گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی

گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی, High School, Mianwali.

19/01/2026

نہایت اہم اور فوری نوٹس برائے والدینِ محترم
آگاہ کیا جاتا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول باقاعدہ طور پر کھل چکا ہے اور
سالانہ امتحانات بالکل سر پر ہیں۔
اس کے باوجود بچوں کی غیر حاضری نہایت تشویشناک ہے۔
واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ جو طلبہ اب بھی باقاعدگی سے اسکول حاضر نہیں ہوں گے،
وہ نصاب کی تکمیل، دہرائی (Revision) اور امتحانی تیاری میں شدید نقصان اٹھائیں گے،
جس کی مکمل ذمہ داری والدین پر عائد ہوگی۔
والدین سے سختی کے ساتھ ہدایت کی جاتی ہے کہ
اپنے بچوں کو روزانہ اور وقت پر لازمی اسکول بھیجیں۔
آئندہ غیر حاضری کی صورت میں اسکول کسی بھی تعلیمی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
یہ آخری اطلاع سمجھی جائے۔
منجانب: سکول انتظامیہ

Photos from ‎گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی‎'s post 03/01/2026

ڈی ای او سیکنڈری سر خالد خان صاحب کا گورنمنٹ ہائی سکول ہاتھی خان والا کا دورہ

آج ڈی ای او سیکنڈری سر محمد خالد خان صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول ہاتھی خان والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں نئے تعمیر ہونے والے 2 کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سر غلام عباس صاحب، ای ایس ٹی سر خضر حیات خان صاحب اور ضیا اللہ خان (کلرک) بھی موجود تھے۔

سر محمد خالد خان نیازی صاحب نے نئے رومز کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کام اچھی طرح سے جاری ہے۔ انہوں نے سکول کے دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

سکول کی بہتری کے لیے ڈی ای او سر خالد خان نیازی صاحب کا یہ دورہ انتہائی اہم رہا۔ امید ہے کہ نئے رومز مکمل ہونے سے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔






"

27/12/2025

السلام و علیکم!
پیارے طلبہ (نہم و دہم)
آپ کے استاد محترم آپ سے مخاطب ہیںــــــــــــ
بےشک پڑھنا یا نہ پڑھنا آپ کا اپنا فیصلہ ہے، ہم آپ پر کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتے۔ لیکن ایک خیرخواہ کے طور پر اتنا ضرور کہنا ہے کہ ان چھٹیوں کو ضائع نہ کریں۔
گھر کے کام کاج بھی کریں، والدین کا ہاتھ بٹائیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی کے لیے روزانہ باقاعدہ وقت ضرور نکالیں۔ اگر پڑھائی سے بالکل دور ہو گئے تو بہت کچھ بھول جائے گا، اور پھر مشکل پیش آئے گی۔
یاد رکھیں! امتحانات روز بروز قریب آتے جا رہے ہیں۔ آج کی معمولی سی محنت کل کے بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے، مگر سمجھداری اسی میں ہے کہ وقت کی قدر کی جائے۔
آپ کے محترم اساتذہ کا پیغام🗣️
سرکاری سکول معیاری سکول

09/12/2025

"December Test
۔نتائج ہمیشہ محنت کے مطابق ملتے ہیں۔
بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمنائیں۔"

Photos from ‎گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی‎'s post 09/12/2025

دسمبر کے ٹیسٹ شروع ہو چکے ہیں۔
یہ وہ وقت ہے جب محنت، توجہ اور نظم و ضبط آپ کے بہترین ساتھی بنتے ہیں۔ یاد رکھیں! ٹیسٹ صرف نمبر لینے کا نام نہیں، بلکہ اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کا موقع ہوتے ہیں۔
جو باتیں سال بھر مشکل لگتی تھیں، اب اُنہیں درست کرنے کا سنہری وقت ہے۔

غلطیوں سے ڈرنا نہیں، انہیں ٹھیک کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔
محنت آج مشکل لگتی ہے، لیکن مستقبل میں یہی محنت آپ پر فخر بن کر لوٹے گی۔

ہمت رکھیں، یقین رکھیں، اور بہترین کوشش کریں۔
دسمبر کے یہ ٹیسٹ آپ کی کامیابی کی طرف پہلا مضبوط قدم ہیں۔
سرکاری سکول معیاری سکول

Photos from ‎گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی‎'s post 01/12/2025

🌟 ضلعی سطح کا STEAM مقابلہ — ہمارے اسکول کا فخر 🌟

الحمدللہ!
آج ہمارے سکول کی ٹیم نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں ہونے والے ضلعی سطح کے STEAM مقابلوں (1 دسمبر 2025) میں بھرپور شرکت کی۔
ہمارے 9th کلاس کے ہونہار طلباء نے اپنے شاندار پراجیکٹس، محنت، اعتماد اور بہترین کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا۔

تقریب کے دوران طلباء کو سرٹیفکیٹس آف اپریسی ایشن سے نوازا گیا، جو ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثبوت ہے۔

ہم اپنے تمام اسٹوڈنٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ بچے آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابی کے نئے سنگِ میل طے کرتے رہیں۔

ماشاءاللہ، ہم سب کو آپ پر فخر ہے!✌️🥰
سرکاری سکول معیاری سکول

18/11/2025

🏆 SPORTS GALA 🏆
آج ضلع کی سطح پر ہونے والے اسپورٹس گالا کے پہلے دن ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
رَسّہ کشی میں فہیم خان نیازی کی بہترین قیادت اور سر طارق خان صاحب کی سرپرستی میں ہماری ٹیم نے فتح حاصل کی۔

اسی طرح ہائی جمپنگ میں عطّا الرحمن خان نے زبردست کوشش سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ تو صرف شروعات ہے—
کل اور پرسوں مزید مقابلے ہوں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
محنت، جذبہ اور نظم و ضبط—ہماری اصل طاقت!
سرکاری سکول معیاری سکول!
گورنمنٹ ہائی سکول ہاتھی خانوالا 🍁

14/11/2025

ھمارے پیارے اساتذہ کو سلام!
استاد دل بدلتے ہیں، صرف کتابیں نہیں۔
یہ ہمارے وہ محترم سر ہیں جو ہر بچے کو امید اور ہمت دیتے ہیں۔

بتائیں… ان میں سے آپ کا پسندیدہ ٹیچر کون ہے؟
ہر استاد ہی بہترین ہوتا ہے، کیونکہ وہ دل سے پڑھاتا ہے۔ ❤️

26/10/2025

سکول کا ٹائم تبدیل کردیا گیا ہے
کل سے صبح 8:45
چھٹی : 1:30 بجے

Photos from ‎گورنمنٹ ہائی سکول ھاتھی خان والا ضلع میانوالی‎'s post 21/10/2025

📚 "سرکاری اسکول — علم، خدمت اور کردار سازی کی روشن مثال" 🌟

آج ہمارے اسکول میں خوشی اور فخر کا ایک یادگار دن تھا،
جب ہمارے تین قابلِ فخر اساتذہ —
سر غلام عباس صاحب، سر ربنواز خان صاحب، اور سر عامر حیات خان نیازی صاحب —
نے ہیڈ ماسٹر کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 🎓✨

ان کی اس عظیم کامیابی کی خوشی میں ایک پُرمسرت تقریبِ اعزاز منعقد کی گئی،
جس میں تمام اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ہمارے ریٹائرڈ ٹیچر، حاجی اعجاز محمود خان نیازی صاحب نے بھی شرکت فرما کر تقریب کی رونق اور وقار میں اضافہ کیا۔ 🌹
محترم سر سیف اللہ خان صاحب نے بھی شرکت کر کے اپنے ساتھیوں کی خوشی میں شامل ہو کر اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ 🤝

یہ تقریب نہ صرف اُن کی کامیابی کا جشن تھی بلکہ اس بات کی روشن دلیل بھی کہ
سرکاری اساتذہ ہمیشہ قابلیت، تجربے اور خلوصِ نیت کا پیکر رہے ہیں۔
وہ اپنی محنت، علم اور کردار سے طلبہ کے دلوں میں روشنی پھیلاتے ہیں اور قوم کا مستقبل سنوارتے ہیں۔ 💫

ہمیں فخر ہے کہ ہم سرکاری تعلیمی نظام سے وابستہ ہیں —
جہاں تعلیم صرف نصاب نہیں بلکہ کردار، خدمت اور قیادت کا درس بھی دیا جاتا ہے۔ 🌷

📸 آج کی گروپ تصاویر اس خوشی، اتحاد اور فخر کی عکاسی کرتی ہیں جو صرف ایک تعلیمی خاندان ہی محسوس کر سکتا ہے۔
یہ دن ہمیشہ ہمارے اسکول کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا

سرکاری سکول معیاری سکول⁦❤️⁩

21/10/2025

"سَرکاری اُستاد – قوم کے اصل معمار" ✨

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ معیار صرف اُن دیواروں میں ہے جہاں اے۔سی چل رہا ہو اور کرسیاں نئی ہوں،
مگر حقیقت یہ ہے کہ علم اُن ہاتھوں سے پھیلتا ہے جو چاک سے تختہ سیاہ روشن کرتے ہیں۔
سَرکاری اُستاد وہ چراغ ہیں جو خود جل کر آنے والی نسلوں کو روشنی دیتے ہیں۔

پرائیویٹ اداروں میں فیس زیادہ ہوتی ہے،
سَرکاری اسکولوں میں جذبہ زیادہ ہوتا ہے۔
وہاں “برانڈ” بنتا ہے،
یہاں “بنیاد” رکھی جاتی ہے۔

ہم وہ اُستاد ہیں جو کم وسائل میں بھی بڑے خواب جگاتے ہیں،
جو قوم کے بچوں کو صرف سبق نہیں بلکہ مقصدِ زندگی سکھاتے ہیں۔
ہماری کلاس میں اے۔سی نہیں، مگر عزم کی گرمی ضرور ہے۔
اور یاد رکھو —
قومیں اُن اُستادوں سے بنتی ہیں جو نفع کے لیے نہیں، نسلوں کے لیے پڑھاتے ہیں۔ 🇵🇰
سرکاری سکول معیاری سکول

20/10/2025

ڈینگی سے بچاؤ
کی معلوماتی گفتگو 🌿

ڈینگی ایک خطرناک بیماری ضرور ہے، مگر احتیاط اس سے بچنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔
آج ہمارے ہونہار طالبِ علم عطاء الرحمن خان نے نہایت اعتماد کے ساتھ
ڈینگی سے بچاؤ کی اہم احتیاطی تدابیر پیش کیں 👏

GOVT HIGH School Hathi Khan Wala
میں ہم اپنے طلباء کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ
صحت، صفائی اور سماجی آگاہی جیسے موضوعات پر بھی شعور دیتے ہیں۔ 🌟
سرکاری سکول معیاری سکول

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Mianwali