دہم جماعت کے شاندار نتائج پر دل کی گہرائیوں سے
مبارکباد!
غلام محمد ولد احمد خان نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
شکیل احمد ولد محمد اسلام نے 1074 ، فتح شیر ولد محمد اقبال نے 1065 اور عبدالرزاق ولد ممتاز احمد نے 1047 نمبر حاصل کیے۔
سب سے بڑی کامیابی ہمارا مجموعی رزلٹ 86٪ رہا۔
یہ عظیم کامیابی گورنمنٹ سیکنڈری سکول چکمیرث کی محنتی، مخلص، باصلاحیت اور پرعزم ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ہماری پوری ٹیم نے طلبہ کی رہنمائی، تعلیم و تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم والدین کی بے لوث دعاؤں، اعتماد اور تعاون کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعائیں مل کر اس کامیابی کی بنیاد بنیں۔
پرنسپل محترم عتیق الرزاق شاہ صاحب کی طرف سے شاندار رزلٹ پر اساتذہ کرام، طلباء اور اہل علاقہ کو دلی مبارکباد۔
GSS Chak Maris-Mianwali
Headmaster: Hafiz Syed Abdul Wahid Kazmi
26/02/2025
دہم فزکس یونٹ وائز
اب تک سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کی فہرست
کاوش:صبا غلام سرور
عزیز طلبہ، آپ کے لیے ایک خاص پیغام! 🌟
السلام علیکم!
امتحانات کا وقت قریب ہے، اور یہ وہ موقع ہے جو آپ کی محنت اور قابلیت کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 🎓
یاد رکھیں:
✅ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ جو وقت آپ اپنی تیاری میں لگائیں گے، وہی آپ کو کامیابی کی بلندیوں تک لے جائے گا۔
✅ خود پر یقین رکھیں! آپ میں ہر مشکل کا سامنا کرنے اور اپنی منزل تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے۔
✅ منظم رہیں: روزانہ ایک پلان بنائیں اور اس پر عمل کریں۔
✅ خود کو مثبت رکھیں: ذہنی سکون کے لیے دعا کریں، کھیل کھیلیں، اور بھرپور نیند لیں۔
کامیابی کا راز یہی ہے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں!
امتحانات آپ کے علم کی جانچ ہے، نہ کہ آپ کی قابلیت کی حد۔ بہترین تیاری کریں، خود پر اعتماد رکھیں، اور اللہ پر بھروسہ کریں۔ 🌺
ہم سب آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ آپ یہ کر سکتے ہیں!
منجانب: پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول چک میرث
سید عتیق الرزاق شاہ صاحب
08/01/2024
سکول ہٰذا میں تدریسی سرگرمیاں 10 جنوری 2024 سے باقاعدہ بحال ہو جائیں گی۔۔ انشاءاللہ۔۔۔ تاہم سکول ٹائمنگ 9.30 تا 2.30 ہوگی۔۔۔ پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول چک میرث۔۔
سموگ کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ (24 25 نومبر) کو میانوالی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
پرنسل گورنمنٹ سکینڈری سکول چک میرث
محترم والدین کل بروز سوموار سکول روٹین مطابق کھل جائیں گے ۔بچوں کی حاضری یقینی بنائیں۔۔شکریہ
پرنسپل ، گورنمنٹ سکینڈری سکول چک میرث
22/08/2023
*وتٔعِزُّ مَن تَشاءُ وتُذِلُّ مَن تَشاء*
الحمد للہ۔۔۔
*گورنمنٹ سکینڈری سکول چک میرث* کا ضلع میانوالی کے *تمام گورنمنٹ بوائز سکولز* میں *کلین سویپ* ۔۔۔
مجوعی نتیجہ *78.46فیصد* کے ساتھ۔۔۔
23/03/2023
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی سکول ٹایمنگ کا نوٹیفکیشن ۔طلباء اور والدین نوٹ فرمالیں ۔
=====================================
28/01/2023
A Review of Sports Gala 2022
Gala Teams...
Kings🟥
Zalmi🟨
Qalandar 🟩
Shaheen 🟦
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chak Maris
Mianwali
42200
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 14:15 |
| Tuesday | 08:15 - 14:15 |
| Wednesday | 08:15 - 14:15 |
| Thursday | 08:15 - 14:15 |
| Friday | 08:15 - 12:15 |
| Saturday | 08:15 - 14:15 |