07/11/2025
🟩 اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اشتہار برائے اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs)
🔹 اہم نکات:
1. عہدہ: اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs)
2. مدتِ تقرری:
01 دسمبر 2025 تا 31 مئی 2026
3. عمر کی حد:
21 سے 45 سال
4. ماہانہ معاوضہ:
ہائی سیکنڈری اسکول: 45,000 روپے
ہائی اسکول: 45,000 روپے
مڈل اسکول: 45,000 روپے
پرائمری اسکول: 38,000 روپے
5. تعلیمی قابلیت:
پرائمری اسکول: FA/FSc
مڈل اسکول: BA/BSc
ہائی اسکول: MA/MSc
ہائی سیکنڈری اسکول: MA/MSc
(مضامین کی اہلیت کے مطابق)
🕒 اہم تاریخیں:
1. آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
10 نومبر 2025 تا 20 نومبر 2025
2. میرٹ لسٹ کی تیاری:
25 نومبر 2025 صبح 10:00 بجے تک
3. پری اسکریننگ ٹیسٹ:
26 نومبر 2025
4. انٹرویوز:
27 نومبر 2025 صبح 10:00 بجے سے
5. فائنل میرٹ لسٹ کا اجرا:
28 تا 29 نومبر 2025 شام 5:00 بجے تک
6. اپوائنٹمنٹ آرڈرز کی فراہمی:
30 نومبر 2025
7. کام کا آغاز:
01 دسمبر 2025
⚙️ دیگر ہدایات:
کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
تعیناتی عارضی (Temporary) بنیادوں پر ہوگی۔
تعلیمی میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدہ 31 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔
27/10/2025
اہل میانوالی اور محلہ ذلہ کے رہائشیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری سروے کا اغاز کر دیا گیا ہے جس میں تمام لوگوں کا اندراج ضروری ہے اس سروے میں گھر کے سربراہ کاشناختی کارڈ نمبر اس کا فون نمبر بچوں کا بے فارم اور گھر کے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی تمام اہل محلہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ سروے حکومت پنجاب کی طرف سے منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں تمام لوگوں کا اندراج بہت ضروری ہے تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ سروے سٹاف جو اپ کے پاس سروے کے لیے آئیں ان کو مکمل اور حقیقت پر مبنی معلومات نوٹ کروائیں گھرپر نہ ہونے کی صورت میں اپنے کوائف بچوں اور گھر والوں کی کوائف ایک صفحے پر لکھ کر رکھ دیں تاکہ سروے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
15/07/2025
میٹرک ،ایف اے،بی اے،بی ایڈ کی اسائمنٹ اور تھیسز کے لیے رابطہ کریں۔
15/07/2025
Clay crafts
TikTok · Sheeraz khan
Check out Sheeraz khan’s video.
15/07/2025
چائنا مٹ سے animals بنانا
S**z Aafndi sent you a Snap on Snapchat!
S**z Aafndi sent you a Snap on Snapchat!
05/06/2025
Asslam o alikum.
2+2*3-1
Kitny hoty hain?
03/06/2025
بچوں کو اپنے قریبی گھر میں ٹیوشن لگوا دیں۔
03/06/2025
محترم والدین بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں مصروف رکھیں۔
13/04/2025
کل بروز سوموار 14اپریل کو تمام سکولوں میں کلچر ڈے منایا جائے گا
22/03/2025
*`نہم کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے چند مفید تجاویز`*
1. کمرہ امتحان میں کم ازکم 30 منٹ پیپر شروع ہونے سے پہلے پہنچے۔
2. پیپر کیلئے گھر سے نکلتے وقت رولنمبر سلپ اور جیومیٹری بکس (پین، مارکر، رولر، انک، کیلکولیٹر وغیرہ) لازمی چیک کرلیں۔
3. تیاری کے دوران معروضی سوالات بار بار دہرائیں۔
4. پیپر ملتے ہی اسے اچھی طرح پہلے پورا پڑھیں۔ جلدبازی سے گریز کریں۔
5. وہ سوال جو سب سے اچھا یاد ہو اسے سب سے پہلے حل کریں۔
6. لکھائی اور پریزینٹیشن کا خاص خیال رکھیں۔ پریزینٹیشن آپکو ہر پیپر میں نمبر اضافی دلا سکتی ہے۔ آپکے ٹوٹل مارکس میں صرف اچھی پریزینٹیشن سے زیادہ نمبرز کا فرق پڑ سکتا ہے۔
7. کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کیلیے ہر سیکشن میں جو سوال آپ نے کرنے ہیں ان کا انتخاب پہلے سے ہی کر لیں تاکہ بعد میں آپ کو پیپر حل کرنے میں آسانی رہیں۔
8. گھڑی اپنے ساتھ رکھیں اور کوشش کریں کہ پورا پیپر وقت ختم ہونے سے 10 منٹ پہلے ختم کرلیں۔ باقی 10 منٹ پیپر کو ریوائز کریں۔
9. پیپرز کے دوران نیند اور پڑھائی کی روٹین کو بیلنس رکھیں۔ کم ازکم 6 گھنٹے لازمی سوئیں۔
10. اپنے آپ پہ اور اللہ پہ کامل یقین رکھتے ہوئے بھرپور محنت کریں، اللّٰہ ربّ العزت سے دعائیں بھی مانگتے رہیں۔