02/06/2023
Group Pictures of Headmaster n Staff Government Boys High School Panyam with Guest of honour Sir Hafiz Naveed Ashraf (Headmaster Govt.Boys Secondary School Potha Bainsi Mirpur).
Secondary school in Mirpur AJ&K.
02/06/2023
Group Pictures of Headmaster n Staff Government Boys High School Panyam with Guest of honour Sir Hafiz Naveed Ashraf (Headmaster Govt.Boys Secondary School Potha Bainsi Mirpur).
04/09/2022
Retirement Ceremony
Raja Liaqat Ali Khan, Elementary School Teacher
Govt.Boys High School Panyam Mirpur
26/03/2022
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنیام ضلع میرپور میں منعقدہ تقریب بعنوان "یوم قرار داد پاکستان" کی پرنٹ میڈیا کوریج کی چند جھلکیاں
23/03/2022
امروز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنیام میں "یوم قرارداد پاکستان" کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے آغاز میں صدر معلم ادارہ نے اساتذہ کرام اور طلبہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔تقریب کی صدارت صدر معلم حافظ نوید اشرف صاحب نے کی جب کے نظامت کے فرائض راجا آفتاب کیانی صاحب فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے سرانجام دیے۔
تلاوتِ قرآن کی سعادت عبید الرحمان متعلم جماعت چہارم جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم محمد اسماعیل یوسف متعلم جماعت ہشتم نے پیش کی۔ طلبہ مقررین میں محمد عثمان متعلم جماعت ہشتم، محمد ابراہیم متعلم جماعت دہم اور محمد سفیان متعلم جماعت نہم شامل تھے جبکہ آزادی کے حوالے سے آزاد نظم نعمان احمد متعلم جماعت ہفتم نے پیش کی۔ ایلیمنٹری ٹیچر خالد حسین صارم نے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے یوم پاکستان کے حوالے سے گفت گو کی۔
صدر معلم ادارہ ہذا حافظ نوید اشرف صاحب نے اپنے کلیدی خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ کو یوم قرار داد پاکستان کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا۔انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام سے لے کر مسلم لیگ کے ستائیسویں اجلاس تک تمام احوال کا چیدہ چیدہ ذکر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ نہ صرف تاریخ کو سمجھیں بلکہ اس سے سبق بھی حاصل کریں۔ایسے تاریخی ایام اقوام عالم کی زندگیوں میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔اگر ہم اپنے مذہب، تاریخ، ثقافت اور اقدار سے جڑے رہیں گے تو سر بلند رہیں گے۔پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے ہم اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب کے آخر میں جماعت نہم و دہم کے طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور قاری محمد افضل صاحب ایلیمنٹری مدرس نے پاکستان کی تعمیر و ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی۔
20/03/2022
صدر معلم حافظ نوید اشرف صاحب سٹاف ممبرز میں سیرت النبی کی مشہور کتاب "الرحیق المختوم" تقسیم کر رہے ہیں۔
بشکریہ:
حافظ محمد عبداللہ صاحب
امام و خطیب مرکزی جامع مسجد پنیام
15/03/2022
Press Release about Practical Syllabus SSC Exam Annual 2022
12/03/2022
Official logo of Govt. Boys Secondary school Panyam Distt. Mirpur.
05/03/2022
Final day of plantation drive Spring-2022 under the supervision of Headmaster Hafiz Naveed Ashraf Sahb.
01/03/2022
سفر ہو شاہ کا یا قافلہ فقیروں کا
شجر مزاج رکھتے ہیں راہگیروں کا
قومی شجر کاری مہم کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنیام میں پودہ جات لگائے گئے۔ صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری قدیر احمد صاحب اور پنیام کی سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار محمد رمضان صاحب نے بطور خاص مہم میں حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔طلبہ و اساتذہ نے متذکرہ بالا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کثیر تعداد میں پودہ جات لگائے۔
صدر معلم ادارہ ہذا حافظ نوید اشرف صاحب نے اس سارے عمل کی نگرانی کی اور طلبہ کو گلوبل وارمنگ کے خطرات اور شجر کاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔
28/02/2022
Spring_2022
.
07/02/2022
تمام سکول آفیسرز کو پراپر ایڈجسٹمنٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
صدر معلم و سٹاف
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنیام ضلع میرپور
04/02/2022
| Monday | 08:30 - 14:30 |
| Tuesday | 08:30 - 14:30 |
| Wednesday | 08:30 - 14:30 |
| Thursday | 08:30 - 14:30 |
| Friday | 08:30 - 12:30 |
| Saturday | 08:30 - 14:30 |