25/02/2022
جنہیں الله نے ہی تمہارے قابل نہیں سمجھا وہ پھر کیسے تمھارے لیے بہتر ہو سکتے تھے؟
ایک نظر ماضی کی طرف دوڑاو اور سوچو کتنی ایسی چیزیں ہیں جنہیں تم اچھا سمجھتے تھے مگر ان سے تمہیں سواے دکھ کے اور کچھ بھی نہیں ملا سوچو تمہارے ایسے کتنے غلط انتخابات تھے جن کی سچاہی اگر الله تم پہ نہ کھولتا تو تمہاری ذندگی کیا ہوتی؟
جو کسی کے ساتھ غلط نہیں کرتے الله ان کے ساتھ بھی غلط نہیں ہونے دیتا تمہیں جتنی محبت اپنی دعاوں سے ہے نا
اللہ کو اس سے کہیں ذیادہ محبت تم سے ہے اسلیے اللہ نے انہیں تم سے دور کر دیا جو تمہارے لیے صرف تکلیف کا باعث تھے
کیوں بھاگ رہے ہو تم پھر اسی کے پیچھے جس سے اللہ نے تمہیں بچا لیا یقین رکھو حقیقت کے کھلنے تک اور چھوڑ دو اس جگہ سے مرحم ڈھونڈھنا جہاں سے زخم ملا کیونکہ مرحم صرف الله ہی دے سکتا ہے اور جو صبر کرتے ہیں اور توکل رکھتے ہیں
ان کے لیے الله شفا کے ذریعے بنا دیتا ہے اور انہیں نواز دیا جاتا ہے اس سے بھی بہتر جو انہوں نے کھویا ہوتا ہے۔❤