آسان شرعی مسائل

آسان شرعی مسائل

Share

روزانہ ایک مسئلہ آسان الفاظ میں سینڈ کیا جائے۔ ریفرنس کے ساتھ۔ الصلوة السلام علیک یارسول

26/01/2024

📙 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر234*📙

سوال: *بہت چھوٹی مچھلیاں جن کا پیٹ چاک کرنا ممکن نہ ہو،* کیا انہیں اسی طرح بھون کر یا سالن بنا کر کھایا جاسکتا ہے؟

جواب: *ایسی چھوٹی مچھلیوں کا کھانا تو حلال ہے، مگر بچنا بہتر ہے۔*

ماخوذ از فتوی #:Pin-6093 دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی)

26/01/2024

🎀 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر233*🎀

سوال: نماز میں عورت کا ستر عورت (کتنا حصہ چھپانا فرض ہے)؟

جواب: عورت کے لئے منہ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے علاوہ سارا بدن ستر (چھپانا) ہے۔ عورت کے سر کے لٹکے ہوۓ بال، گردن اور کلائیاں بھی ستر میں داخل ہیں۔ البتہ اگر دونوں ہاتھ گٹوں تک پاؤں ٹخنوں تک مکمل ظاہر ہوں نماز درست ہے۔

اسلامی بہنوں کی نماز ص91

26/01/2024

🌳 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر232* 🌳

سوال: مرد کے جسم کا کتنا حصہ سترِ عورت (یعنی جسے چھپانا فرض ہے)؟

جواب: مرد کے لئے ناف (Navel) کے نیچے سے گھٹنوں (Knees) کے نیچے تک ستر عورت ہے، ناف اس میں داخل نہیں اور گھٹنے داخل ہیں۔

ماخوذا "فرض علوم سیکھئے" ص303

26/01/2024

📜 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر231*📜

سوال: اللّه پاک کا ذاتی و صفاتی نام کیا ہے؟

جواب: *خداۓ پاک کا ذاتی نام اللّه ہے،* اس کو اسمِ ذات بھی کہتے ہیں اور لفظ اللّه کے سوا اور نام جو اس کی کسی صفت (خوبی) کو ظاہر کریں اسے صفاتی نام یا اسماۓ صفات کہتے ہیں۔ *❕اللّه پاک کے صفاتی نام بے شمار ہیں۔* *🌹حدیث میں ہے کہ اللّه کریم کے ننانوے(99) نام جس کسی نے یاد کرلیے وہ جنتی ہوا۔*
فرض علوم سیکھئے ص24 ماخوذا،، مسلم کتاب الذکر و الدعا---حدیث6809

26/01/2024

✨ *آسان شرعی مسئلہ: نمبر230*✨

سوال: حدیث پاک میں بخار کی کیا فضیلت بیان کی گئی ہے؟

جواب: تاجدار ختمِ نبوت صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا *: "بخار کو برا نہ کہو کیونکہ وہ بندہ مومن کو گناہوں سے اس طرح پاک کردیتا ہے جیسے آگ لوہے کا زنگ صاف کردیتی ہے۔"*

مسلم، کتاب البر و الصلة ص1068 حدیث6570

26/01/2024

❗ *آسان شرعی مسئلہ: نمبر229*❗

سوال: میّت پر نوحہ کرنا کیسا ہے؟

جواب: *نوحہ یعنی میّت کے اوصاف و خوبیوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرکے آواز سے رونا جس کو بین کہتے ہیں، حرام و گناہ ہے۔* یوہیں واویلا کرنا وامصیبتاہ کہ کر چلانا، گریبان پھاڑنا، منہ نوچنا، بال کھولنا، سر پر مٹی ڈالنا، سینہ کوٹنا، ٹانگوں پر ہاتھ مارنا یہ سب جاہلیت کے کام ہیں جو کہ گناہ اور حرام ہیں۔

ماخوذا الجوہرة النیرة باب الجنائز ص۱۳۹

26/01/2024

❕ *آسان شرعی مسئلہ: نمبر228*❕

سوال: کیا بچے کو پاخانہ یا پیشاب کرواتے وقت اس کا منہ بھی قبلہ (خانہ کعبہ کی جانب) نہیں کرسکتے؟

جواب: بچے کو پاخانہ، پیشاب کروانے والے کو مکروہ (گناہ) ہے کہ اس بچے کا منہ قبلہ کو ہو، یہ کروانے والا گنہگار ہوگا۔

فیضان فرض علوم جلد اول ص248

26/01/2024

📒 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر227*📒

سوال: *کافروں کے استعمال شدہ کپڑے* کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟

جواب: *کافروں کا استعمال شدہ کپڑا خریدنا و بیچنا جائز ہے۔*

اور *جب تک ان کپڑوں کا ناپاک ہونا معلوم نہ ہو ان کو پاک ہی سمجھا جاۓ گا۔*

ماخوذا "فرض علوم سیکھئے معاملات کا بیان ص607

26/01/2024

🍁 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر226*🍁
Part:01
*باطنی گناہ #17 بدگمانی*

*بدگمانی سے مراد یہ ہے کہ بغیر کسی دلیل کے کسی کے برے ہونے کا دل سے یقین کرلینا۔*
*(مثلا کوئی مسجد میں نفل پڑھ رہا ہے یا خوف خدا میں رو رہا ہے، یہ سوچ بنا لینا کہ یہ دکھاوے کے لئے رو رہا ہے، یا کسی کو کوئی کام کہا تھا اور وہ نہیں کر سکا، تو یہ ذہن بنا لینا کہ اس نے جان بوجھ کر نہیں کیا ہوگا، وغیرہ)*
ماخوذ از باطنی بیماریوں کی معلومات ص140

🍁 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر226*🍁
Part: 02
*بدگمانی کا حکم*

امام غزالی رحمة اللّه علیہ فرماتے ہیں: *(مسلمان سے) بدگمانی بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح زبان سے برائی کرنا حرام ہے۔*
*بدگمانی سے مراد یہ ہے کہ دل میں کسی کے بارے میں برا یقین کر لیا جاۓ۔ باقی دل میں پیدا ہونے والے خدشات و وَسْوَسے (برے خیالات) معاف ہیں۔*

ماخوذ از باطنی بیماریوں کی معلومات ص 143

26/01/2024

*🌹آسان شرعی مسئلہ: نمبر225🌹*

سوال: گیارہویں کیا ہے؟

جواب: *مسلمان ربیع الآخر کے مہینے میں اور ہر مہینہ کی گیارہ تاریخ کو حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی کی گیارہویں شریف کی محافل کرتے ہیں جس میں غوث پاک کے حالات و واقعات پڑھ کر سناتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں، فاتحہ کے بعد کوئی میٹھی چیز تقسیم کرتے ہیں یا مسلمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ عوام اسے گیارہویں بولتے ہیں۔*

اسلامی مہینوں کے فضائل ص82 مفہوما

26/01/2024

📣 *آسان شرعی مسئلہ: نمبر224*📣

سوال: جہاں قبلہ کی سَمت (Qibla Direction) پتہ نہ ہو اور نہ ہی معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ ہو وہاں نماز میں منہ کس طرف کیا جائے؟
جواب: *ایسی جگہ نماز پڑھنے کے لیے حکم ہے کہ تَحَرِّی کرے (یعنی سوچیں جدھر قبلہ ہونا دل پر جمے ادھر ہی منہ کرے اس کے حق میں وہی قبلہ) ہے۔*

در مختار مع رد المختار کتاب الصلوة مسائل التحری فی القبلة 143/2

26/01/2024

*💐آسان شرعی مسئلہ: نمبر223💐*

سوال: ہمیشہ باوضو رہنے والے کو کونسی سات فضیلتیں ملتی ہیں؟

*1: فرشتے اس کے ساتھ رہنے میں رغبت (خواہش) رکھیں. 2: قلم اسکی نیکیاں لکھتا رہے. 3: اسکے جسم کے حصے تسبیح کریں. 4: اسکی جماعت کی پہلی تکبیر نہیں رہتی. 5: جب سوۓ، اللّه پاک کچھ فرشتے بھیجے کہ جن و انسان کے شر سے اسکی کی حفاظت کریں. 6: موت کی سختی و تکلیف آسان ہو. 7: جب تک وضو میں رہے اللّه پاک کی امان میں رہے.*
ماخوذا فتاوی رضویہ 495/1

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Mianwali