Govt. Girls Elementary School Kot Chandana

Govt. Girls Elementary School Kot Chandana

Share

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ چاندنہ عیسیٰ خیل میانوالی

16/05/2026

الحمدللہ! ہمارے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہفتہ وار آن لائن کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں۔۔۔۔ اس ویڈیو میں اسی تعلیمی سرگرمی کی ایک جھلک شیئر کی جا رہی ہے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ بچوں کو بہتر رہنمائی اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی والدین سے گزارش ہے کہ وہ اسی طرح بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ سیکھنے کا یہ سفر بغیر رکے آگے بڑھتا رہے۔۔۔
مزید روز کی ڈائری بھی گروپ میں بغیر تعطل کے بھیجی جاتی تاکہ والدین آگاہ رہیں۔۔۔

02/05/2026

یکم مئی۔۔۔۔

23/04/2026

Fun with Colors Activity
Cognitive Development۔۔۔
Ecce 2۔۔۔۔

Photos from Govt. Girls Elementary School Kot Chandana's post 23/04/2026

new admissions ۔۔۔۔۔۔

23/04/2026

یہ ننھے بچے جب پہلی بار ماں کی گود سے نکل کر اسکول آتے ہیں تو روتے روتے آتے ہیں اور ان کا یہ رونا اکثر ایک ہفتہ تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران اسکول میں ایک ہلچل سی مچ جاتی ہے مگر ان کی موجودگی اور معصومیت اسکول کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ان چھوٹے چھوٹے ہاتھوں کو صرف قلم پکڑنا سکھانا اور اس پر تھوڑی سی پریکٹس کروانا بھی ایک بہت بڑا قدم ہوتا ہے اور آج ہمارے بچوں نے یہی پہلا قدم اعتماد کے ساتھ اٹھایا۔ معصومیت اور سیکھنے کا یہ ملاپ ان کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔ سب سے پہلا مرحلہ ان کے ساتھ اپنائیت پیدا کرنا ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ انہیں سیکھنے پر آمادہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے موڈ کا بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ بہرحال آج ہمارے بچوں نے خوشی اور تھوڑی سی ناراضگی کے ساتھ بھی سیکھنے کے اس خوبصورت عمل میں حصہ لیا جو یقیناً ایک روشن آغاز ہے۔۔۔۔

04/04/2026

داخلہ جاری ہے
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ چاندنہ میں نئے تعلیمی سیشن 2026 کے لیے ECE تا آٹھویں جماعت تک داخلے جاری ہیں۔
ادارے کی نمایاں خصوصیات
تجربہ کار محنتی اور ذمہ دار اساتذہ
• معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت
• صاف ستھرا محفوظ اور پرامن تعلیمی ماحول
• ہر بچے پر انفرادی توجہ اور خصوصی رہنمائی
• باقاعدہ ٹیسٹ سسٹم اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی
• جدید اور آسان تدریسی طریقہ کار
• ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام
کھیلوں کے تحصیل لیول اور ضلع لیول مقابلہ جات میں شمولیت اور نمایاں پوزیشنز
سٹیم(STEAM)مقابلوں میں پوری تحصیل سے شمولیت کرنے والا واحد ایلیمنٹری گرلز سکول
• نظم و ضبط اور کردار سازی پر خصوصی توجہ
مزید سہولیات: مفت تعلیم
• مفت درسی کتب (حکومتی پالیسی کے مطابق)

فوزیہ سعد پراچہ (ہیڈ مسٹریس)
📚 ہم اپنے طلبہ کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ایک بااعتماد بااخلاق اور کامیاب انسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
📍 گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ چاندنہ
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں!
شکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mianwali