Government Graduate College Mianwali

Government Graduate College Mianwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Graduate College Mianwali, College & University, Near City Police Station Talagang Road Mianwali, Mianwali.
(1)

“The future of our state will and must accordingly depend upon the type of education we give to our children, and the way in which we bring them up as future citizens of Pakistan.”
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

September Tests are being conducted in Government Graduate College Mianwali, as per directions of the academic wing of H...
28/09/2026

September Tests are being conducted in Government Graduate College Mianwali, as per directions of the academic wing of Higher Education Department.
These pictures are taken from English test conducted today on 28 September 2026

صدر شعبہ نفسیات محمد اسامہ گوندل صاحب کو خراجِ تحسین پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی نے لیکچرر سائیکالوجی جناب محمد...
28/09/2026

صدر شعبہ نفسیات محمد اسامہ گوندل صاحب کو خراجِ تحسین

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی نے لیکچرر سائیکالوجی جناب محمد اسامہ گوندل صاحب کو تعریفی سند سے نوازا. اس موقع پر لیکچرر میتھ ڈاکٹر بشیر نواز صاحب بھی موجود تھے۔

یہ سند آپ کو بہترین سبجیکٹ کمانڈ ، گزشتہ تمام کلاسز کے سو فیصد نتائج، بہترین انداز سے کالج کا آفیشل فیس بک پیج چلانے، اور مکمل پابندی سے اپنی تمام ذمےداریاں پوری کرنے کے عوض دی گئی ۔

ہم تمام پروفیسر صاحبان اور تمام طلباء کی طرف سے پروفیسر محمد اسامہ گوندل صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آپ ایسے ہی زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرتے رہیں۔

27/09/2026

Deputy director, principal, vice principal, and some Professors sitting on the stage at Seerat conference and listening to Naat by a BS student

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں ایک انتہائی اہم سٹاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس کی صدارت سربراہ ادارہ پروفیسر منظور حس...
27/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں ایک انتہائی اہم سٹاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس کی صدارت سربراہ ادارہ پروفیسر منظور حسین اعوان صاحب نے کی

وائس پرنسپل پروفیسر عارف محمود خان سمیت کثیر تعداد میں پروفیسرز نے شرکت کی

میٹنگ کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف پروفیسر ڈاکٹر ارشد عزیز صاحب نے حاصل کیا۔۔ نعت رسول مقبول پروفیسر حافظ شاہ جہان صاحب نے پڑھی ۔۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر شفیع اللہ خان صاحب نے انتہائی جامع انداز میں ستمبر اکتوبر دسمبر سمیت تمام امتحانات ، ان کا ریکارڈ اور اس کی روشنی میں ائندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتائیں

سربراہ ادارہ پروفیسر منظور حسین اعوان نے بہت تفصیل کے ساتھ کالج میں ہونے والے کاموں، بورڈ کے رزلٹس اور ان کی روشنی میں کالج میں طلباء کو مکمل طور پر تیاری کرانے پر زور دیا ، اس کے ساتھ ساتھ پروکٹر ڈیوٹی کو احسن انداز میں سر انجام دینے اور طلباء کو کلاس کے اندر اور باہر ڈسپلن سمیت تمام امور میں رہنمائی کرنے پر زور دیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کالج کی صفائی اس میں بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تمام کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔۔ انہوں نے حالیہ رزلٹس میں گورنمنٹ کے اداروں اور ان کے نتائج پر بریف کیا اور بالخصوص ارٹس میں طلباء کو زیادہ سے زیادہ محنت کر کے بورڈ میں اعلی پوزیشنوں کے لیے تیار کرنے پر زور دیا ۔ ان کی تقریر انتہائی پر مغز اور رہنمائی سے بھرپور تھی ۔۔

اسٹاف میٹنگ کے اختتام میں تمام پروفیسرز اور عملہ کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔۔

26/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی — علم، روایت اور ترقی کا سفر

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی کے شعبۂ انگریزی کے پروفیسر ثنا اللہ شاہ نے ریڈیو پاکستان FM-93 میانوالی کے پروگرام میں بطورِ Guest شرکت کی، جہاں انہوں نے کالج کی شاندار تاریخ، مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اس کی ترقی، موجودہ BS اور DIT Admissions، کالج کی عمارت، لائبریری، قابلِ فخر اساتذہ اور کامیاب طلبہ کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کالج کی موجودہ تعلیمی ترقی اور مثبت سرگرمیوں میں پرنسپل پروفیسر ملک منظور حسین کی قیادت اور کاوشوں کو بھی اجاگر کیا۔

Government Graduate College Mianwali — A legacy of excellence, moving towards a brighter future.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں پری میڈیکل پری انجینئرنگ ائی سی ایس ایف اے آئی ٹی ایف اے آرٹس ڈی آئی ٹی ڈپلومہ ان انفا...
26/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں
پری میڈیکل
پری انجینئرنگ
ائی سی ایس
ایف اے آئی ٹی
ایف اے آرٹس
ڈی آئی ٹی ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی
بی ایس اردو انگریزی کیمسٹری فزکس سیاسیات اور دیگر،
بی ایڈ
سمیت متعدد شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں

پورے سال کی فیسز نہ ہونے کے برابر
پی ایچ ڈی ایم فل اساتذہ کرام
بہترین تعلیمی ماحول
تعلیمی ہم نصابی غیر نصابی سرگرمیاں
وہ سب کچھ جو آپ کے نونہالوں کے لیے ضروری ھے
گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارم ایجنڈا کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری کالجز نے انٹرمیڈیٹ ن...
25/09/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارم ایجنڈا کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری کالجز نے انٹرمیڈیٹ نتائج میں نمایاں بہتری؛ پنجاب بھر میں سرکاری کالجز کے پاسنگ ریشو میں 12 فیصد اضافہ ہوا.

💻📚 گورنمنٹ کالج میانوالی میں AI اور E-Commerce Seminar کا انعقادگورنمنٹ کالج میانوالی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر...
24/09/2026

💻📚 گورنمنٹ کالج میانوالی میں AI اور E-Commerce Seminar کا انعقاد
گورنمنٹ کالج میانوالی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام AI & E-Commerce Seminar 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ آن لائن ارننگ، E-Commerce، SEO، AI اور Automation کے ذریعے آمدن کے مختلف مواقع سے آگاہ کیا گیا۔
کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کا مقصد صرف کتابی اور روایتی تعلیم تک محدود رہنا نہیں، بلکہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں، عملی مہارتوں اور روزگار و ارننگ کے نئے مواقع سے بھی روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر طلبہ کو بتایا گیا کہ آج کا دور صرف Degree حاصل کرنے کا نہیں بلکہ Skills سیکھنے، انہیں عملی طور پر استعمال کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو آمدن کے مواقع میں تبدیل کرنے کا دور ہے۔
🎯 Learn Skills | Explore Opportunities | Build Your Future
ایسی سرگرمیاں طلبہ کو کلاس روم سے باہر کی دنیا، جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے کیریئر سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ — تعلیم کے ساتھ ہنر، ہنر کے ساتھ مواقع! 🚀💻

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و طالباتتمام متعلقہ طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ک...
24/09/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و طالبات

تمام متعلقہ طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (سپلیمنٹری)2026 کے حوالے سے فیس جمع کروانے اور امتحانی شیڈول سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

📝 اہم تاریخیں:
🔹 بغیر جرمانہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ: 24 ستمبر 2026
🔹 سنگل فیس کے ساتھ: 07 اکتوبر 2026
🔹 ڈبل فیس کے ساتھ: 14 اکتوبر 2026
🔹 ٹرپل فیس کے ساتھ: 18 اکتوبر 2026
🔹 500 روپے اضافی کے ساتھ آخری تاریخ: 23 اکتوبر 2026

💻 طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا آن لائن داخلہ فارم بروقت جمع کروائیں اور فیس کی ادائیگی مقررہ تاریخ کے اندر یقینی بنائیں۔

📌 مزید تفصیلات اور مکمل فیس شیڈول کے لیے منسلک نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کریں۔

انتظامیہ کالج

24/09/2026

پروفیسر شاہجہان صاحب نے بہترین انداز میں سیرت کانفرنس کا انتظام کیا۔۔
ہم انھیں اس خوبصورت تقریب کی بہترین مینجمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

Address

Near City Police Station Talagang Road Mianwali
Mianwali
42200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share