MuHiBaN-E-MouLa HaIdAr-E-KaRaR

MuHiBaN-E-MouLa HaIdAr-E-KaRaR السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسین ع
السلام علیک یا عـــــباس عـلـــــــــــــــــمـدار ع

23/12/2024
Everyone
26/12/2023

Everyone

MashaALLAH ❤️💖💗💚💝
13/12/2023

MashaALLAH ❤️💖💗💚💝

26/05/2021

کربلا گواہی دے
فاطمہ کی بیٹی نے
باپ کی شجاعت کو
صبر سے بدل ڈالا
بھائی کی رفاقت کا
حق ادا کیا کیسا
کربلا گواہی دے
باب شہرِ حکمت سے
خیمہ گاہِ نصرت تک
محضر شہادت تک
کیسے کیسے نام آئے
کیا عجب مقام آئے
حق کی پاسداری کو
فرض جاننے والے
راہ حق میں کام آئے
ساتھ ساتھ تھی زینب
کربلا گواہی دے
پھر وہ شام بھی آئی
جب بہن اکیلی تھی
اک سفر ہوا انجام
ریگ گرم مقتل پر
چند بے کفن لاشے
بھائیوں بھتیجوں کے
گودیوں کے پالوں کے
ساتھ چلنے والوں کے
ساتھ دینے والوں کے
کچھ جلے ہوئے خیمے
کچھ ڈرے ہوئے بچے
جن کا آسرا زینبؓ
جن کا حوصلہ زینبؓ
کربلا گواہی دے
مشہدِ مقدس سے
اک نیاسفر آغاز
جس کی ایک منزل شام
شام شامِ مظلومی
اور وہ خطبہ زینبؓ
پھر تو بر سر دربار
پوچھنے لگی دنیا
ظلم کی کہانی میں
داستاں سرا وں کے
حاشیئے کہاں تک ہیں
سوچنے لگی دنیا
منبر سلونی کے
سلسلے کہاں تک ہیں
خیر کے تحفظ پر
گھر لٹانے والوں کے
حو صلے کہاں تک ہیں
وقت نے گواہی دی
جبر کے مقابل میں
صبر کا سبق زینبؓ
مصحفِ شہادت کا
آخری ورق زینبؓ
یہ جو درد محکم ہے
یہ بھی اک گواہی ہے
یہ جو آنکھ پر نم ہے
یہ بھی اک گواہی ہے
یہ جو فرش ماتم ہے
یہ بھی اک گواہی ہے

26/05/2021

اگر ناد علی پڑھنے کی رسم ایجاد ہو جائے
تو ہر سینے میں ــ اک تازہ نجف آباد ہو جائے

لب حیدر کی جنبش پر کہا توحید نے اکثر
ہمارے حق میں بھی خطبہ کوئی ارشاد ہو جائے

نہ کعبے پر چڑھائی ہو ـ ـ ـ نہ اجڑے بابری مسجد
مسلمانوں کو "درس علی" گر یاد ہو جائے

اگر اہل وطن "نام علی" لے کر بڑھیں محسن
میرا ایمان ہے ـــ کشمیر تک آزاد ہو جائے

22/05/2021

Sayed Meer Kazmi Reciting Qasida

20/10/2020

فرمان مولا علی (ع)

تین انسان تین چیزون سے محروم رہین گے،
غصے والا صحیح فیصلےسے،
جھوٹا عزت سے، اور جلد باز کامیابی سے۰

20/10/2020

فرمان مولا علی (ع)

لوگون کے اخلاق کے مطابق
ان سے میل جول رکھو،اور
اعمال مین ان سے علیحدہ رہو۰

میزان الحکمت، جلد:6

20/10/2020

فرمان مولا علی (ع)

لوگون کے عیبون سے اس طرح
غافل ہوجاوُ جیسے سوتے وقت تم دنیا سے
غافل ہوجاتے ہو۰

20/10/2020

فرمان مولا علی (ع)

لوگون کو اسی طرح معاف کرو
جیسے تم خدا سے امید رکھتے ہو
کے وہ تمہین معاف کریگا۰

Address

Matiari

Telephone

+923085107105

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MuHiBaN-E-MouLa HaIdAr-E-KaRaR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category