Swat Scouts Open Group

Swat Scouts Open Group

Share

The World Organization of the Scout Movement is the largest international Scouting organization. WOSM has 172 members.

These members are recognized national Scout organizations

25/05/2026

For future Hiking preparation

25/05/2026

عید الاضحیٰ کے موقع پر اسکاوٹس معاشرے میں خدمتِ خلق، صفائی، نظم و ضبط اور آگاہی کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چند بہترین اور عملی سرگرمیاں یہ ہیں:
https://youtu.be/QqqDW_BUgGs

25/05/2026

(SBM) Activity
Seeds Ball Making for Scouts Join Us ..
“آئیں! اس جولائی اسکاوٹس کے ساتھ مل کر زمین کو سرسبز بنائیں۔
ایک Seed Ball — ایک نئی زندگی — ایک بہتر مستقبل!”

25/05/2026

Seeds Balls Making Activity
By Swat Scouts Open Group

Photos from Swat Scouts Open Group's post 25/05/2026

Rover Scouts Izhar Khan of Swat Scouts Open Group
Received Medal for as Desert Hike 2026 from his School Principal & Director

23/05/2026

22 May 2026 (World Biodiversity Day )
🌿 مینگورہ شہر میں، آنٹی پلاسٹک بیگز مہم۔ روڈ کی کنارے محنت کشوں ۔ رکشوں میں صاف پانی کی تقسیم اور صفائی مہم کا انعقاد 🌿
سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے زیر انتظام ۔

مہم کا مقصد ماحول دوست سیاحت کے فروغ، قدرتی وسائل کے تحفظ اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس دوران سیاحوں، دکانداروں اور مقامی افراد کو کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور جنگلاتی و سیاحتی علاقوں کو آلودگی سے پاک رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کہ آئندہ بھی ایسی آگاہی اور صفائی مہمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مینگورہ کو ایک صاف، محفوظ اور ماحول دوست سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔



The Scouts

19/05/2026

World Museum Day
at (Home of Ashoka , Allexender, Budah ) by Saleem Ehsan
اور آج کے دور میں سکاوٹس کی ذمہ داریاں

International Museum Day ہر سال 18 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر کے عجائب گھروں (Museums) کی اہمیت کو اجاگر کرنا، تاریخ، ثقافت اور ورثے کے تحفظ کا شعور دینا ہے۔ عجائب گھر کسی بھی قوم کی تہذیب، روایات، اور تاریخی شناخت کو محفوظ رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل کو اپنے ماضی سے جوڑنے میں میوزیم اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سکاوٹس کی ذمہ داریاں
Pakistan Boy Scouts Association اور دنیا بھر کے سکاوٹس کا مقصد خدمت، نظم و ضبط، اور معاشرتی شعور پیدا کرنا ہے۔ آج کے دور میں سکاوٹس پر درج ذیل اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں:
ثقافتی ورثے کا تحفظ
سکاوٹس کو چاہیے کہ وہ تاریخی مقامات، عجائب گھروں اور قومی ورثے کی حفاظت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں۔
صفائی اور ماحول دوستی
میوزیمز اور تاریخی مقامات پر صفائی مہمات میں حصہ لینا اور ماحول کو صاف رکھنا سکاوٹس کی اہم ذمہ داری ہے۔
نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنا
سکاوٹس اسکولوں اور کمیونٹی میں پروگرام منعقد کرکے نوجوانوں کو اپنی تاریخ اور ثقافت کی اہمیت سے آگاہ کرسکتے ہیں۔
رضاکارانہ خدمات
مختلف ثقافتی تقریبات، نمائشوں اور میوزیم ایونٹس میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا سکاوٹس کے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔
امن اور بھائی چارہ
سکاوٹنگ نوجوانوں میں اتحاد، برداشت، اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، جو آج کے معاشرے کی بڑی ضرورت ہے۔
مختصر پیغام
“جو قومیں اپنے ماضی اور ثقافت کی حفاظت کرتی ہیں، وہی روشن مستقبل تعمیر کرتی ہیں۔ سکاوٹس نوجوان نسل کو اپنے قومی ورثے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔




















15/05/2026

اپنے حصے کے شمع جلاتے جا تے ۔
آج بروز جمعہ 15 مئی 2026 گروپ سکاوٹس کی مختلف تربیتی اور تفریحی سرگرمیاں نہایت جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں۔ شیڈول کے مطابق سکاوٹس کے لیے پروفیشنسی بیجز کے حصول کے سلسلے میں خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں سکاوٹس نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد سکاوٹس کو تین مختلف پیٹرولز میں تقسیم کیا گیا، جن کے درمیان سکاوٹ ناٹس (Scout Knots) کا دلچسپ اور معلوماتی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں سکاوٹس نے اپنی مہارت، حاضر دماغی اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مزید برآں بغیر برتن کے کوکنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں سکاوٹس نے قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کھانے تیار کیے۔ اس سرگرمی کا مقصد خود انحصاری، بقا کی مہارت اور عملی تربیت کو فروغ دینا تھا۔

کوکنگ سرگرمی کے بعد سکاوٹس کی تفریح اور سوئمنگ بیج کی تیاری کے سلسلے میں تمام سکاوٹس کو سوئمنگ پول لے جایا گیا، جہاں انہوں نے نہ صرف لطف اندوزی کی بلکہ سوئمنگ کی بنیادی تربیت اور مشق میں بھی حصہ لیا۔ یہ تمام سرگرمیاں سکاوٹس کی جسمانی، ذہنی اور عملی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


15/05/2026
15/05/2026

یہ جو ہنس رہے ہیں دنیا میری ناکامیوں پہ
کل یہی کریں گے بات میری کامیابیوں پہ

میں گرا تو کیا ہوا، پھر سنبھل کے چل پڑا
راستوں کی دھول سے اپنا حوصلہ مل پڑا
وقت نے سکھا دیا درد میں بھی مسکرانا
اب یقین ہے خود پہ، ہے مجھے آگے ہی جانا



The Scouts

Want your school to be the top-listed School/college in Mingora?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


نزد حاجی بابا ہائی سکول مینگورہ سوات
Mingora
92000