08/08/2026
🎓🎉🎉💐💐💐 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 💐💐💐🎉🎉 🎓
کیرئیر کوچنگ اکیڈمی محمد خیل NWD کی جانب سے بنوں بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان 2026ء میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹
یہ کامیابی آپ کی محنت، مستقل مزاجی، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہم آپ کی اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔❤️❤️
✨ جن طلباء و طالبات نے بہترین نمبرز حاصل کیے ہیں، وہ اپنی محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی جدوجہد کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں، کیونکہ کامیابی کا سفر مسلسل محنت کا تقاضا کرتا ہے۔💪💪
🌱 جن طلباء و طالبات کے نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے، وہ ہرگز مایوس😔 نہ ہوں۔ امتحان کا نتیجہ آپ کی صلاحیتوں کی آخری حد نہیں بلکہ اپنی کمزوریوں کو پہچاننے اور مزید بہتر کارکردگی کے لیے ایک موقع ہے۔ اپنی غلطیوں کا تجزیہ کریں، حکمتِ عملی بہتر بنائیں اور اگلے امتحان کے لیے پہلے سے زیادہ عزم و محنت کے ساتھ تیاری کریں۔💪💪
یاد رکھیں: مستقل محنت، درست رہنمائی اور پختہ عزم کے ساتھ کامیابی کا راستہ ضرور ہموار ہوتا ہے۔
🌟 آپ کا مستقبل آپ کی آج کی محنت سے تشکیل پاتا ہے۔
کیرئیر کوچنگ اکیڈمی محمد خیل NWD
تعلیم، رہنمائی اور روشن مستقبل کی طرف ایک قدم
Majboor Dawar
Atiq Dawar
Govt Middle School Land Char Khel, NWTD