تمام والدین اور طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ
کل بروز سوموار، 19 جنوری 2026ء سے گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
تمام معزز والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بروقت اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں۔
سکول کے اوقاتِ کار درج ذیل ہوں گے:
سوموار تا جمعرات: صبح 8:45 بجے تا 1:30 بجے
جمعہ: صبح 8:45 بجے تا 12:30 بجے
واضح رہے کہ:
میٹرک (کلاس دہم) کے امتحانات 27 مارچ 2026ء سے شروع ہو رہے ہیں۔
کلاس نہم کے امتحانات 15 اپریل 2026ء سے شروع ہوں گے۔
کلاس ہشتم (PECTAA / پیکٹا) کے امتحانات مارچ کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
لہٰذا بالخصوص کلاس ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ دستیاب وقت میں نصاب کی بہتر تیاری اور زیادہ سے زیادہ دہرائی (Revision) ممکن بنائی جا سکے۔
انتظامیہ
گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی
Govt. High School Phathi Joyian Wali Mianwali
GHS Phathi Joyian Wali
📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین
تمام طلبہ و والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز (PBCC) کی جانب سے سال 2026 کے امتحانات اور نتائج کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
📝 SSC (میٹرک) فرسٹ اینول امتحانات 2026
📅 امتحانات کا آغاز: 27 مارچ 2026
📊 نتیجہ (دہم جماعت): 06 اگست 2026
📊 نتیجہ (نہم جماعت): 02 ستمبر 2026
10/01/2026
📢 اطلاع برائے عام 📢
حکومتِ پنجاب، محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق
شدید سردی اور خراب موسمی حالات کے باعث
❄️ موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔
📅 تعطیلات کی مدت: 12 جنوری 2026 تا 18 جنوری 2026
🏫 سکول دوبارہ کھلنے کی تاریخ: 19 جنوری 2026 (بروز پیر)
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول کے دوبارہ کھلنے کی مذکورہ تاریخ سے اپنے بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں۔
منجانب: سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی
🇵🇰 25 دسمبر – یومِ قائداعظم محمد علی جناحؒ 🇵🇰
آج ہم بانیٔ پاکستان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولادت کا دن عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں آزادی کی جدوجہد، قربانی اور قومی ذمہ داری کا سبق دیتا ہے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے۔
قائداعظمؒ نوجوانوں کو قوم کا مستقبل سمجھتے تھے۔ وہ ہمیشہ محنت، تعلیم، دیانت اور نظم و ضبط پر زور دیتے رہے۔ ان کے چند سنہری اقوال نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں:
🖋️ “تعلیم حاصل کرو، یہ تمہارا پہلا فرض ہے۔”
🖋️ “کام، کام اور بس کام — یہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔”
🖋️ “ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بناؤ۔”
یہ اقوال آج کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ محنت سے پڑھیں، علم حاصل کریں، مثبت سوچ اپنائیں اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کریں۔
قائداعظمؒ کی پاکستان کے لیے جدوجہد
قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے انتھک محنت کی۔ بے شمار مشکلات، مخالفت اور قربانیوں کے باوجود انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا اور بالآخر پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمیں عطا کی۔ ان کی قیادت، دیانت اور استقامت ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔
گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی کی جانب سے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے افکار پر عمل کرتے ہوئے علم، محنت اور کردار کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰
قائداعظمؒ پائندہ باد
📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلباء
(گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی)
📌 کلاس اول تا ہشتم کے لیے سکول بیسڈ اسیسمنٹ (SBA-2) مڈٹرم امتحانات مورخہ 8 دسمبر بروز سوموار سے شروع ہو رہے ہیں۔
ان امتحانات میں کسی قسم کی غیر حاضری قبول نہیں ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم غیر حاضر ہوا تو اسے فیل تصور کیا جائے گا۔ والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی حاضری یقینی بنائیں۔
📌 کلاس نہم و دہم کے دسمبر ٹیسٹ مورخہ 9 دسمبر بروز منگل سے شروع ہو رہے ہیں۔
اگر کسی طالب علم نے ان ٹیسٹ میں غیر حاضری کی تو بورڈ کی جانب سے اس کا داخلہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ والدین سے پُرزور گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری لازمی یقینی بنائیں۔
آپ کا تعاون آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
🔰 گورنمنٹ ہائی سکول، پھاتی جوئیاں والی
05/12/2025
📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلباء
محکمہ تعلیم حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہوں گی۔
اس دوران سکول میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ کلاسز 11 جنوری 2026 (بروز پیر) سے معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔
🎯 امتحانات بارے اہم معلومات
تعلیمی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تعطیلات کو سنجیدگی کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔
جماعت نہم اور دہم کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ 2026 میں منعقد ہوں گے۔
جماعت پنجم اور ہشتم کے PECTA امتحانات فروری 2026 میں ہوں گے۔
📚 طلباء کے نام خصوصی پیغام:
اپنی پڑھائی کا روزانہ شیڈول بنائیں۔
اہم درسی سوالات اور مشق کا بار بار دہرائیں۔
کمزور مضامین پر خصوصاً زیادہ توجہ دیں۔
👨👩👦 والدین سے گزارش:
براہ کرم بچوں کی پڑھائی اور وقت کے مؤثر استعمال کی نگرانی کریں تاکہ وہ تعطیلات کے باوجود اپنی تعلیمی رفتار برقرار رکھ سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں فرمائے۔
گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی
01/12/2025
تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایس ٹی آئی (STI) کی آسامی کے لیے جاری کی گئی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے۔ شارٹ لسٹڈ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 4 دسمبر کو اسکول ہٰذا میں انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔
ضروری ہدایات:
اصل اسناد ہمراہ لائیں۔
اسناد کی دو عدد فوٹو کاپیاں ساتھ لانا لازمی ہے۔
اصل چالان فارم بھی ساتھ ہونا ضروری ہے۔
انٹرویو کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہے۔
تمام امیدوار مقررہ وقت پر حاضری یقینی بنائیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں. 03447984967
منجانب: سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی
🕊️ اعلانِ نمازِ جنازہ 🕊️
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
سکول ہٰذا کے معلم جناب عبدالرحمن صاحب کی ہمشیرہ وفات پا گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج 3:00 PM پر چک نمبر 13 ایم ایل میں ادا کی جائے گی۔
🕊️ خبرِ غم 🕊️
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
سکول ہٰذا کے معلم جناب عبدالرحمن صاحب کی ہمشیرہ وفات پا گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
🕊️ اعلانِ نمازِ جنازہ 🕊️
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
سکول ہٰذا کے معلم جناب عبدالرحمن صاحب کے والد محترم وفات پا گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے چک نمبر 13 ایم۔ایل میں ادا کی جائے گی۔
🕊️ خبرِ غم 🕊️
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
سکول ہٰذا کے معلم جناب عبدالرحمن صاحب کے والد محترم وفات پا گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
🇵🇰 یومِ اقبال — 9 نومبر 🇵🇰
آج ہم اُس عظیم شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور درویشِ وقت علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،
جنہوں نے ہمیں خودی، ایمان، اور عمل کا درس دیا۔
✨
؎ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
✨
اقبال کا پیغام آج بھی ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ نوجوان اپنی پہچان خود بنائیں، علم کو ہتھیار اور کردار کو طاقت بنائیں۔
آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے خوابوں کا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے 💚
گورنمنٹ ہائی سکول پھاتی جوئیاں والی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mianwali