Kanwar Public School Mian Channu
Kanwar public school
2nd Branch 21/8.R tulamba kanwar public school
05/04/2026
شہر کیلئے اعزاز
میاں چنوں کے ہونہار نوجوان، ہارون رفیق گجر نے شہر کا نام روشن کر دیا۔ وہ معروف شخصیت ڈاکٹر رفیق گجر کے صاحبزادے ہیں، جنہیں ملک کی مایہ ناز تعلیمی درسگاہ ایچیسن کالج کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج میں گزشتہ روز 140واں سالانہ اکیڈمکس فاؤنڈرز ڈے نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا، جو ایک باوقار تعلیمی ایوارڈز تقریب تھی۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ہارون رفیق گجر نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔ انہیں “آؤٹ اسٹینڈنگ بورڈر” کا ایوارڈ دیا گیا، جو جونیئر طلبہ کے لیے مثالی کردار ادا کرنے والے طالب علم کو دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، انہیں “بیسٹ لیونگ بورڈر” کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں، بہترین کردار اور مجموعی کارکردگی کا اعتراف ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب تھے، جنہوں نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے بعد پرنسپل ایچیسن کالج نے اپنے گھر پر ہونہار طالب علم کو والدین کے ہمراہ عشائیہ پر مدعو کیا، جہاں پر ملک کی معروف شخصیات اعتزاز احسن، سلمان اکرم راجہ اور دیگر بھی شریک تھیں۔
ہارون رفیق گجر نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی محنت و تربیت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔ شہر بھر کی سماجی و تعلیمی شخصیات نے اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے میاں چنوں کیلئے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔
03/04/2026
03/04/2026
Rayyan's 1st day of school (DGS)
07/03/2026
Kanwar zohan umer
03/02/2026
راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ دوران سروس راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی پپٹرولنگ پولیس ا ور بطور آئی جی پنجاب تعیناتی سے پہلے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے۔
الحمدللہ ائی جی پنجاب راؤ عبدالکریم ائی جی ازاد کشمیر رانا عبدالجبار ایڈیشنل ساؤتھ پنجاب راؤ کامران ڈی ائی جی ٹریننگ راؤ منیر احمد ضیا ڈی ائی جی اسٹیبلشمنٹ رانا سلیمان سلطان ڈی ائی جی ٹریفک رانا اطہر سی ٹی او لاہور امارہ اطہر رانا سی ٹی او فیصل اباد رانا ناصر جاوید ار پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Tulamba
Mian Channun