پنجاب پبلک سروس کمیشن کسی بھی وقت لیکچرر کی نوکریوں کو اعلان کر سکتا ہے۔
اس کے لیے کوالیفیکیشن ماسٹر یا بی ایس ڈگری سیکنڈ ڈویژن چاہیے۔
بی ایڈ کی کوئی ضرورت نہیں
عموما عمر کی حد 22 سے 33 سال ہوتی ہے خوتین کے لیے تین سال کی رعایت کے بعد اپر ایج لیمٹ 36 سال ہو جاتی ہے۔
عمر کلوزنگ ڈیٹ تک کاؤنٹ ہوتی ہے ۔
100 ایم سی کیوز کا ایک پیپر ہوتا ہے جس کا ٹائم 90 منٹ ہوتا ہے
نیگٹو مارکنگ ایٹ دا ریٹ اف 0.25 ہوتی ہے یعنی اپ کے چار ایم سی کیوز غلط ہوں تو اپ کا ایک نمبر مائنس ہو جائے گا۔
اس لیے تکے لگانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
آپ کے سبجیکٹ سے متعلقہ 80 ایم سی کیوز ہوتے ہیں کہ جنرل نالج کے 20 ایم سی کیوز ہوتے ہیں۔۔۔۔
میرٹ کا تعین Test کی ڈفیکلٹی لیول اور امیدواروں کی تعداد اور سیٹوں کی تعداد پر منحصر ہوتا ہے۔
اپ کا میرٹ کچھ یوں بنتا ہے
اکیڈمک مارکس 40 میں سے حاصل کردہ+
ٹیسٹ مارکس ڈوائڈڈ بائ ٹو+
انٹرویو مارکس 100 میں سے۔
بکم از کم ایک دفعہ پاسٹ پیپرز کو ضرور پڑھیے۔ پاسٹ پیپر بھی وہ جو ریسنٹلی ہوئے ہوں مطلب سابقہ دو تین چار سالوں کے دوران۔
سارے پیپروں کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سے ماسٹر تک اپنے سبجیکٹ پر عبور حاصل کریں اور پھر بار بار اس کے ایم سی کیوز کی پریکٹس کریں اور ٹیسٹ دیں۔۔۔۔
جرنل نالج کے لیے کرنٹ افیئرز پر خصوصی نظر رکھیں۔
مین مین بیسک سبجیکٹس یعنی اردو، انگلش، پاک سڈی اسلامک سٹڈی ،کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس اینڈ ایبلٹی بیسک میتھمیٹکس پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اس کا بار بار ٹیسٹ دیں۔
سابقہ دو سالوں کے پی پی ایس سی پیپرز کو اچھے طرح سے ریوائز کریں اور ان کی ایسوسییشنز کے مطابق تیاری کریں۔۔۔۔۔۔
کسی بھی قسم کے رہنمائی کے لیے اپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں
Headmaster & headmistress bps 17 & 18 preparation group
Qualify test and interview
23/11/2023
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abdul Qudoos, Sarfraz Gaincho, Muhammad Khalid Sajra, Muhammad Umair, Bashir Ahmad,
سگمنڈ فرائڈ
انسانی شخصیت کی ساخت
( تھیوری آف مائینڈ )
یوں تو ذہنِ انسانی کوئی قابلِ تقسیم چیز نہیں ہے نہ ہی اسکا کوئی طبعی وجود ہوتا ہے۔ لیکن فرائڈ نے ذہنِ انسانی کے افعال کی توجہیہ و توضیح کیلئے اسکو تین حصوں میں منقسم کیا ۔
1- Conscious MinD (شعور )
2-Sub-Conscious MinD( تحت الشعور)
3-Unconscious
Mind (لاشعور )
۱-شعور ( Conscious MinD)
شعور سے مراد ذہنِ انسان کا وہ حصہ ھے جو زمان و مکان کی خبر فی حال مہیاء کرتا ہو ۔ مثال کے طور پر اگر کسی کھانا کھاتے ہوئے شخص سے استفسار کیا جائے کے وہ اس وقت کیا کر رہا ہے تو فوراََ کہے گا کھانا کھارہا ہوں کیونکہ یہ بات اسکے خانہ شعور کا حصہ تھی اس لیے جواب ساعتوں میں سماعتوں تک پہنچ گیا۔ خانہ شعور میں خیالات و تجربات و مشاہدات حال سے متصل ہوتے ہیں ۔
۲-تحت الشعور
( Sub-Conscious MinD )
تحت الشعور یادوں اور معلومات کا وہ ذخیرہ ہوتا ہے جو آپکی لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم میموری میں محفوظ ہوتا ہے اور سوچنے پر آپ کا دماغ وہ انفارمیشن پراسس کر کے آپکے شعور تک لے آتا ہے۔ اکثر اوقات ہمیں بھولی باتیں یاد کرنا پڑتی ہیں اور اکثر بھولی بھٹکی یادوں کا گزر ہمارے خانہ شعور میں بھی ہوتا رہتا ہے۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے جب کوئی چیز ہمیں بھولتی ہے تو اس بھولنے سے کیا مراد ہوتا ہے۔؟؟ کیا یہ چیز ذہنِ انسانی سے نکل جاتی ہے۔؟؟ یا اسکا وجود ذہنِ انسانی کی کسی گہری پرت میں ہوتا ہے۔ چونکہ ہمیں اکثر بھولی ہوئی باتیں یاد آجاتی ہیں تو اس کا صاف مطلب ہے کے وہ چیزیں بہرحال ہمارے ذہن میں موجود ہوتی ہیں اور طلب کی صورت میں وہ ہمیں یاد بھی آجاتی ہیں ۔
مثال کے طور پر اگر آپ سے پوچھا جائے کے کل آپ نے کونسے رنگ کے کپڑے پہنے تھے تو یقیناً آپ تھوڑا سا سوچ کر اسکا جواب دے لیں گے۔ اسکا معنیٰ یہ ہوا کے یہ بھولی ہوئی بات ہمارے من میں موجود تھی اور طلب و حاجت کی صورت میں اسکو شعور کے خانے میں بھی منتقل کردیا جاتا ہے ۔ یاد آنے سے قبل اسکا وجود تحت الشعور میں ہوتا ہے۔ اور یہ خانہ شعور کے تحت کام سر انجام دیتا ہے یہ انفارمیشن آپکی شارٹ ٹرم میموری میں موجود تھی یا دوسرے معنوں میں یہ تحت الشعور میں موجود تھی جسکو آپکے سوچنے سے شعوری احاطے میں داخلے کی اجازت ملی۔ اور یہ معلومات آپکے صحنِ شعور میں نمودار ہوگئیں۔ تحت الشعور میں غیر ضروری اور غیر اہم باتوں کو شعور سے نکال کر اکٹھا کردیا جاتا ہے اور بوقتِ ضرورت انکو طلب بھی کیا جاسکتا ھے۔
۳- لاشعور
(Unconscious
Mind)
ذہن کی عمیق ترین تہہ جہاں تحت الشعور سے رد کردہ یادیں خیالات , تجربات اور مشاہدات کو عمر قید کی سزا سنا کر لاشعور کے زندانوں میں پابندِ سلاسل کیا جاتا ہے۔ بچپن سے لیکر مرنے تک کے تمام معاملات اس خانہ لاشعور میں رکھے جاتے ہیں ۔ ذہن کی یہ عمیق ترین تہہ شعور سے تحت الشعور اور تحت الشعور سے دھکیلی ہوئی یادوں خوف و اوہام سے لیکر انسانی ذہن سے منسلک ہر شئے کو جمع رکھتی ہے ۔ مثال کے طور پر ہم آج سے پانچ سال پہلے شام کے چھ بجے کہاں اور کیا کر رہے تھے ۔ اس سوال کا سارا جواب اور ماضی کا سارا حال احوال ہمارے شعور و تحت الشعور سے نکل کر خانہ لاشعور میں آچکا ہوتا ہے۔ اس لیے لاکھ یاد کرنے پر بھی یہ ہمیں یاد نہیں آئے گا کیونکہ شعور کی روشنی کبھی لاشعور کے تاریک ایوانوں میں نہیں پہنچتی ۔ اسی طرح کے بھولے بھٹکے واقعات اور یادیں ہمارے خانہ لاشعور کا حصہ ہوتی ہیں ۔مزید یہ کے خوابوں کا تعلق بھی لاشعور سے ہوتا ہے۔ لاشعور میں آپکی زندگی کی ساری یادیں جو آپکا شعور اور تحت الشعور رکھنے سے قاصر ہے وہ اس احاطہ شعور میں مجمع ہوتی رہتی ہیں ۔ لاشعور میں آپکی ساری خواہشات , پریشانیاں , احساسات جو کبھی کسی ساعت پے کبھی آپکی زیست کا جز رہے تھے جسکو آپ بھلا چکے ہیں وہ ساری چیزیں آپکے لاشعور میں رہتی ہیں ۔
فرائڈ ذہنِ انسانی کی تقسیم کے بعد انسانی شخصیت کو بھی تین حصوں کا مجموعہ قرار دیتا ہے۔ اور انسانی شخصیت بنیادی طور پہ تین اجزاء کا مجموعہ ہے جسے فرائڈ
اڈ ( ID ) ایغو ( Ego) اور سپر ایغو( Super Ego ) کہتے ہیں ۔
انسانی شخصیت کی ساخت کی تشکیل انہی اجزاء کی مرہونِ منت ھے ۔ جبکہ شخصیت کے توازن کیلئے تینوں اجزاء میں ایک مخصوص توازن ہونا لازمی ہے باصورت دیگر طبیعت و مزاج یا شخصیت نفسیاتی عارضوں کے گرداب میں پھنس جاتی ہے جس سے زندگی کی مستعدی و فعالیت میں بتدریج کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔
اڈ ( ID) :
اڈ (Id ) کا تعلق لاشعور سے ہے یوں تو روزمرہ کے معاملات و تجربات و خیالات کا حصہ شعور سے تحت الشعور یا لاشعور کے زندانوں میں چلا جاتا ہے جسے مخصوص طریقے سے شعور کی سطح پر لایا جاسکتا ھے جبکہ لاشعور کا ایک ایسا جبلی اور سرشتی حصہ ہوتا ہے جسے فرائڈ Primary Unconsciouss mind کہتا ھے جسکا اظہار کسی طور بھی شعور کی سرزمین پر نہیں ہوتا ہے۔ اسی کو فرائڈ اڈ (Id ) کا نام دیتے ہیں ۔ اڈ (Id ) بنیادی طور پر لذت و انبساط خوشی و مسرت اور سکون و راحت کے حصول کیلیئے انسان کو محرک کرتی ہے۔ اڈ (Id ) کے اجزائے ترکیبی طبعی رجحانات جنسی و جبلی معاملات کے ساتھ ساتھ لذتوں اور راحتوں کا حصول ہوتا ہے۔ اڈ (Id ) کی دنیا میں نہ تو کوئی اخلاقیات کی روک تھام کا گزر ہوتا ہے نہ کوئی منطق نہ اصول اس سرزمین پر قدم رکھنے کی جسارت کرسکتا ہے۔ یہ گہری وادی ذہنِ انسانی کی عمیق ترین اور تاریک ترین تہوں میں پنہاں ہوتی ہے جہاں نہ شعور کی روشنی پہنچتی ہے نہ ہدایات کا نور ۔ اس خطہ ظلمت میں اخلاقیات و قوانین سے لیکر کسی شئے کی تمیز و تخصیص کا نظام موجود ہوتا ہے ۔ اس سرزمین پر صرف ایک ہی قانون ھے وہ ہے لذت و راحت کا حصول وہ بھی فوری اسکے علاوہ دکھ درد اور تکلیف سے احتراز وہ ہر قیمت پر ۔ اڈ (Id ) کو یہ پرواہ نہیں کے لذت و راحت کا زریعہ صحیح ہے یا غلط اسکو بس لذت و راحت حاصل کرنا ہوتی ہے۔ اور اگر باقی اجزاء کی فعالیت کی وجہ سے لذت و راحت کا حصول ممکن نہ ہو تو اڈ (Id ) لاشعوری تحریک کے تحت اس لذت کو خوابوں میں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اؤر عجب سپنوں کا سنسار تخلیق کر کے ایک برم (Illusion) کی دنیا تخلیق کر کے اپنے مقاصد کی تکمیل ضرور کرلیتا ہے۔
ماہرِ نفسیات سگمنڈ فرائڈ کے مطابق خواب مخفی آسودہ خواہشات کی جزوی تکميل کام کرتے ہیں ۔ خواب ہزاروں رنگ کی مختلف خواہشوں کی قبا اوڑھ کے خوابوں کے روپ میں ڈھلتے ہیں ۔ یہ ہماری خواہشات کو ایک غیر حقیقی دنیا کو حقیقت کا رنگ دے کر اس سے لذتیں اور مقاصد جزوی طور پر اخذ کر کے انسان کو سکون و قرار کی پر مسرت فضاؤں میں محوِ رقص رکھتے ہیں تو دوسری طرف انسان کے خوف و گھبراہٹ کے احساسات اور مخفی پریشانیوں کو اصلیت کا لبادہ پہنا کر خوابوں کی دنیا میں نمودار کرواتے ہیں ۔ تو کسی نہ کسی طرح انسان کے اندر مخفی اور مضمر ارمانوں کی تکمیل کرتے ہیں ۔ جیسے کنوارے کو شادی کے خواب اور
بلوغت کی عمر میں پہنچے ہوئے نوجوانوں کو جنسی عمل کے خواب آتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کے ایک جوان لڑکے کو جب جنسی میلان کی ضرورت ہوتی ہے تو اسکی وجہ لاشعور میں سرگرم عمل قوت اڈ (Id) ہوتی ہے جسے حصولِ لذت سے سروکار ہوتا ھے اگر ذرائع لذت یا جنسی میلان وقت کے دائرے میں ممکن نہ ہو تو اس لاشعوری جذبے کا اظہار خوابوں میں جنسی میلان کی صورت میں ہوتا ھے۔یہی وجہ ہے کے جوان لوگوں کی راتیں اکثر جنسی میلانات کے سپنوں سے مزیّن ہوتی ہیں ۔ اسی طرح بہت سے ایسے جذبات کا اظہار خوابوں کی بجائے حقیقی زندگی میں ہوجاتا ہے جو انتہائی لغو اور بے بنیاد اور بے معنی سے لگتے ہیں لیکن اگر انہیں لآشعور یا اڈ (Id) کے تناظر میں دیکھا جائے تو بات منطقی و صاف ہوجاتی ہے ۔ نفسیاتی عارضے بھی دراصل اسی لاشعوری قوتوں کی دین ہوتے ہیں ۔ ماہرِ نفسیات ذہنی عارضوں سے نبٹنے کیلئے عموماً تحلیل النفسی کا اطلاق کر کے بیماری کے پس منظر کو کھنگالتے ہیں ۔اسی طرح بھوکوں کو کھانے کا خواب آنا بھی لاشعوری قوتوں کے تحت ہوتا ہے ۔ یوں تو لاشعور کا خارجی دنیا سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن عضویہ کا لاشعور سے ایک خاص رشتہ ہوتا ھے جو خالصتاً نیوروسائنسی موضوع ہے۔ جیسا کے اگر کسی کے پاؤں میں کوئی کانٹا چبھ جائے یا کوئی گرم چیز لگ جائے تو یک دم پاؤں کا اٹھ جانا یا ہاتھ کا پیچھے آجانا لاشعوری قوتوں کے تحت ہوتا ہے جس میں سوچ کا عمل دخل نہیں ہوتا ۔اڈ (Id) کے زیرِ اثر تشکیل پانے والی شخصیات جن میں اڈ (Id) زیادہ فعال اور مستعد ہوتی ہے عموماً غیر اخلاقی اور عصمت گری کے واقعات میں پیش پیش ہوتے ہیں وہ اپنے جذبہ لاشعوری کے تحت جنسی میلانات کیلئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں اسی طرح مجرموں میں اڈ (Id) کی قوت زیادہ متحرک ہوتی ھے جو ان سے مختلف غیر قانونی اور غیر اخلاقی اعمال کروا لیتی ہے۔ یا اس بات کو لکھنے کا درست طریقہ یہ ہوگا کے یہ اڈ (Id) کی ہی سرکش قوتیں ہوتی ہیں جو انسانوں کو مجرموں کے روپ میں بدل دیتی ہیں ۔
ایغو ( Ego ) :
اڈ ( Id ) کی سرکش قوتیں اگرچہ حصولِ راحت و لذت اور درد و الم سے احتراز و رفع کیلئے سرگرم عمل ہوکر عضو کو حصولِ مقاصد کیلیئے محرک کرتی رہتی ہیں لیکن یہ انسانی بقاء کی ضمانت کسی طور نہیں ہیں
فطرت نے اڈ (Id ) جیسی غیرمتغیر اور اندھی قوتوں کے سوا ایغو جیسی عرفانی قوتیں بھی مرکب ذہنِ انسانی میں مضمر رکھی ہیں ۔ ایغو حالات و واقعات اور علم و عرفان سے لیس قوت ہوتی ہے جو ہر چیز کا فیصلہ سوچ بچار اور تفکر و تعقل سے کرتی ہے جبکہ اڈ کا کام صرف حصولِ مقصد ہوتا ہے۔
ایغو ذہنِ انسانی میں قوتِ اڈ کے تحت تشکیل پانے والی خواہشات کو تھامنے اور موخر کرنے کا کام کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اڈ ( ID ) کا کام فطرتی خواہشات کا اظہار ہے جیسے کسی کو بھوک کا لگنا ہے اور وہ بھوکا شخص بھوک کو مٹانے کیلئے ہوٹل کی طرف چل پڑتا ھے جب ہوٹل پر پہنچتا ہے تو کیا دیکھتا ہے ہوٹل ابھی بند ہے جبکہ اسکو بھوک بھی مٹانی ہے اور حصولِ سکون کیلئے لاشعور میں چھپی اڈ ( ID ) اسکو مجبور کرے گی کے بس کھانے کا انتظام ہو اور اگر صرف یہی قوت غالب رھے تو بھوکا شخص ہوٹل توڑ کے اسکے اندر موجود کھانے سے حصولِ لذت و راحت حاصل کرے یا کسی سے خوراک چھین کر اپنی بھوک مٹآ لے یہی وہ مجرمانہ رویہ ہے جس کو تحریک اڈ ( ID ) دیتی ہے ۔ جبکہ یہاں ذہنِ انسانی میں موجود اعتدال پسند قوت اسکی بھوک کو موخر کردے گی اور خیالات کو جنم دے گی کے کچھ دیر انتظار کر لو یا کسی اور ہوٹل کا رخ کر لو۔ یعنی ایغو توقف و موخر کرکے معاملات کو پیچدہ ہونے سے بچاتی ہے ۔ ایغو منصوبہ بندی اور علم و حکمت کے ساتھ ساتھ مصلحتی رویوں کا سرچشمہ ہوتی ہے۔ یہ جبلی خواہشات کو اس احسن طریقے سے ترویج و تکمیل کے ادوار سے گزارتی ہے کے اخلاقی ضابطے بھی پامال نہیں ہوتے اور خواہشات بھی مکمل ہوجاتی ہیں ۔ جنسی خواہشات کی تکمیل کیلیئے ایغو محبت کی چال چلتا ہے اور اس خوبصورتی سے نہ صرف محبوب کو دھؤکا دیتا ہے بلکہ از خود اس شخص کو بھی دھوکے میں رکھ کر جنسی خواہشات کی تکمیل کرتا ھے۔ ( محبت کے نظریے کا تفصیلی ذکر آگئے کیا جائے گا ) ۔ایغو ہمیشہ اڈ ( ID ) کے سرکش و باغی گھوڑوں پر لگام کا کام کرتی ہے اور اڈ ( ID ) کی اندھی خواہشات کا رخ متعین کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی اور معاملہ فہمی سے خواہشات کی تکمیل کا کام کرتی ہے۔ اڈ ( ID ) جنم سے لیکر موت تک غیر متبدل اور غیر متغیر رہتی ھے جبکہ ایغو میں بتدریج ارتقاء ہوتا رہتا ہے ۔
اڈ ( ID ) اور ایغو ( Ego ) جیسی قوتوں کے ساتھ ساتھ ذہنِ انسانی میں نشوونما پانے والی تیسری بڑی قوت جس کا کام اخلاقی اصولوں کو متعین کر کے اس پر عمل پیرا ہونا ہوتا ہے۔ یہ وہ قوت ہے جو بچپن سے ذہنِ انسانی میں تشکیل پانا شروع کردیتی ہے جس کی تشکیل میں بڑا کردار اردگرد کے ماحول اور معاشرے کی روایات کے ساتھ ساتھ بڑی حد تک مذہب کا ہوتا ہے۔ان دو قوتوں کی لڑائی میں ایغو ثالثی کا کردار ادا کر کے معاملات کو تعقل و تفہیم سے حل کرتی ہے۔
جزا و سزا کے معاشرتی و مذہبی تصورات اور صحیح و غلط کے نظریات سپر ایغو کی تشکیل میں قلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔
بچپن میں والدین سے منتقل ہونے والا اچھائی و برائی کا تصور ذہنِ انسانی کا حصہ بن جاتا ھے نومولود گزرتی زندگی کے ساتھ ساتھ اچھائی برائی کے ان تصورات کو ذہن پر وارد کرلیتا ھے۔ یہ وہ تصورات و نظریات ہوتے ہیں عموماً جو برے کاموں سے منع اور اچھائی کی طرف راغب کرتے ہیں قطع نظر اسکے کے اچھائی و برائی کی تعریف ہر معاشرے اور ہر مذہب کی اپنی طے کردہ ہؤتی ہے۔ سپر ایغو اصل میں وہ آواز اور قوت ہوتی ہے جسے ضمیر کی آواز کہا جاتا ہے۔ جیسے مندرجہ بالا مثال میں بھوکے کو اپنی بھوک مٹانے کیلئے اگر کسی شخص سے روٹی چھین کر کھانی پڑ جائے تو اڈ Id کو اس سے کوئی سروکار نہیں جبکہ سپر ایغو اسکو اس مکروہ کام سے اسکو روکے گی اور کہے گی بھوک برداشت کر لو لیکن کسی سے چھیننا اچھی بات نہیں ۔ یہ قوت ہمیشہ اڈ Id کے متضاد سرگرم عمل رہتی ہے۔ اڈ Id اور سپر ایغو کے درمیان ہمیشہ ایک جنگ و جدل کا ماحول رہتا ہے۔
سپر ایغو کی تشکیل میں ہر وہ فرد جس کے زیرِ تحکم اور زیرِ اثر بچہ کسی نہ کسی دور میں رہا ہو قلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ اچھائی اور برائی کا جو تصور والدین , ماحول یا معاشرے سے ذہنِ انسانی میں راسخ ہوتا ہے ۔ اور والدین جن کاموں سے بچوں کو ٹوکتے ہیں یا عقائد سے پیوستہ تصورات جن چیزوں سے منع کرتے ہیں وہ تصورات و نظریات ذہنِ انسانی کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ اب اگر والدین مختلف معاملات سے ٹوکنے کیلئے موجود ہیں یا نھیں اسکے ذہن میں موجود سپر ایغو کی قوت اسے برائی سے روکنے کیلیئے پیش پیش رہے گی۔ اور جب کبھی اڈ اسے برے کاموں کی طرف حصولِ لذت و راحت یا احتراز درد و الم کیلیئے مجبور کرے گی۔ سپر ایغو کی قوت اسے برے کام سے روکنے کیلیئے فعال ہوجائے گی۔
اڈ Id خواھشات کی فی الفور تکمیل اور اچھائی و برائی کی تمیز و تخصیص کے بغیر کرنے پر اصرار کرتی ہے جبکہ سپر ایغو ایسی جبلی خواہشات کی نفی کرتی ہے اور ایسے جذبات کو دبانے پر اکتفاء کرتی ہے۔
اقتباس" محبت کی حقیقت"
14/07/2023
Data Of Vacant Posts Of Principal /
Senior Headmaster / Senior Head Mistress / Headmaster / Headmistress
محکمہ تعلیم نے ہائی اسکولز میں پرنسپل/سکول ہیڈز کی خالی سیٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا.
14/07/2023
Booklist for Educators_ Lecturer Education_ MPhil Education & PhD Education Entry Tests Preparation Booklist for Educators Lecturer EducationMPhil & PhD Entry Tests Preparation
M.ed And B.ed Mcq's For Teaching/Headmaster's Job Test
1. The sum of curricular and co-curricular activities is?
Curriculum
2. Pedagogy is concerned with ?
Teaching Methods
3. To determine the value or worth of anything is?
Evalution
4. The literal meaning of philosophy is ?
Love of wisdom
5. Axiology in philosophy deals with ?
Values
6. Epistemology deals with ?
Knowledge
7. Ontology deals with ?
Reality
8. Ontology is also called as ?
Metaphysics
9. Metaphysics deals with the nature of ?
Reality
10. Eclecticism means borrowing beliefs from ?
Different philosophies
11. “Everlasting reality” is focused in ?
Perennialism
12. Useful culture and skill is emphasized in ?
Essentialism
13. Life is continuous changing process is the best ?
Progressivism
14. “Reforms are necessary in all walks of life” is focused in ?
Reconstructionism
15. Study of great books is at the core of ?
Essentialism
16. Who is not among major exponent of perennialism ?
John Dewey
17. School should be run on democratic lines is held by ?
Progressivism
18. According to which experimental knowledge is real ?
Progressivism
19. Ethic and aesthetics are components of ?
Axiology
20. Progressivist teacher put more emphasis on ?
Practical education
21. The curriculum will be child centered if teacher is ?
Progressivist
22. Learning should be directly related to the interest of the child according to ?
Progressivism
23. Essentialists would get their aim of education from ?
Traditions
24. Essentialist philosophy of education is ?
Content and teacher centered
25. Perennialism is an educational philosophy of ?
Old values
26. The objective of education comes from ?
Philosophy
27. The application of philosophy in education may be ?
Selection of objectives
Philosophy and education are two sides of a coin according to ?
Ross
28. An important question of philosophy is ?
What is universe
29. To seek truth and reality is the subject of ?
Philosophy
30. Every system of education is based on ?
Ideology of nation
31. Word philosophy is derived from ?
Phila and Sophia
32. Expected life outcomes from education are referred as ?
Aims
Being the science of wisdom philosophy aims at ?
Search for reality
33. The first head of the Deoband was ?
05/08/2022
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں مرد و خواتین ہیڈ ماسٹرز HM سبجیکٹ سپیشلسٹس SS گریڈ 17 اور سینیئر ہیڈ ماسٹرز
ڈپٹی DEO s گریڈ 18 کی خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں عنقریب پنجاب پبلک سروس کمیشن کو requisition بھیج دی جائے گی بھرتی اسی سال متوقع ہے انشاء اللَّهُ
09/01/2022
An Excellent contribution by Dr Sajjad Ahmad Saab (PhD in Education and 5year headship experience at government sector .......)
A YouTube channel for the preparation of headmaster and Lecturership test ......
Most Repeated Educational Assessment and Evaluation MCQs Of All Time in #PPSC #FPSC #NTS #OTS #PTS Most Repeated Educational Assessment and Evaluation MCQs Of All Time in , Students ! This video is about M...
سب امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنوری میں ہیڈ ماسٹر' ہیڈ مسٹریس & سبجیکٹ سپیشلسٹ (میل / فی میل ... گریڈ 17) اور
سینیئر ہیڈ ماسٹر' سینیئر ہیڈ مسٹریس' سینیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ & ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل / فی میل ... گریڈ 18) کی سیٹس آ رہی ہیں-
جو کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے ذریعے مشتہر کی جائیں گی- سب لوگ اپنی تیاری شروع کر دیں-
Expectations but not confirm
list of topics for h.m and senior h.m must prepare
Meanings of education
Ø Scope of education
Ø Types of education
Ø Formal
Ø Non-formal
Ø Informal
Ø Elements of Educational Process
Ø Aims
Ø Curriculum
Ø Pedagogy
Ø Evaluation
Ø Foundations of Education
Ø Philosophical
Ø Meaning and Scope of Educational Philosophy
Ø Areas of Educational Philosophy
Ø Epistemology
Ø Ontology
Ø Axiology
Ø Educational Philosophies
Ø Perennialism
Ø Essentialism
Ø Progressivism
Ø Islamic
Ø Psychological
Ø Meaning and Scope of Educational Psychology
Ø Role of Psychology in:
Ø Curriculum
Ø Pedagogy
Ø Evaluation
Ø Education in Pakistan
Ø First Education Conference 1947
Ø Commission on National Education 1959
Ø The New Education Policy 1969-70
Ø The Educational Policy 1972-80
Ø National Educational Policy 1979
Ø National Education Policy 1992
Ø National Education Policy 1998-2010
Ø Muslim Education Movements: Pre-Independence
Ø Deoband
Ø Aligarh
Ø Anjamane Himayat-e-Islam
Ø Nadwatul Ullema
Ø Jamia Millia Islamia
Ø Education in the Sub-continent: Pre-independence Reports
Ø Charter Act
Ø Lord Macaulay Report
Ø Wood Despatch
Ø Wiliam Hunter Commission Report
Ø Calcutta University Commission Report
Ø Dr. Zakir Hussain Report
Ø General Methods of Teaching
Ø Lecture method
Ø Recitation method
Ø Discussion method
Ø Demonstration method
Ø Heuristic method
Ø Project method
Ø Activity method
Ø Problem solving method
Ø Inductive method
Ø Deductive method
Ø Drill method
Ø Question answer method
Ø Group differentiated method
Ø Innovative Methods of Teaching
Ø Micro-teaching
Ø Simulation method
Ø Programmed instruction
Ø Computer assisted instruction
Ø Team-teaching
Ø Peer-tutoring
Ø Individualized instruction
Ø Cooperative learning
Ø Tele conference
Ø Role play/Simulations
Ø Various Laws, Rules and Regulations in Pakistani Educational Institutions
Ø Leave rules
Ø Pension rules
Ø Civil services rules
Ø Registration and recognition of privately managed institutions
Ø Financial rules
Ø Group insurance and advances
Ø TA and DA rules
Ø Registers , forms and other records in educational institutions
Ø Some examples of Legal problems in Educational Institutions
Ø Classroom Management
Ø Objectives
Ø After completion of the course, the students will be able to:
• prepare effective school leaders
• perform the administrative functions effectively and efficiently
• manage the classes properly
• create an effective teaching learning environment in classroom as well as in school
• use management skills for internal and external efficiency of school
Ø Introduction to Management
Ø Concept and Meaning of Management
Ø Functions of Management
Ø Theories of management
Ø Principles of effective Management
Ø School Plant Management
Ø Building size, shape, design, construction and maintenance
Ø School library, laboratories, playground
Ø School environment (common principles)
Ø School Record
Ø Concept and objectives
Ø Fundamental elements, salient features and practical aspects
Ø Kinds of records to be maintained
Ø General record (about school, staff, students)
Ø Financial record
Ø Educational record
Ø Equipment record
Ø Correspondence Record
Ø Account books
Ø Time Management
Ø School timetable
Ø Guiding principles
Ø General rules
Ø School Community Relationship
Ø Need for cooperation
Ø Participation by the parents in school program
Ø Managing Schools
Ø School timing, assembly, attendance
Ø Duties and authorities of school head
Ø Financial rules
Ø Teaching of different subjects
research
Ø Managing co-curricular activities
11/10/2021
میرا PPSC ہیڈماسٹر BS 17 کا انٹرویو کا تجربہ کیسا رہا؟؟
کون کون سے سوالات پوچھے گئے اور میرے جوابات کیا تھے؟؟
Meet Javed Iqbal Headmaster in SED District Bhakkar
جاننے کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔ https://youtu.be/AGUmCy4ckx4
🔊🗣 *پی پی ایس سی کے تحت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہیڈماسٹر اور ہیڈ مسٹریس (BPS 17), سبجیکٹ سپیشلسٹ (BPS 17) ٹیسٹ اور ایجوکیٹرز جابز (2021) کی تیاری کے لیے آن کیمپس اور آن لائن سیشن شروع ہو رہا ہے*
📝 *ٹیسٹ پیٹرن کے عین مطابق مکمل تیاری*
*کوالیفائیڈ ریسورس پرسنز*
☯ *روزانہ آن کیمپس اور آن لائن کلاس*
⁉ *سوال جواب کا سیشن*
*کورس دورانیہ: 6 سے 8 ہفتے*
® *رجسٹریشن کے لیے ابھی رابطہ کریں*
*محمد عرفان عاشق*
*لیکچرر ایجوکیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں*
📲 *وٹس ایپ نمبر: 03034040082*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mianwali