30/09/2026
آج گورنمنٹ ہائی سکول ابا خیل میانوالی کے فزیکل ٹیچر سر بہادر خان صاحب کی سروس کا آخری دن تھا، جس کے بعد وہ LPR چھٹی پر روانہ ہو جائیں گے۔
انہوں نے آخری دن اسمبلی کروائی اور بعد ازاں ایک مختصر تقریب میں ساتھیوں اور طلبہ نے انہیں ہار اور روایتی پگڑی پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں ان کی تدریسی خدمات، محنت اور طلبہ کی تربیت میں کردار کو سراہا گیا۔
سر بہادر خان صاحب نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سکول کی یادوں کو خوشگوار الفاظ میں بیان کیا۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں اور کامیاب زندگی عطا فرمائے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔...