جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات

جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات

Share

جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات بلمقابل تھانہ رحیم آباد مینگورہ سوات

08/05/2026

حضرت شیخ صاحب شھید رحمۃ اللّٰہ علیہ کے جانشین شیخ الحدیث حضرت مولانا انیس احمد صاحب دامت برکاتھم العالیہ کے ساتھ حضرت شیخ صاحب کی رہائش گاہ پر ملاقات💔

06/05/2026

یادوں کے دریچے💔💔💔

Photos from Mulana Sadiq Ahmad Nazim Sab's post 06/05/2026

حضرت ناظم صاحب دامت برکاتھم العالیہ۔۔۔

06/05/2026
06/05/2026

شیخ الحدیث حضرت مولانا صدیق احمد صاحب کا اپنے دیرینہ رفیق اور مشفق دوست زینت المحدیثین حضرت مولانا محمد اردیس صاحب شھید رحمہ اللہ تعالیٰ کے بیہمانہ شہادت اور قاتلوں کو سامنے لانے کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے حکم پرہنگامی احتجاجی مظاہربمقام گرین چوک مینگورہ سوات سے جذباتی اور پُر مغز خطاب۔

29/03/2026

کہتے ہیں کہ جب علم، اخلاص اور خدمت ایک جگہ جمع ہو جائیں تو وہ شخصیت محض ایک فرد نہیں رہتی بلکہ ایک ادارہ بن جاتی ہے ، اور جب ایسے افراد کسی درسگاہ سے وابستہ ہوں تو وہ درسگاہ بھی محض عمارت نہیں بلکہ ایک مکمل تربیت گاہ بن جاتی ہے۔

اسی حقیقت کا روشن نمونہ ہیں مولانا محمد طلحہ صدیقی صاحب، جو اپنی نوجوانی میں ہی علم و عمل کا ایسا حسین امتزاج پیش کر رہے ہیں جس کی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات سے ان کی وابستگی نے ان کی شخصیت کو مزید نکھارا ہے، جہاں وہ دینی علوم کی خدمت کے ساتھ نئی نسل کی فکری و عملی رہنمائی بھی انجام دے رہے ہیں۔

مولانا طلحہ صدیقی صاحب ان ممتاز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہیں دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی نظام (21st Century Skills) میں بھی مہارت حاصل ہے، اور یو ایس اے سے اس میدان میں باقاعدہ سرٹیفائیڈ ہیں۔ یہی امتزاج انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک باصلاحیت عالم بناتا ہے۔

آپ کی انتظامی صلاحیتیں آپ کے والد گرامی مشفق ومہربان ترجمان مدارس دینیہ استادی و سیدی شیخ الحدیث حضرت مولانا صدیق احمد صاحب دامت برکاتہم لاعالیہ کی بہترین تربیت کا عکس ہیں، جبکہ خدمتِ خلق کا جذبہ آپ کی زندگی کا نمایاں عنوان ہے۔ یتیموں کی کفالت، بے سہارا بچوں کی سرپرستی، اور نادار و مجبور افراد کی مدد، یہ سب آپ کی عملی زندگی کے روشن پہلو ہیں۔

اپنے شاگردوں کے ساتھ آپ کا تعلق شفقت، محبت اور خلوص پر مبنی ہے۔ آپ نہ صرف ایک استاد بلکہ ایک مربی، رہنما اور خیر خواہ کی حیثیت سے اپنے طلبہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

بلاشبہ، جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات ایسی ہی مخلص اور باصلاحیت شخصیات کی وجہ سے علم و تربیت کا ایک روشن مرکز ہے، جہاں سے نکلنے والی روشنی معاشرے کے اندھیروں کو دور کر رہی ہے۔

از: مولانا نور نواب
(پیج ایڈمن)

27/03/2026

کیا آپ علمِ دین کے سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں؟
جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات میں داخلے شروع ہو چکے ہیں۔

ماہر اساتذہ کی نگرانی میں
علم، عمل اور کردار کی بہترین تربیت حاصل کریں۔

📌 داخلہ شروع: 28 مارچ 2026
📌 محدود نشستیں — جلد از جلد درخواست دیں

📞 رابطہ: 03146645454

آئیں! اپنے مستقبل کو علمِ دین کی روشنی سے روشن کریں۔

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website