تلاوت کا مقابلہ
السلام وعلیکم کلاس 6 کے طالب العلم عمران اللہ کا شریں آواز میں تلاوت قرآن پاک۔
Mohtamim M***i Muhmmad Suhail
Operating as usual
السلام وعلیکم کلاس 6 کے طالب العلم عمران اللہ کا شریں آواز میں تلاوت قرآن پاک۔
ماں کے بارے میں نظم
"قرآن سے بڑا کوئی انقلاب نہیں"
"اور محمد ﷺ سے بڑا کوئی رہنما نہیں"
السّلامُ علیکم!
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ہائی سکول میں جدید سائنسی بُنیادوں پر تعلیم دی جاتی ہے جس کیلۓ جدید سائنسی آلات سے لیس سائنس لیبارٹری موجود ہے۔اس لیبارٹری میں طلباء فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے عملی تجربات کرتے ہیں تاکہ وہ سائنس کے میدان میں آگے بڑھیں۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شُجاعت کا
لیا جائے گا تُجھ سے کام دُنیا کی امامت کا۔
شئیر کریں اور فالو کریں
Office
السّلامُ علیکم!
آج مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ہاٸی سکول میں انگریزی تقریری مُقابلے کا ایک پروگرام مُنعقد کیا گیا جِس میں طلباء نے ججز صاحبان اور مہمانانِ خصوصی کے سامنے انگریزی زبان میں بڑے شاندار طریقے سے تعلیم کے موضوع پر بحث کی۔ مہمانانِ خصوصی نے شاندار الفاظ میں طلباء کی تعریف کی۔اِنشاءاللہ آٸندہ بھی اِسی طرز کی سرگرمیاں جاری رہے گی- مختلف تقریروں کا جھلک ۔شئیر کریں اور فالو کریں۔
السّلامُ علیکم!
آج مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈعربیہ ماڈل ہایئ سکول میں انگریزی تقریری مُقابلے کا ایک پروگرام مُنعقد کیا گیا جِس میں طلباء نے ججز صاحبان اور مہمانانِ خصوصی کے سامنے انگریزی زبان میں بڑے شاندار طریقے سے تعلیم کے موضوع پر بحث کی۔ مہمانانِ خصوصی نے شاندار الفاظ میں طلباء کی تعریف کی۔اِنشاءاللہ آٸندہ بھی اِسی طرز کی سرگرمیاں جاری رہے گی۔
ماشاءاللہ
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈعربیہ ماڈل ھایئ سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ نظام موجود ہے۔آج بھی طلباء نے سپورٹس ڈے منایا اور مختلف قسم کے کھیلوں سے محظوظ ہوۓ۔ طلباء نے کرکٹ، فُٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مُقابلے بھی کۓ اور بعد ازاں کھانا کھا کر مکتب واپس لوٹے۔ شئیر کریں اگر پسند آئیے تو فالو کریں۔
السلام علیکم ! کلاس 7 کا طالب العلم مصطفی کا سکول کے سبق کے ساتھ ساتھ شریں آواز میں تلاوت قرآن پاک۔
شیئر کریں اور فالو کریں۔
السّلامُ علیکم!
طالب العلم عزَّت رحمٰن کا تبلیغ کے چھ نمبروں پر عربی زبان میں بِہترین انداز میں بیان مُلاحظہ فرماٸیں۔
السّلامُ علیکم!
ماشاءاللہ سکول کے سبق کے ساتھ ساتھ مدرسہ کی امتحان میں پہلا پوزیش لینے والا طلباء۔
شئیر کریں شکریہ۔
السّلامُ علیکم!
ماشاءاللہ سکول کے سبق کے ساتھ ساتھ حفظ پر بھرپور توجہ کے بعد ہم نے ششماہی امتحان کا اِنعقاد کیا جِس میں طلباء نے بہترین کارکردگی دِکھاٸی اور اچھے پوزیشنوں کے ساتھ اِمتحان پاس کیا۔ پوزیشن ہولڈرز کو اِنعامات سے نوازا گیا۔
السّلامُ علیکم!
اِن طلباء کرام کو عربی زبان میں مدارس کی خصوصیات کے موضوع سے ایک مضمون حوالہ کیا گیا تھا تو طلباء نے اِنتہاٸی محنت کرکے مضمون تیار کیا- مضمون میں مدرسہ ہٰذا کی وضاحت پر بھی بہترین الفاظ میں بحث کی گٸ ۔
السّلامُ علیکم!
اِن طلباء کرام کو عربی زبان میں مدارس کی خصوصیات کے موضوع سے ایک مضمون حوالہ کرنے کو کہا گیا تھا تو طلباء نے اِنتہاٸی محنت کرکے مضمون تیار کیا جس میں درجہ رابعہ کے طالبعلم ضیاءاللہ نے پہلی پوزیشن، درجہ ثالثہ کے عزت رحمان نے دوسری پوزیشن اور درجہ اولیٰ کے زاہد حُسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعد ازاں طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
سیکنڈ ٹرم امتحان کے رزلٹ کے موقع پر عربیہ ماڈل سکول اینڈ مدرسہ کے کلاس نرسری سے کلاس 9th تک کے اُن طلباء کی ایک پُر کشش تصویر جنہوں نے اِمتحان میں اپنی اپنی جماعتوں میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل سکول میں باقاعدگی کے ساتھ عربی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس دوران طلباء مختلف موضوعات پر عربی میں بحث کرتے ہیں۔ آج بھی طلباء نے عربی زبان میں ” علم کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کی۔
مدرسہ اینڈ سکول مہمان خانہ
Madrassa and School Office
آج عربیہ ماڈل ہاٸی سکول کے طلباء کے درمیان حُسنِ قرأت کا ایک بہترین مقابلہ ہوا ۔طلباء نے اپنی مسحور کُن آوازوں سے اساتذہ کے دلوں کو مدہوش کردیا۔ بہترین قرأت پیش کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزاٸی کی گٸ۔
مدرسہ اینڈ سکول
دراسات والوں کے ساتھ تین ماہ تک اساتذہ کی انتھک کوششوں اور طلباء کی مسلسل محنت کے بعد اُن کا امتحان لیا گیا جس میں اُنہوں نے بہترین نمبر لے کر کامیابی سمیٹ لی۔ رزلٹ دینے کے بعد اُن کیلۓ بہترین پروگرام کا اِہتمام کیا گیا۔
آج پروفیسر ناصر عالم صاحب نے عربیہ ماڈل سکول کے طلباء کے ساتھ کیمسٹری کے مختلف موضوعات پر طویل بحث کی۔ طلباء نے پروفیسر صاحب کے لیکچر کو بڑے غور سے سُنا۔
امتحان حال کا پر سکون اور پر کشش منظر
مدرسہ اینڈ سکول میں عربی کلاس
مدرسہ اینڈ سکول
آج مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ہاٸی سکول کے طلباء کی تفریح کیلۓ ایک بِہترین سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے اس دن سے طلباء نے خُوب لطف اُٹھایا اور اِختتامی دُعا کے بعد اِنتِہاٸی مُہذب انداز میں واپسی ہوٸی۔
کھیل زندگی کے تم کھیلتے رہو بچوّں
ہار جیت کوئی بھی آخری نہیں ہوتی
آج مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ہاٸی سکول کے طلباء کی تفریح کیلۓ ایک بِہترین سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے اس دن سے طلباء نے خُوب لطف اُٹھایا اور آخر میں اُن کیلۓ کھانے کا ایک بہترین پروگرام کیا گیا اور اِختتامی دُعا کے بعد اِنتِہاٸی مُہذب انداز میں واپسی ہوٸی۔
مدرسہ اینڈ سکول
مدرسہ اینڈ سکول آفس
ناقۃ جمیلۃ
Eid Mubarak
آج مدرسہ عربیہ اشرف العُلوم اینڈ عربیہ ماڈل سکول کے عربی زبان کے کلاس کا آپس میں مقابلہ ہوا۔ عربی کلاس کی ترتیب ایک ماہ سے جاری ہے اور اس پر بہت زیادہ توجہ اور محنت کی وجہ سے طلباء میں کافی حد تک بہتری آٸی ہے۔ مقابلے سے ہمیں پتہ چلا کہ طلباء کلاس میں بُہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ مقابلے میں جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کۓ گۓ۔اسباق کے ساتھ ساتھ عربی لُغت پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔مُقابلے کی ایک جھلک پیشِ خدمت ہے۔
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ھایئ سکول آفس
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ھایئ سکول میں درس نظامی والوں کا ماہانہ جائزہ
مدرسہ عربیہ اشرف العلوم اینڈ عربیہ ماڈل ھایئ سکول
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں
زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
امیرِ تبلیغ سوات حاجی بخت منیر صاحب نے لاکھوں لوگوں کو اشکبار کر دیا۔اُن کی نماز جنازہ میں لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرماۓ۔ آمین
اِس ویڈیو میں اُن کے جنازے میں لوگوں کی شرکت سے لیکر واپسی تک پورا نظارہ دِکھایا جاۓگا۔
واقعی سوات والے یتیم ہوگئے اللہ حاجی صاحب کو اپنے مقربین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے سارے صفات امت مسلمہ اور خصوصاً سوات کے لوگوں کو نصیب فرمائے آمین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
کل نفس ذائقۃالموت۔۔۔۔۔الخ
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
محترم حاجی بخت منیر صاحب رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ
کی وفات پر دل خون کے آنسوں رو رہاہے۔
انا بفراقک یا ابانا و شیخنا
ومحسننا ومربینا لمحزونون
مگر ہم اللہ تعالیٰ کی تقدیر پردل وجان سے راضی ہیں۔
اللہ تعالیٰ انکی محنت و بے شمار قربانیوں کا بہترین بدلہ انکو عطاء فرمائے
اور انکے درجات کو بلند فرمائے ۔
اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔
اور انکی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے۔
حضرت حاجی صاحب رحمہ اللّٰہ سوات میں سب سے پہلے 1962ء میں تبلیغ میں چار ماہ لگانے والے حضرات میں سے تھے۔
تبلیغ میں لگنے کے بعد بینک کی نوکری کو خیرآباد کہ کر آخر دن بلکہ اخری لمحے تک مسلسل اسی محنت میں لگے رہیں۔
اسی محنت کی برکت سے زندگی میں درجنوں حج وعمروں کی سعادت حاصل کی ہیں۔
اور فالج کی وجہ سے شھادت والی مبارک قابل رشک موت بھی اللہ تعالیٰ نے نصیب فرمائی۔
تحدیث بالنعمۃ کے طور پر فرمایا کرتے تھے کہ تبلیغ میں لگنے کے بعد میری ایک نماز بھی قضا نہیں ہوئی۔
اور گھر میں شرعی پردہ کا یہ عالم ہے کہ پوری زندگی میں میری تین بھابھیوں میں سے کسی ایک کے چہرے پر ایک دفع بھی میری نظر نہیں پڑی اگر میری کوئی بھابھی بھی میرے سامنے آجائے تو میں پہچان نہیں سکونگا۔
مشرق۔مغرب۔شمال۔جنوب غرض دنیا کے چاروں طرف شائد کوئی ملک ایسا ہو جس میں انکا اس مبارک محنت کے عنوان سے سفر نہ ہواہو۔
2018ء تک محترم حاجی عبدالوھاب صاحب رحمہ اللہ کے ہمراہ ہر سفر میں ساتھ ہوتے تھے۔
اور اسکے بعد دیگر حضرات کے ساتھ ہم رکاب ہوتے تھے۔
اب بھی تقریبا ایک ماہ پہلے زنگی کے آخری ترکی یورپ انگلینڈ وغیرہ کے تبلیغی سفر سے واپس تشریف لائے تھے۔
ایسے نایاب موتی زمانہ میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
حاجی بخت منیر صاحب رحمہ اللہ کی عمر تقریباً 85 سال تھی۔
محترم حاجی صاحب رحمہ اللہ کی سوانح کیلئے ضخیم کتابیں بھی کم ہیں۔
اور انکی صفات میں سے ایک اہم صفت یہ تھی کہ چاہے کوئی چھوٹا ہو بڑا ہو پرانا ہو نیا ہو مالدار ہو غریب ہو عالم ہو غیر عالم ہو جاننے والا ہو نہ جاننے والا ہو سب سے ایسی توجہ اور محبت سے بات فرماتے تھے کہ ہر ایک یہ محسوس کرتا تھا کہ شائد حاجی صاحب رحمہ اللہ کی سب سے زیادہ محبت وتعلق مجھ سے ہے۔
انکے جانے سے بہت بڑا خلا واقع ہوگیا جسکا پرکرنا ناممکن کے قریب ہے۔
اللہ تعالیٰ پورے عالم اور خصوصاً ہمارے سوات کے کام کی حفاظت فرمائے۔
اور انتشار واختلاف دنیاطلبی وخودغرضی ریاءودکھلاوہ و شھرت اور نفس و شیطان کے شرور سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔
آمین آمین آمین
اللہ تعالیٰ ہماری اور پوری امت مسلمہ کی طرف سے انکو بہترین بدلہ عطاء فرمائے ۔
اور ہم اھل سوات اور امت کو انکا نعم البدل نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
واضح رہے کہ یہ حضرات چار بھائی تھے۔
1. محترم بھائی اختر منیر صاحب رحمہ اللہ۔
2. محترم حاجی بخت منیر صاحب رحمہ اللہ۔
3. محترم مفتی بدرمنیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔
4. محترم قاری زبیر صاحب رحمہ اللہ۔
اس مبارک محنت کی برکت سے چاروں بھائیوں کے سب بیٹے حافظ وعالم ہیں۔
محترم حاجی بخت منیر صاحب رحمہ اللہ رحمۃ
بروز پیر 27جون 2022ء
افسوسناک خبر
سوات تبلیغی جماعت کے امیر
حاجی بخت منیر صاحب
وفات پاگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
جنازہ بروز پیر 27 جون 2022بوقت عصر 6 بجے مکی مسجد تختہ بند مرکز مینگورہ سوات میں ادا کیا جائیگا
This page for learning Education
School#Study#Education#Tuition#Academy#Computer Short Courses#
We are trying to mentor our youth about the modern skills of Digital Platforms. We also Provide digi
Our Moto : To Train Your Children For The Daily challanges of life, to make them lead there upcoming
School activities, poems, speeches, hamd, naat, teaching methodologies
SPS Pre-Primary Section Rahim Abad, Pre-Primary for Class Nursery to Class III.
We provide education with manner this is our motto and first priority.. We have more than two hundr
Falcon Public School and Computer institute Nawakali Mingora Swat