18/12/2023
ادارہ ہذا میں غلام عباس صاحب کی برسی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt boys high school Jatti Dheri, School, Mirpur.
18/12/2023
ادارہ ہذا میں غلام عباس صاحب کی برسی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
07/12/2023
ادارہ ہذا میں شاہد اقبال صاحب کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انقہاد کیا گیا ۔جس میں سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔۔شاہد صاحب کی ادارے میں خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔ادارے کے ترقیاتی کاموں میں شاہد اقبال کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔تقریب میں محکمہ تعلیم سے منسلک کثیر افراد نے شرکت کی۔
04/12/2023
کونسلر محمد شمریز رازق صاحب آج ادارہ ہذا تشریف لاے اور ادارے کے چالیس بچوں کو شوز اور جرسیاں لے کے دی۔۔اللہ تعالیٰ ان کے جان و مال کی خفاظت عطا فرمائے ۔۔آمین
07/11/2023
سیکرٹری تعلیم سکولز آزاد کشمیر رزاق احمد ندیم ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں میں شاندار کامیابی پر صدر معلم ادارہ ہذا چوہدری عامر فاروق صاحب کو تعریفی اسناد سے نواز رہے ہیں ۔
صدر معلم صاحب نے اس شاندار کامیابی کو ادارے کے اساتذہ کے نام کر دیا۔ ۔
02/11/2023
آزاد جموں کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منقدہ انٹر سکول گیمز میں کراس کنٹری کے ایونٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کی ٹیم نے ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی
27/10/2023
ازاد جموں کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منقدہ انٹر سکول گیمز میں بیڈمنٹن کے ایونٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری نے پائلٹ سکول نمبر دو میرپور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی کی ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
ازاد جموں کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منقدہ انٹر سکولز گیمز میں جیولن تھرو کے ایونٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کے طالب علم محمد عمر نے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی_
23/10/2023
آج ادارہ ہذا میں ایلمنٹری مدرس محمد ناظم صاحب کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انقہاد کیا گیا ۔جس میں سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔۔ناظم صاحب کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔ادارے کے ترقیاتی کاموں میں ناظم صاحب کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔تقریب میں محکمہ تعلیم سے منسلک کثیر افراد نے شرکت کی۔
21/10/2023
یوم تاسیس آزاد کشمیر کے حوالے سے حلقہ نمبر دو کے تمام گورنمنٹ سکولز کے طلبہ کے درمیان بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کے طالب علم دانش حفیظ جماعت نہم نے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یونین کونسل پوٹھہ بینسی کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے صدر معلم عامر فاروق چوہدری صاحب ، اور اساتذہ کو عمدہ کارکردگی پر مبارک باد پیش کی
04/09/2023
سینئر مدرس محمد مرتضیٰ احمد چوہدری صاحب کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ادارہ ہذا میں ایک پروقار تقریب کا انقعاد کیا گیا ۔۔مرتضی صاحب کو ان کی چھیتس سالہ سروس مکمل کرنے پر جملہ سٹاف نے مبارک باد دی اور تقریب کے اختتام پر ان کو الوداع کرنے جملہ سٹاف ان کے گھر گیا۔ اس کے علاوہ ادارہ ہذا میں مدرس اشفاق احمد صاحب اور شاہجہاں شریف صاحب کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا ۔
03/09/2023
کونسلر طارق محمود صاحب صدر انجمن تاجران جٹی ڈھیری کراس محمد یعقوب صاحب کونسلر محمد شمیرز صاحب کا وفد کے ساتھ ادارہ ہذا کا دورہ میٹرک کے شاندار رزلٹ پر صدر معلم عامر فاروق چوہدری صاحب کو مبارک دی ۔۔ عوامی وفد نے اس شاندار کامیابی پر صدر معلم اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ۔
14/08/2023
یوم آزادی تقریب کی تصویری جھلکیاں