25/06/2025
MPK IZ DA BEST
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MPK IZ DA BEST, Ring Road, Mirpur Khas.
25/06/2025
05/06/2025
25/05/2024
جب نوٹ کسی اُردو کے استاد کے ہاتھ آیا تو اس نے 6 غلطیاں نکال دیں۔*
*خَبروں کے مطابق سٹیٹ بنک نے درستی کی یقین دہانی کرادی*
`پہلی غلطی:` بینک نہیں بنک
`دوسری غلطی:` روپیہ نہیں روپے،
جب ایک سے زیادہ کا صیغہ ہو تو امالہ کا اصول اپنایا جاتا ہے، یعنی ایک روپیہ۔ دو روپے، پچاس روپے، ایک ہزار روپے۔
`تیسری غلطی:` حامل ہذا نہیں حامل نوٹ ہذا
`چوتھی غلطی:` مطالبہ نہیں مطالبے پر ادا کرے گا وہی کہ لفظ مطالبہ کی ہ امالہ ہو کرے۔
`پانچویں غلطی:` کریگا نہیں، کرے گا۔
`چھٹی غلطی:` حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری ہوا۔
*نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو*
*کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے*✨💫
*وقتا فوقتاً اپنے بچوں کے سکول بیگز چیک کرتے رہا کریں، بچوں کی سٹیشنری* *چیک کریں*
اگر کوئی چیز ایکسٹرا نظر آئے تو بچے سے پوچھیں کہ "بیٹا یہ آپ نے کہاں سے لی ہم نے تو نہیں لے کر دی؟"
بچے کو آئندہ کےلیے سختی سے منع کریں کہ " آپ نے کسی سے کوئی بھی چیز نہیں لینی، نہ گارڈ انکل سے، نہ آیا آنٹی سے، نہ کسی بچے سے، نہ کسی ٹیچر سے، اور نہ ہی سکول کی کوئی چیز گھر لے کر آنی ہے"
بچے کو پیار سے سمجھائیں کہ آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو آپ ہمیں بتاؤ۔
اور بچوں کی ڈائری روزانہ چیک کریں، بکس چیک کریں، کاپیاں چیک کریں، سارا کام ٹیوٹر اور ٹیچرز پے ہی نہ چھوڑیں، ٹیچرز اور ٹیوٹر تو صرف اچھا پڑھا کر ہمارے بچوں کو کلاس میں پوزیشن ہولڈرز بنانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں، جبکہ ہمیں ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تربیت بھی کرنی ہے اور اس معاشرے میں اپنے بچے کو پوزیشن ہولڈر بنانا ہے۔
اور بچوں کو دفاع کرنا سکھائیں، مقابلہ کرنا سکھائیں، اس بات کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ آپ اپنے بچے کو بدتمیزی سکھائیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ جب کوئی بچہ آپ کے بچے سے لڑائی جھگڑا کرے تو آپ کے بچے کو جوابا کاروائی کرنی آتی ہو۔
بچے کو یہ بات اچھی طرح سمجھائیں کہ" سکول میں کہیں بھی کسی کے ساتھ تنہائی میں نہیں بیٹھنا خواہ کوئی بھی ہو، جہاں سب بیٹھے ہوں وہیں بیٹھو" *بچوں کی تنہائی شیطانی افعال کو جنم دیتی ہے* (الامان و الحفیظ)، اور بچوں کو " گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ" کے بارے میں بھی بتائیں۔
ہر وقت بچوں کو نصیحتیں کرنا بھی غلط بات ہے، بچے نصیحتوں سے تنگ آجاتے ہیں، کبھی کبھار بچوں کو انٹرٹین کرنے کےلیے اپنے موبائل پے اپنی نگرانی میں اچھی ویڈیوز، اچھے کارٹون، اسلامی باتیں اور آرٹ اینڈ کرافٹ وغیرہ دکھائیں، موبائل کا اس لیے کہا کیونکہ انٹرنیٹ کا دور ہے تو بچے موبائل میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
ویسے ہم والدین کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے موبائل میں اچھی چیزیں ہی سرچ کریں، غلط چیزوں اور فحش ویڈیوز سے اپنے موبائل کو پاک رکھیں تاکہ کبھی آپ کا موبائل بچے کے ہاتھ لگ بھی جائے تو آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ایک بہت اہم بات بچے کا لنچ کبھی بھی بعد میں مت بھجوائیں، بچے کو اس چیز کی عادت ہی مت ڈالیں، جو بھی دینا ہو بچے کو صبح سکول جاتے وقت ساتھ ہی دیں، ہم مائیں بچوں کے جانے کے بعد پیچھے سے لنچ بھیج رہی ہوتی ہیں، بچے کو کیا معلوم کون کیا دے کر چلا جائے۔
*بچوں کے لنچ باکس میں ہمیشہ کھانے کی چیزیں تھوڑی زیادہ ڈالیں، اور بچے کو بتائیں کہ " یہ لنچ آدھا آپ کا آدھا آپ کے فرینڈز کا* " *فرینڈز کے ساتھ لنچ شئر کرنا* *سکھائیں* ۔
بہت ضروری بات...! بچوں کو سمجھائیں کہ "دوستی ہمیشہ اچھے اور صاف ستھرے بچوں سے کریں، آپس میں اچھی باتیں کریں کیونکہ گندی باتیں کرنے والے شیطان کے دوست ہوتے ہیں" اور ہمیشہ خود بھی بچوں کے دوست بن کر رہیں، ہر بات بچوں سے پوچھیں، بچے کو اعتماد میں لیں تاکہ وہ ہر بات آپ سے دوستانہ انداز میں کرے، ہر وقت رعب جھاڑنا بھی غلط بات ہے، اور بچوں کو بتائیں کہ " *لڑکیاں صرف اچھی لڑکیوں سے اور لڑکے صرف اچھے لڑکوں سے ہی دوستی کرتے ہیں، لڑکی اور لڑکا فرینڈز نہیں ہو سکتے* اللّہ پاک ناراض ہوتے ہیں"
ویسے تو ہر سکول میں ہی یہ طریقہ ہونا چاہیے کہ کم از کم اول یا دوئم کلاس سے ہی بچیوں اور بچوں کی کلاسز علیحدہ کردینی چاہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں بچے ہیں پھر کیا ہوا...؟
بچے ہیں اسی لیے تو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، بچے معصوم ہوتے ہیں غلط اور صحیح میں تمیز نہیں کر سکتے۔
صبح سکول جاتے ہوئے بچوں پر تین بار آیت الکرسی پڑھ کر پھونک دیں اور بچوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں، اور بچوں کو اللّہ کی امان میں دے دیں، انشاءاللہ بچے باحفاظت رہیں گے، اور شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہیں گے۔
اللّہ پاک ہمارے بچوں کو ہمیشہ اپنی حفظ وامان میں رکھے، آمین
دعاؤں میں یاد رکھیں.
تلخ حقیقت
پاکستان میں اردو کی ایک کتاب KG میں بچوں کو پڑھائی جاتی ہے ، جس میں "ڈ" سے ڈاکٹر بتایا گیا ہے
حیرت ہے کہ نصاب تیار کرنے والوں کو حرف "ڈ" سے اردو کا کوئی لفظ ہی نہ مل سکا اور "ڈ" سے ڈاکٹر (جو کہ اردو زبان کا لفظ ہی نہیں ہے) پر گزارہ کر لیا گیا
اب سوشل میڈیا پر "ڈھول" پیٹ کراس بات کا "ڈھنڈورا" کرنا پڑ رہا ہے کہ "ڈ" کے الفاظ "ڈالنا" کوئی اتنا مشکل امر بھی نہیں ہے
اگر آپ کی ناراضی کا "ڈر" نہ ہو تو "ڈ" کو ذرا "ڈھونڈنا" شروع کریں
*"ڈانٹ ڈپٹ" سے کام نہ چلے تو "ڈنڈا" بھی قدرت کا ایک تحفہ ہے ۔ "ڈ" سے "ڈھول" نہ پیٹیں، "ڈگڈگی" نہ بجائیں، الفاظ کا "ڈھیر"
اکھٹا نہ کریں تو بھی اردو کے کنویں سے ایک آدھ "ڈول" ہی کافی ہوگا۔
"ڈبہ" سے "ڈبیا" تک، "ڈراؤنے" قوانین سے لے کر تعلیم کے "ڈاکوؤں" تک، امیروں کے "ڈیروں" سے لے کر غریب کی "ڈیوڑھی" تک اور پھولوں کی "ڈالی" سے لے کر سانپ کے "ڈسنے" تک "ڈ" ہر جگہ دستیاب ہے
سوچا "ڈبڈباتی" آنکھوں سے یہ "ڈاک"، بغیر کسی "ڈاکیہ" اور "ڈاک خانے" کے آپ تک پہنچا دوں کہ لفظوں کی مالا شاید نصاب کی کوتاہیوں کی "ڈھال" ثابت ہو"....!!!
11/04/2024
Time to get married now 🤣🤣😂
*حقوق العباد کی اتنی اہمیت ہے حدیث میں آیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا؛*
_بخاری و مسلم_
میرے لئے سب سے خوبصورت چیز آپ کو مسکراتے دیکھنا
ہے۔ ان گنت دُعاؤں ، نيک تمناؤں اور پُرخلوص جذبوں كيساتھ میری طرف سے آپ اور آپ سے وابستہ ہر مقدس رشتے کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
*"عیدالفطر مبارکـــــــ* "✨
11/04/2024
😂🥳
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Ring Road
Mirpur Khas
69000
25/06/2025