25/08/2026
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ
آج گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول، جمیل کالونی، ماتلی (GBLSS JAMEEL COLONY MATLI) میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پُروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے نہایت خوبصورت انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آج کے پروگرام کا موضوع "سیرتِ النبی ﷺ اور پیغامِ میلاد" تھا۔ اس موقع پر سر راؤ مجاہد صاحب نے سیرتِ النبی ﷺ اور پیغامِ میلاد کے حوالے سے نہایت احسن انداز میں روشنی ڈالی اور طلبہ کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر جناب عبدالشکور سومرو صاحب، اساتذہ کرام اور اسکول کے تمام طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اسکول: GBLSS JAMEEL COLONY MATLI
SEMIS CODE: 401030650
ہیڈ ماسٹر: عبدالشکور سومرو