں کون سی کتب شامل ہیں۔
1۔جامع الصحیح بخاری 2،جامع الصحیح مسلم ۔3۔جامع ترمذی4۔سنس ابو داود 5۔سنن نسائی6۔سنن ابن ماجہ
10۔مکہ میں اسلام کی تبلیغ کا مرکز کون سا تھا۔
دار ارقم
11۔حضرت خالد بن ولید نے کب اسلام قبول کیا۔
سن 6 ہجری
12۔تعمیر کعبہ کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی۔
35 سال
13۔حدیث کا پہلا مجموعہ " صحیفہ صادقہ" کس صحابی نے لکھا۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص
14۔حضرت علی نے کس شہر کو اپنا دارالخلافہ بنایا۔
کوفہ کو۔
15۔کس اموی خلیفہ کے دور کو خلفائے راشدین کےدور سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
حضرت عمر بن عبدالعزیز
اردو 6
1۔فعل اور مصدر میں کیا فرق ہے ۔
فعل میں کوئی زمانہ پایا جاتا ہے جب کہ مصدر میں زمانہ نہیں پایا جاتا۔
2 ۔خطاب کسے کہتے ہیں۔
وہ اعزازی نام جو حکومت کی طرف سے کسی شخص کو اس کی خدمات کے بدلے دیا جاتا ہے۔
3۔تخلص سے کیا مراد ہے۔
وہ مختصر نام جو شاعر اپنے اصل نام کی جگہ استمعال کرتا ہے۔
4۔کنیت سے کیا مراد ہے۔
وہ نام جو ماں،باپ،بیٹا ،بیٹی یا کسی تعلق کی وجہ سے پکارا جائے مثلا ابوبکر ،ابو تراب،وغیرہ
5۔تشبیہ سے کیا مراد ہے۔
جب کسی ایک چیز کو کسی مشترک خصوصیت کی وجہ سے کسی دوسری چیز کی مانند ٹھہرایا جائے۔
6۔تشبیہ کس زبان کا لفظ ہے۔
عربی زبان کا
7۔تشبیہ کے کتنے ارکان ہیں
پانچ
8۔علی گڑھ کالج یونیورسٹی کب بنا۔
1920۔
9۔"اسباب بغاوت ہند" کا مصنف کون ہے۔
سر سید احمد خان
10۔فورٹ ولیم کالج کہاں واقع ہے۔
کلکتہ۔
11۔جوش کی خود نوشت سوانح حیات کا نام کیا ہے۔
یادوں کی بارات۔
12۔"ماہ تمام" کس کا شعری مجموعہ ہے۔
پروین شاکر
13۔"آب حیات " کب طبع ہوئی۔
1880 ۔
14۔غالب نے کب وفات پائی۔
1869 میں
15۔علامہ اقبال کو سر کا خطاب کب ملا ۔
1922 میں
اردو 5
1۔قافیہ کسے کہتے ہیں۔
ہم آواز الفاظ کو۔
2۔ردیف کا لفظی مطلب کیا ہے۔
گھڑسوار کے پیچھے بیٹھا ہوا شخص
3۔تلمیح سے کیا مراد ہے۔
تاریخی اشارہ
4۔باغ و بہار کس کا ترجمہ ہے ۔
نو طرز مرصع
5۔باغ و بہار کس نے لکھی۔
میر امن دہلوی۔
6۔فسانہ عجائب داستان کس نے لکھی۔
رجب علی بیگ سرور
7۔اردو زبان کو دفتری زبان کا درجہ کب ملا۔
1832 میں
8۔اردو نثر میں سب سے قدیم صنف کون سی ہے۔
کہہ مکرنی
9۔اردو ناول میں مزاح نگاری کی بنیاد کس نے رکھی۔
رتن ناتھ سرشار
10۔افسانہ کس زبان سے اردو میں آیا۔
انگریزی
11۔خطوط نگاری کا آغاز اردو نثر میں کس نے کیا۔
مرزا غالب
12۔کفن کس کا افسانہ ہے۔
پریم چند
13۔کتبہ کس کا افسانہ ہے۔
غلام عباس
14۔اردو ڈرامے کا آغاز کس صدی میں ہوا۔
انیسویں صدی میں۔
15۔انار کلی کس کا ڈرامہ ہے۔
امتیاز علی تاج
اردو 4
1۔ آپ بیتی سے کیا مراد ہے۔
جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی کے تجربات تحریر کرے
2۔سوانح نگاری کسے کہا جاتا ہے۔
جس میں مصنف کسی دوسری شخصیت کے حالات زندگی بیان کرے۔
3۔کسی تقریب،جلسے یا واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کو کیا کہا جاتا ہے۔
روداد نویسی
4۔قصیدہ کسے کہتے ہیں۔
جس میں کسی زندہ انسان کی تعریف کی جائے۔
5۔مرثیہ سے کیا مراد ہے۔
جس میں شاعر کسی کی وفات پر غم کا اظہار کرے۔
6۔غزل کے معنی کیا ہیں۔
عورتوں سے باتیں کرنا
7۔مطلع کسے کہا جاتا ہے۔
غزل کا پہلا شعر
8۔مقطع کسے کہتے ہیں۔
آخری شعر کو اس میں اکثر شاعر اپنا تخلص استمعال کرتے ہیں۔
9۔حسن مطلع کسے کہا جاتا ہے۔
مطلع کے بعد والا شعر
10۔بیت کسے کہتے ہیں۔
جو شعر نہ مطلع ہو اور نہ ہی مقطع۔
11۔بیت الغزل کسے کہا جاتا ہے ۔
غزل کے بہترین شعر کو۔
12۔قصیدہ "قصیدہ بانت سعاد" کس کی تصنیف ہے۔
حضرت کعب بن زہیر رض
13۔"قصیدہ بردہ شریف "کس کی تصنیف ہے۔
امام شرف الدین بوصیری
14 ۔اردو زبان کا پہلا مرکز کون سا ہے۔
دہلی
15۔خدائے سخن کس کو کہا جاتا ہے ۔
میر تقی میر
کشمیریات 12 ABDUL QADEER
1۔ریاست جموں و کشمیر کا سب سے پہلا حکمران خاندان کون سا تھا ۔
سورج بنسی خاندان
2۔وادی کشمیر سطح سمندر سے کتنی بلند ہے۔
6000 فٹ
3۔مہاراجہ رنجیت سنگھ نے کشمیر کو کب فتح کیا۔
1819 میں
4۔کشمیر میں بدھ مت کی تیسری عالمی کانفرنس کس بادشاہ کے دور میں ہوئی ۔
مہاراجہ کنشک
5۔احمد شاہ ابدالی نے کشمیر کب فتح کیا۔
1753 میں۔
6۔13 جولائی 1931 کو سری نگر میں کتنے مسلمان شہید ہوئے
22 مسلمان
7۔گلاب سنگھ ڈوگرہ آزاد کشمیر کے کس قلعہ میں ملازم رہا۔
قلعہ منگلا ضلع میرپور
8۔مہاراجہ ہری سنگھ کا مہاراجہ پرتاب سنگھ سے کیا رشتہ تھا۔
مہاراجہ ہری سنگھ پرتاب سنگھ کا بھتیجا تھا۔
9۔ڈوگرہ دور میں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو کیا کہا جاتا تھا۔
پرجا سبھا۔
10۔سردار ابراہیم خان کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے پہلی بار ممبر کب بنے۔
1946 کا الیکشن جیتنے کے بعد
معلومات پاکستان 8
1۔دینا واڈیا کون تھیں۔
قائد اعظم کی بیٹی
2۔دینا واڈیا کا انتقال کب ہوا۔
2نومبر 2017
3۔ تاریخی شہر " بھمبور" کہاں واقع ہے۔
ٹھٹھہ
4۔"ہڑپہ" کہاں واقع ہے۔
ساہیوال
5۔"موہنجوداڑو " کس ضلع میں واقع ہے۔
لاڑکانہ
6۔ہڑپہ شہر کس دریا کے کنارے آباد تھا۔
دریائے راوی
7۔پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کس نے بنائی۔
احمد غلام علی چھاگلہ
8۔گندھارا تہذیب کا مرکز کون سا علاقہ تھا۔
ٹیکسلا
9۔پاکستان میں پہلی مردم شماری کب ہوئی۔
1951 میں
10۔قلعہ روہتاس کس نے تعمیر کرایا۔
شیر شاہ سوری
11۔پاکستان کے کون سے وزیر اعظم نے پہلی بار چین کا دورہ کیا۔
حسین شہید سہروردی
12۔پاکستان میں شناختی کارڈ پہلی بار کب جاری کیا گیا۔
1973 میں
13 ۔بلوچستان کا سب سے بڑا دریا کون سا ہے۔
دریائے ہنگول
14۔کوہ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی کون سی ہے۔
ترچ میر
15۔فورٹ منرو کہاں واقع ہے۔
ڈیرہ غازی خان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Mirpur