Hafiz Jamshed Al-Azhari

Hafiz Jamshed Al-Azhari Spreading the light of Deen from the heart of Al-Azhar to the world🪩✍️

03/09/2026

Hafiz Jamshed Al-Azhari

الطالبة الإندونيسية «ييلي بوترياني» مثال حقيقي لطالبة العلم المجتهدة…قضت نحو 4 سنوات في مصر طلبًا للعلم داخل جامعة الأزه...
28/01/2026

الطالبة الإندونيسية «ييلي بوترياني» مثال حقيقي لطالبة العلم المجتهدة…
قضت نحو 4 سنوات في مصر طلبًا للعلم داخل جامعة الأزهر الشريف، وتخصصت في اللغة العربية وعلوم البلاغة والقرآن، ولفتت الأنظار بكلمتها المؤثرة في حفل تخرجها.

اليوم يستقبلها فضيلة الإمام الأكبر د. أحمد الطيب، ويمنحها فرصة استكمال دراسة الماجستير بالأزهر، في رسالة واضحة أن الأزهر يدعم المتفوقين من كل أنحاء العالم، وأنه ما زال قبلة العلم الأولى للمسلمين.

الأزهر الشريف، الذي تأسس منذ أكثر من ألف عام، يثبت أنه ليس مجرد جامعة، بل رسالة عالمية تصنع العقول وتنشر الوسطية والعلم في كل بقاع الأرض…
ومصر ستظل بيت العلم ووجهة طلاب المعرفة من كل الجنسيات 🇪🇬📚
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈونیشیا کی طالبہ «یِیلی پوتریانی» محنتی طالبۂ علم کی ایک حقیقی مثال ہیں…
انہوں نے تقریباً چار سال مصر میں جامعہ الازہر الشریف کے اندر حصولِ علم میں گزارے، جہاں انہوں نے عربی زبان، علومِ بلاغت اور قرآنِ کریم میں تخصص حاصل کیا، اور اپنی پُراثر تقریر کے ذریعے تقریبِ فراغت میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
آج فضیلة الإمام الأكبر ڈاکٹر احمد الطیب نے خود ان کا استقبال کیا اور انہیں الازہر میں ماسٹرز کی تعلیم جاری رکھنے کا موقع عطا فرمایا۔ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ الازہر دنیا بھر سے آنے والے ممتاز اور باصلاحیت طلبہ کی سرپرستی کرتا ہے، اور یہ کہ وہ آج بھی مسلمانوں کے لیے علم کا اولین مرکز ہے۔
الازہر الشریف، جس کی بنیاد ایک ہزار سال سے زائد عرصہ قبل رکھی گئی، یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ محض ایک جامعہ نہیں بلکہ ایک عالمی علمی و فکری پیغام ہے، جو اذہان کی تشکیل کرتا اور اعتدال، علم اور شعور کو دنیا کے ہر گوشے تک پہنچاتا ہے…
اور مصر ہمیشہ علم کا گھر اور دنیا بھر کے طالبِ علموں کی مرکزِ توجہ بنا رہے گا 🇪🇬📚
الازہر الشریف | احمد الطیب

16/01/2026

🥀🌹سبحان الله

03/01/2026

امتحان کے دن ہیں…
قلم رواں ہے، دل پُرامید،
بس آپ کی خاص دعائیں درکار ہیں کہ رب آسانی فرما دے اور کامیابی مقدر کرے۔

29/12/2025

🥀💓: شرم الشیخ کی ایک یادگار سیر

25/12/2025

سفرِ طور… ایک شب، ایک پہاڑ، ایک جستجو:

رات کا وقت تھا، گھڑی ایک بجا رہی تھی جب کوہِ طور (جبلِ موسیٰ) کی جانب روحانی چڑھائی کا آغاز کیا۔ یہ وہی پہاڑ ہے جس کا ذکر قرآن میں بارہا آیا، جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ربِ کائنات سے ہمکلامی کا شرف حاصل ہوا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الأَيْمَنِ" (مریم: 52)
"اور ہم نے اسے طور کے دائیں جانب سے پکارا۔"

پہاڑ کی اونچائی تقریباً 2,285 میٹر (7,500 فٹ) ہے۔ رات کے سناٹے میں جب قدم قدم پر بلندی کی طرف بڑھتے رہے، تو ہر موڑ ایک نئی آزمائش، اور ہر چڑھائی ایک نیا جذبہ لے کر آتی رہی۔ سردی عروج پر، ٹمپریچر بعض اوقات *3°C سے نیچے*، سانسیں بھاپ میں ڈھلتی ہوئیں، اور کپکپاتی ہوائیں جسم کو چیرتی رہیں، مگر دل گرم رہا… اللہ کے نور کے جلووں سے۔

دوستوں کے ہمراہ یہ سفر نہ صرف سہارا بنا رہا بلکہ ایک حسین یادگار بھی۔ کہ جب کوئی تھک جائے، دوسرا ہاتھ بڑھا دے، اور جب دل دھڑکنے لگے، کوئی ذکرِ الٰہی چھیڑ دے۔ قدموں کی تھکن تھی، لیکن دل میں نور کا سرور، روح میں عبادت کی چاشنی۔

جوں جوں بلندی قریب آتی گئی، اندر کی پستی دور ہوتی گئی۔ ہر تھکن گویا رب کی قربت سے مٹتی چلی گئی۔ @

20/12/2025

زکوٰۃ اسلام کے ان ارکان میں سے ایک ہے جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
جب زکوٰۃ کے شرائط پائے جائیں یعنی مال نصاب کو پہنچ جائے، ضرورتِ اصلیہ سے زائد ہو، ایک سال گزر چکا ہو اور وہ قرض سے خالی ہو، تو ایسی صورت میں مال پر زکوٰۃ واجب ہو جاتی ہے، اور اس کی مقدار چالیسواں حصہ (یعنی ربع العشر) نکال کر مستحق فقراء و مساکین کو دینا لازم ہے۔

جو شخص ماضی میں کئی سالوں تک زکوٰۃ ادا نہ کرے، اس پر لازم ہے کہ وہ جلدی سے اپنی زکوٰۃ کا حساب کرے اور ہر سال کی زکوٰۃ الگ الگ نکال کر ادا کرے، تاکہ اس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ کے سامنے بری ہو جائے۔
کیونکہ زکوٰۃ مالدار شخص کے ذمہ ایک قرض کی مانند ہے، جو صرف ادائیگی سے ختم ہوتا ہے، معاف نہیں ہوتا۔

14/12/2025


#شريعت

Address

Mianwali

Telephone

+923079800065

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Jamshed Al-Azhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Hafiz Jamshed Al-Azhari:

Shortcuts

Share

Category