مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
قیمتیں بہت بلند ہیں
اور عورتیں بـے پردہ ہیں
اور مسجدیں خالی ہیں
اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہـو رہی ہـے
چوروں کے پاس دلائل ہیں
اور مجاہدں کو ہـتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہـے
اور زنا کو حلال قرار دے دیا گیا
اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا
اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں
اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہـے
اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہـے ہیں
اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پوری ہـوچکی ہیں سوائے چند ایک کے
پس توبہ کو لازم پکڑو توبہ کو لازم پکڑو
سوراخ والے بیگ سے ڈرو!
نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں
آپ وضو بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں؟ لیکن پانی بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ فقراء اور مساکین پر صدقہ وخیرات کرتے ہیں پھر ان کی تذلیل کرکے ان پر ہـنستے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ راتوں کو قیام کرتے ہیں دن کا روزہ رکھتے ہیں اور اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں لیکن قطع رحمی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ روزہ بھی رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس پر صبر بھی کرتے ہیں لیکن پھر گالی گلوچ لعن طعن بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
خواتین اپنے کپڑوں کے اوپر عبایا پہننے کے باوجود خوشبو لگا کر بازار آتی ہیں تو کیا فائدہ ایسے پردے کا؟ (سوراخ والا بیگ )
آپ مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور اس سے حسن سلوک بھی کرتے ہیں لیکن اسکے جانے کے بعد اسکی غیبت اور برائی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
اپنی نیکیوں کو ضائع ہـونے سے بچائیں جنہیں بڑی مشکل سے جمع کرتے ہـو اور پھر انہیں کس طرح آسانی کے ساتھ ضائع کر دیتے ہـو خدارا اس سے باز آجاؤ۔۔۔۔ (سوراخ والا بیگ )
اے اللہ میں تجھ سے اپنے لیـے اور اپنے دوست واحباب کے لیـے ہـدایت اور مغفرت کا سوال کرتا ہـوں ۔
(عربوں کے عجوبـے یعنی ان کے شوق نرالے ہیں
وہ حج کے سفر کو اس لیـے اختیار نہیں کرتے کیونکہ اس میں بہت بڑی تکلیف اور مشقت ہـے،،، لیکن سیرو سیاحت میں دلچسپی اور رغبت میں تمہیں ذرا بھی تکلیف اور مشقت نہیں ہـوتی؟ کتنی عجیب بات ہـے
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے)
قربانی کا جانور تم اس لیـے نہیں خریدتے کہ وہ بہت مہنگا ہـے لیکن معاشرتی سٹیٹس کو برقرار رکھنے لیـے قیمتی قیمتی آئی فون خریدتے ہـو
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے )
.
(آپ فضول گفتگو میں وقت برباد کردیتے ہیں چاہـے وہ دن میں 100 مرتبہ ہی کیوں نہ کرنی پڑے )
اور آپ قرآن کریم کی دس آیات بھی تلاوت نہیں کرتے حجت کے طور پر کیا آپ کے پاس تلاوت قرآن کریم کرنے کی فرصت نہیں؟
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے )
(ان ساری چیزوں کے باوجود اللہ کا دین اور اللہ کی بات بہت قیمتی ہـے اسے چھوڑ کر دنیا کی چیزوں کو اپنانے کی فرصت موجود ہـے.
Dare -e- Arkam science model School Seri
say no corruption in education
الحَمدُ للّٰہ
دارارقم سائنس ماڈل سکول سیر ی جماعت ہشتم و پنجم ایلیمنٹری بورڈ کوٹلی کا رزلٹ 100%رہا۔
جماعت پنجم کے نمایاں نمبرات
محسن علی۔ 448۔ ریحان رحمان 396
سفیان ذوالفقار 361 احمد زاہد 361
فومیہ شبریز 348۔ عمر فاروق 340
حلیمہ سعدیہ 330 مناہل نور 315
پرنسپل صاحب اور جملہ اسٹاف ممبران کو مبارک ہو۔
21/03/2024
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ابھی جام ِ عمر بھرا نہ تھا کہ دست ِ ساقی چھلک پڑا
رہیں دل کی دل میں حسرتیں کہ آ کر قضا نے مٹا دیا
اللّٰہ تعالی ﷻ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے سے مرحوم عزیزم راجہ کی اچانک موت اور جوان موت نے خاندان کو ایک بڑے صدمے سے دوچار کر دیا ہے ایسا خوبرو نوجوان اپنے والدین کی اُمیدوں کا سہارا تھا لیکن خدا کو منظور کچھ اور تھا اللہ پاک اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی لواحقین کو توفیق دے اور خاص کر راجہ لعل صاحب جن کو وہ لخت ِ جگر تھا اور راجہ وحید راجہ شازیہ راجہ نوید راجہ دانش جن کا وہ حقیقی بھائی تھا ان سب کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں ایسے موقع کے لیے دکھ کا اظہار کرنا بھی کار ِ مشکل ہوتا ہے الفاظ ناکافی ہوتے ہیں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک راجہ افضال کی بخشش و مغفرت فرمائیں، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے، روز محشر آقا کریم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیں، جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطاءفرمائیں آمین😭😭😭😭
06/03/2024
22/02/2024
یکم مارچ 2024ء سے داخلے جاری ہیں
الیکشن تو ہو گے ہیں اب سب سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کی بات کرنی چاہئے تاکہ پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نکالا جائے۔۔۔۔ ابھی اپنی ذاتی رنجشیں دور کر کے ادلہ بدلہ اور گالی کی سیاست کو دفن کر دینے سے ہی پاکستان کا استحکام ممکن ہے۔
موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اگر PMLN اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو احسن اقبال صاحب کو "پنجاب کی وزارت اعلی" دینی چاہیے جو کہ انتہائی سنجیدہ، پڑھے لکھے اور جینین سیاسی کارکن ہیں۔۔۔کیونکہ یہ جو تاثر دیا جاتا ہے کہ جب بھی PMLN اقتدار میں آتی ہے تو تمام بڑی وزارتیں اور پوسٹیں اپنے خاندان میں ہی دیتی ہے،،،،یہ تاثر بھی ختم ہو جائے گا اور PMLN نواز شریف صاحب کی قیادت میں مزید مستحکم ہوگی۔
اسی طرح KPK میں بھی PTI کو بھی چاہیے کہ علی آمین گنڈا پور صاحب کی بجائے علی محمد خان صاحب کو "وزارت اعلی" دے، جو ایک انتہائی شریف النفس اور سنجیدہ انسان ہیں جس سے PTI کو عوام کے مسائل کے حل کرنے میں آسانی ہو گی اور مزید لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔۔
سندھ(SINDH) میں PPP کو بھی محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی بجائے کسی پرانے PPP کے ورکر/کارکن کو "وزارت اعلی" دینی چاہیے،،اسے خاندانی حکمرانی والا تاثر بھی ختم ہو جاتا ہے اور لوگوں کے مسائل کا ادراک بھی ممکن ہو جاتا ہے۔
۔ کیونکے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ جماعت کو خاندانوں سے نکال کر عام کارکنوں کے حوالے کیا جاے اور انکو نمائندگی دی جائے ۔ چاہے PMLN ہو یا PPP...!
آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
فقیر نے میرا ہاتھ پکڑا اور میری مُٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی، فرمایا کھاؤ اور ساتھ بِٹھا کے فرمانے لگے
بتاؤ تو "حیات" کِس کو کہتے ہیں..؟
میں نے کہا زندگی کو..؟
تو میرے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمے "حیات" تو وہ ھوتی ھے جِسے کبھی موت نہیں آتی..
. ✍دیکھو نہ اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ھے...
اللّٰه نے یہ نہیں کہا کہ اِسلام مکمل ضابطہ زندگی ھے بلکہ یوں کہا کہ مکمل ضابطہ "حیات" ھے اور حیاتی تو مرنے کے بعد شروع ھو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی...
✍پھر گلاس میں میرے لیئے زم زم ڈالتے ھُوئے فرمانے لگے میری بچے! اللّٰہ نے زندگی دی ھے "حیات" کو سنوارنے کے لیئے نہ کہ بگاڑنے کے لیئے تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی "حیات" ھے جِسکو موت آ جائے گی... اصل تو وہ "حیات" ھے جِسکو کبھی زوال نہیں کبھی موت نہیں.....
✍تو زندگی ایسے گزارو کہ "حیات" سنور جائے...
اور میں زندگی میں تب پہلی بار سمجھا کہ اسلام مکمل ضابطہ "حیات" ھے کا اصل مطلب کیا ھے...!!..
*کیا آپ کو معلوم ہے فرض نمازوں اور قیام اللیل میں کیا فرق ہے ؟*
ایک محقق کا قول ہے کہ
*سب سے زیادہ تحقیق جو میں نے قیام اللیل کے متعلق کی ہے ، اس سے آپ کے تن بدن میں رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔*
*میری خواہش ہو گی کہ آپ سب اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں۔*
*یہ "دعوت کا کارڈ" ہے.*
*(رب العالمین)کی طرف سے۔*
*مجھے رات کے آخری حصے کی نماز (قیام اللیل)نے تعجب میں مبتلا کر دیا!*
*اور میں نے اس میں پایا کہ:*
*- فرض نمازوں کی ندا بشر ہی لگاتے ہیں ، جبکہ قیام اللیل کی ندا رب العالمین لگاتا ہے ۔*
*- فرض نمازوں کی ندا ہر شخص سنتا ہے ، جبکہ قیام اللیل کی ندا بعض لوگ ہی محسوس کرتے ہیں ۔*
*- فرض نمازوں کی ندا*
*(حي على الصلاة ،حي على الفلاح) ہے ۔*
*جبکہ قیام اللیل کی ندا*
*( ھل من سائل فأعطیہ....)*
*ہے کوئی سوال کرنے والا ,میں اسے عطا کر دوں ؟*
*- فرض نمازیں تمام مسلمانوں پر فرض ہیں ۔*
*جبکہ قیام اللیل صرف اللہ کے چُنے ہوئے مؤمن ہی ادا کرتے ہیں ۔*
*- فرض نمازیں بعض لوگوں کی دکھاوے کی نظر ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔*
*جبکہ قیام اللیل چھپ کر اورصرف اللہ کی رضا کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔*
*- فرض نمازوں کو ادا کرتے وقت مسلمان دنیاوی سوچوں میں مگن اور شیطانی وسوسوں میں مبتلا رہتا ہے ۔*
*جبکہ "قیام اللیل" میں مؤمن دنیا سے منقطع اور آخرت کی فکر میں مگن ہو جاتا ہے ۔*
*۔ فرض نمازوں میں مسلمان مسجد میں دوسروں سے ملاقات میں مشغول ہو جاتا ہے*
*جبکہ قیام اللیل میں مؤمن اللہ سے ملاقات کا شرف اور اس سے کلام اور سوال کا متلاشی رہتا ہے ۔*
*- فرض نمازوں میں دعا قبول ہونے کا علم نہیں ۔*
*جبکہ قیام اللیل میں اللہ نے خود اپنے بندوں سے دعا کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے ۔*
*- آخر میں قیام اللیل اس خوش نصیب کو حاصل ہوتی ہے جس سے اللہ کلام کرنا چاہتا ہو.اور اسکے ھم وغم سننا چاہتا ہو وہ اپنے اس مؤمن بندے کے قریب ہوتا ہے ۔*
*پس خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے "اللہ ذوالجلال والاکرام" کی طرف سے بھیجا گیا دعوت نامہ کارڈ کی صورت میں حاصل کیا اور اس کے سامنے بیٹھ کر باتیں کیں اور اس سے مناجات کی لذتیں حاصل کیں۔*
*جب آپ رات کے آخری پہر اندھیروں میں اپنے "مالک الملک" کے سامنے پیش ہوں تو بچوں والا اخلاق اپنائیں ۔*
*کہ جب بچہ کوئی چیز مانگتا ہے تو نہ ملنے پر وہ روتا ہے ، یہاں تک کہ حاصل کر لیتا ہے ۔* *پس آپ بھی اپنے رب سے بچوں کی طرح مانگیں ۔*
*اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ترغیب دیں ۔ تاکہ دوسروں کے عمل کا آپ کو بھی پورا اجر ملے ۔* 🙏
*عربی عبارت سے ترجمہ*
صرف دو سال کے قلیل عرصہ میں بھارت کے ساتھ ساتھ جس کو ازلی دشمن ڈکلیٸر کیا ہوأ ہے ہم نے چین افغانستان اور اب ایران کو بھی اپنا دشمن بنا لیا ہے یعنی اب چاروں طرف سے گھیرے جا چکے ہیں عرب ممالک پہلےہی نالاں ہیں روس کے ساتھ دوستی کا موقع گنوا چکے ہیں حتٰی کہ انڈونیشیا اور ملاٸیشیا جیسے ممالک بھی ہمارے ساتھ کسی فورم پر کھڑے ہونے کو تیار نہیں اب پیچھے سری لنکا اور نیپال ہی رہ گۓ ہیں امریکہ کی محبت بلکہ ڈالرز کی محبت میں کیا کچھ گنوا چکے ہیں
اور آگے کیا کرنا ہے اللہ ہی جانتا ہے ۔۔۔
18/01/2024
پیرِ کامل صورت ظلِ الہ
یعنی دیدِ پیر دیدِ کبرِیا
حضرت مولانا روم رحمة الله علیہ فرماتے ھیں!!!
جو بھی خدا کی ھمنشینی چاھتا ھے اس سے کہو کہ اولیاء کے حضور بیٹھا کرے
اولیاء اپنے وقت کے اسرافیل ھیں، مُردہ لوگوں کو اُن سے زندگی ملتی ھے
اگر تُو سخت پتھر اور سنگِ مر مر بھی ھو، تُو اگر کسی صاحب ِ دل کے پاس پہنچے تو ھیرا بن جائے گا
تُو اس دنیا میں ایک تنکے کی سی قیمت بھی نہیں رکھتا، جب تک تُو کسی اللہ والے کے دامن سے وابستگی نہ حاصل کر لے
جب چراغ کے نُور نے شمّع کی روشنی کو کھینچ لیا، تو جس نے اس کو دیکھا، گویا اصل شمّع کو دیکھا
اس طرح اگر سو چراغ بھی جلائے گئے ھوں، تو آخری چراغ کو دیکھنا، اصل شمّع کو دیکھنا ھے
مولانا علیہ الرّحمہ اسی ضمن میں فرماتے ھیں کہ جس نے کسی " پیِرِ کامل " کی لمحہ بھر کے لئے صحبت حاصل کی تو اس کی یہ صحبت سو سالہ طاعتِ بے رِیا سے بہتر تصوّر کی جاتی ھے صحابہء کرام رضی اللہ تعالےٰ عنہ بھی صحبت کے وصف سے اصحابِ رسول صلیّ اللہ علیہ و آلہ وسلّم کہلائے .اور صحبت کے باعث ساری دنیا کے عابدوں سے افضل قرار دئیے گئے
فرماتے ھیں
سو کتابیں اور سو اوراق آگ میں پھینک دو اور اپنے دل کا چہرا اپنے محبوب کی طرف کر لو.
نظر جو یار نے بخشی تو ہم نے جاناں
لباس یار میں پروردگار بیٹھے ہیں🙏
05/01/2024
بانی سلسلہ عالیہ نقیبیہ
حضرت خواجہ خواجگان فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ قدس سرہ العزیز کا ۱۲۹واں یومِ ولادت 05 جنوری مبارک ہو
رہتی دنیا تک رہے اس باغ کی یا رب بہار
پھولتا پھلتا رہے یونہی گلستانِ نقیب (آمین)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mirpur
1300