18/12/2025
کل الایمان پبلک سکول فاضل بیگ گھڑی میں ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر الایمان پبلک سکول گھڑی کے ڈائریکٹر عدنان خان صاحب اور پرنسپل علی شیر صاحب نے محترم عبدالاکبر استاد کو، جن کا آج ریٹائرمنٹ کا دن تھا، سکول سے واپسی پر پُر جوش انداز میں خوش آمدید کہا۔
محترم عبدالاکبر استاد کی عزت و احترام میں ایک شاندار الوداعی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ان کی طویل، مخلص اور ایماندار خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر اور پرنسپل صاحب نے محترم استاد کی دیانتداری، محنت، جذبے اور تعلیمی خدمات کی بھرپور تعریف کی اور کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔
آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے محترم عبدالاکبر استاد کے لیے نیک تمناؤں اور ہمیشہ کی کامیابی، صحت اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی آئندہ زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔ آمین �