GHS Sheri Khel گورنمنٹ ہائی سکول شیری خیل میانوالی

GHS Sheri Khel  گورنمنٹ ہائی سکول شیری خیل میانوالی

Share

School Education Department Punjab
Admissions open from ECCE -9th Standard

26/08/2026

🌙✨ عیدِ میلادُ النبی ﷺ مبارک ہو ✨🌙

ہماری طرف سے آپ سب کو، آپ کے اہلِ خانہ اور تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو عیدِ میلادُ النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔ 💚

اللہ تعالیٰ ہمیں حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سچی محبت، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل اور آپ ﷺ کے غلاموں میں شامل فرمائے۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع کے صدقے ہمارے گھروں میں امن، محبت، برکت اور خوشیاں عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سیدِ المرسلین ﷺ 🤲🌹

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ﷺ 💚

08/08/2026

الحمدللّلہ اس بار ہمارا میٹرک کا رزلٹ 77 فیصد سےبڑھ کر 84 فیصد پہ آگیا. تمام بچوں کو اور ان کے والدین کو اور خصوصی طور پر سکول کے اساتذہ کرام کو دلی مبارک باد. اگلی بار انشاءاللّہ ٹارگٹ 100% ہوگا

25/07/2026

"کیا آپ میں ہے کرکٹ کا جنون؟ 🏏🔥

PCB
کے کوچز آ رہے ہیں میانوالی!
28 جولائی | صبح 9 بجے | گورنمنٹ جامع ہائی اسکول میانوالی
مفت ٹرائلز + تمام سامان مفت
اپنے خوابوں کو میدان دیں 💚 "

25/06/2026

**نتائج کا شیڈول، تمام پنجاب بورڈز 2026*
*ان شاءاللہ تمام کلاسز کا نتیجہ دی گئی تاریخ کے مطابق آئے گا۔**

01/05/2026

محنت کش کو سلام! 🛠️"

آج یکم مئی ہے، وہ دن جو ہمیں ان ہاتھوں کی عظمت یاد دلاتا ہے جو دنیا کو سنوارتے ہیں۔
ہمارے دین نے مزدور کو 'اللہ کا دوست' قرار دیا ہے۔ یہ وہ رتبہ ہے جو کسی بادشاہ کو نہیں ملا، بلکہ اس محنت کش کو ملا جس کے ہاتھ محنت کی وجہ سے کھردرے ہو جاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ معاشرے کی ترقی کا راز بلند عمارتوں میں نہیں، بلکہ ان عمارتوں کو بنانے والے ہاتھوں کی عزت میں ہے۔
بدقسمتی سے، آج بھی شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں، جس نے سب کے گھر بنائے لیکن اس کا اپنا کوئی گھر نہیں۔ یکم مئی صرف ایک چھٹی کا نام نہیں، بلکہ یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود محنت کشوں کو ان کا جائز مقام اور حق دلائیں گے۔
آئیں آج ان تمام لوگوں کو سلام پیش کریں جن کے پسینے سے یہ دنیا روشن ہے!

✨ "

30/04/2026



Photos from ‎GHS Sheri Khel  گورنمنٹ ہائی سکول شیری خیل میانوالی‎'s post 29/04/2026

دلکش❤

Photos from ‎GHS Sheri Khel  گورنمنٹ ہائی سکول شیری خیل میانوالی‎'s post 02/04/2026

الحمد لِلّہ آج کے دن 4 نئے بچوں کا ایڈمیشن


Photos from ‎GHS Sheri Khel  گورنمنٹ ہائی سکول شیری خیل میانوالی‎'s post 02/04/2026

گزشتہ روز سکول میں کلاس 1 سے کلاس 7 تک نتائج کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تعلیمی میدان ,ڈسپلن , اچھی یونیفارم اور حاضری کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے..تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا .جس میں سٹیج سیکرٹری کی خدمات جناب نعیم الحسن صاحب نے انجام دیں. تقریب میں علاقہ کے معززین اور والدین نے خصوصی شرکت کی جس کے لیئے ہم ان کے مشکور ہیں.. تمام بچوں اور والدین کو سکول کے اساتذہ اور ہیڈماسٹر صاحب کی طرف سے بہت بہت مبارک باد ..

خصوصی شکریہ سکول ٹیچرمحمد اسحاق صاحب , امان اللّہ صاحب اور جملہ سٹاف کا جنہوں نے انتہائی کم وقت میں تقریب کا انتظام و اہتمام کیا.

02/04/2026

سوموار سے انشاءاللّہ تعالٰی سکول کے اوقات صبح 8 بجے سے 1:30 تک ہونگے..
والدین اپنے بچوں کو وقت پر تیار کر کے سکول بھیجیں
شکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mianwali

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 09:00 - 12:00