GHS Thamewali

GHS Thamewali

Share

An educational page for better guidance of students about education and info about
the activities p

Photos from GHS Thamewali's post 20/04/2022

الوداع حاکم خان۔

اللہ پاک سدا سلامت رکھے

Photos from GHS Thamewali's post 19/04/2022

آج گورنمنٹ ہائی اسکول تھمےوالی کے کلرک حاکم خان کا ٹرانسفر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکڑالہ میں ہو گیا ہے۔

حاکم خان کی دسمبر 2019 میں ادارہ ہذا میں تعیناتی ہوئی تھی۔
انتہائی محنت اور لگن سے اپنے کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیا اپنے ڈھائی سالہ دور میں اپنے امور انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے۔

ادارہ ہٰذا ایک فرض شناس محنتی اور ایماندار شخص سے محروم ہوگیا۔

اللہ پاک حاکم خان کو ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے اور جہاں بھی وہیں خوش رہیں۔

06/04/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون
گورنمنٹ ہائی سکول تھمےوالی کے کلرک حاکم خان کی نانی اماں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

23/03/2022

سفر کا آغاز یہاں سے ہوا تھا

17-08-2018

Photos from GHS Thamewali's post 15/03/2022

مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہیے
کہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار بنتا ہے

Photos from GHS Thamewali's post 14/03/2022

پنجاب کلچر ڈے 2022

Photos from GHS Thamewali's post 14/03/2022

الوداع ملک اخلاق احمد صاحب

گورنمنٹ ہائی سکول تھمےوالی کے ہیڈ ماسٹر جناب ملک اخلاق احمد صاحب کو الوداع کرنے کے مناظر۔

پرنسپل کاٹج سکول سر عابد اعوان صاحب
سر اسماعیل خیرال صاحب چکڑالہ
سر اعجاز صاحب ہائی سکول نواں
سر گل حمید صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نواں
ادارہ ہذا کے استاد سر فخر الزمان صاحب اور نئے ہیڈ ماسٹر سر حافظ رشید احمد صاحب نے ہیڈ ماسٹر ملک اخلاق احمد صاحب کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔۔۔
اور جناب ملک اخلاق احمد صاحب کی تدریسی خدمات کو سراہا۔۔۔۔

اس کے بعد ہیڈماسٹر ملک اخلاق احمد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری طاقت یہ اساتذہ و طلباء ہیں جو اب بھی اس ادارے میں موجود ہیں ادارے اور ارادے افراد سے نہیں بنتے بلکہ ہمت اور نیک نیتی سے بنتے ہیں۔۔۔

آخر نے طلباء و اساتذہ نے ملک اخلاق احمد صاحب کو اپنی یادگار پیش کیں اور طلباء اور اساتذہ نے آہوں اور سسکیوں میں اپنے محبوب قائد ، ہر دلعزیز استاد، مشفق و محترم منتظم ملک اخلاق احمد صاحب کو الوداع کیا

اللہ پاک ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ان کے لگائے ہوئے اس گلشن کو مزید آبیاری کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور تاقیامت آباد رکھے

آمین

13/03/2022

کل مورخہ 14 مارچ بروز سوموار ان شاء اللہ العزیز ہر دلعزیز ہیڈماسٹر اور محبوب ٹیچر جناب ملک اخلاق احمد صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 11:30 بجے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے
جس میں علاقہ سے معززین اورا اساتذہ کرام شرکت فرمائیں گے۔
جو احباب شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 11:30 بجے تک پہنچ جائیں۔
شکریہ

Photos from GHS Thamewali's post 12/03/2022

الوداع ملک اخلاق احمد
الوداع
الوداع

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تھمےوالی کے ہیڈ ماسٹر جناب ملک اخلاق احمد صاحب کا ٹرانسفر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چکڑالہ میں ہوگیا۔۔
سمجھ نہیں آ رہی کہ اس خبر پہ خوش ہونا ہے یا غمگین ہونا ہے۔

آج یقیناً گورنمنٹ ہائی سکول تھمےوالی کے در و دیوار بھی اداس ہوں گے۔
ادارہ کی پہلی کلاس اپنے ہاتھوں سے رخصت کی۔

اپنی جوانی کے خوبصورت دس سال ادارہ کیلئے وقف کر دیئے۔۔

ایکسٹرا کلاسز کو رواج دیا
زیرو پیریڈ کو فروغ دیا۔
سمر کیمپ میں بچوں کے اوقات کو قیمتی بنایا۔

جب ہیڈ بنے تو دنیا کو دکھایا کہ ادارہ کیسے چلایا جاتا ہے۔

ڈسپلن کو مثالی بنایا
ادارہ کو زیرو سے اٹھا کر کہاں تک پہنچا دیا۔

مضبوط اس قدر کے سخت سے سخت مسائل کا مقابلہ کیا۔۔

عاجز اس قدر کے زمین پر بیٹھ کر بچوں کا پڑھایا

ویل مینیجر
ویل ایڈمنسٹریٹر
ویل ڈسپلنڈ

ایک ایسی شخصیت جو ہزاروں خوبیوں کو یکجا کئے ہوئے ہیں۔

عرصہ دس سال تک غریب بچوں کی علم کی پیاس بجھائی
تھمےوالی کو بیسیوں گریجویٹ نوجوان دیئے
بچوں میں علم کی تڑپ پیدا کی۔

میں وثوق سے کہتا ہوں کہ تھمےوالی ہائی سکول کیلئے آپ فرشتہ بن کر آئے۔

آپ کی ادارہ کیلئے اس قدر خدمات ہیں کہ جن کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

رب ذوالجلال سے دعا ہیکہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور جہاں بھی جائیں کامیابیاں آپ کے قدم چومیں۔

اور ہائیر سیکنڈری سکول چکڑالہ کیلئے بھی اس سے زیادہ خدمات سر انجام دینے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔

الوداع سر اخلاق احمد صاحب
الوداع
الوداع

12/03/2022

ہم مہمان نہیں رونق محفل تھے
مدتوں یاد رکھو گے کوئی آیا تھا

Photos from GHS Thamewali's post 08/03/2022

آج گورنمنٹ ہائی سکول تھمےوالی کے سینیئر استاد جناب یعقوب علی خان صاحب (ایس ایس ٹی آرٹس) کا تبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی میں ہوگیا ہے۔۔۔۔
سر یعقوب علی خان صاحب 2020 میں ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی پروموٹ ہوئے تھے اور ان کی تعیناتی ادارہ ھٰذا میں ہوئی تھی۔

اپنا ڈیڑھ سالہ دورانیہ انتہائی خوش اسلوبی سے گذارا۔
آپ انتہائی خوش طبع شخصیت کے مالک ہیں

ہیڈ ماسٹر ملک اخلاق احمد صاحب نے اپنے سٹاف کے ہمراہ انہیں الوداع کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رب تعالیٰ سے دعا ہیکہ اللہ پاک سر یعقوب علی خان صاحب کو اپنے نئے ادارہ میں خوش و خرم رکھے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے
آمین

15/02/2022

گورنمنٹ ہائی اسکول تھمے والی کے ٹیچر جناب وسیم طاہر صاحب کے والد صاحب انتقال فرما گئے ہیں
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Mianwali
0459