Latest Jobs # Scholarships

Latest Jobs # Scholarships www.facebook.com All about jobs and scholarship

BPSC IT Teacher apply date extended till 21 FebruaryInshAllah Headmaster And Subject Specialist date will be extended to...
10/02/2025

BPSC IT Teacher apply date extended till 21 February
InshAllah Headmaster And Subject Specialist date will be extended too

28/01/2025

IMPORTANT UPDATE About BPSC HEADMASTER Subject Specialist Posts
(بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایجوکیشن کے پوسٹس پر اہلیت کا معیار مسلسل تبدیلی کے بعد اب صرف وہ اپلائی نہیں کر سکتے *جنکا بی ایڈ نہیں صرف ایم اے یا ایم ایس سی ہے* باقی سب 16 سالہ ڈگری والے اپلائی کر سکتے ہیں)
پاکستان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC)، پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC)، سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC)، خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن (KPPSC)، اور آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن (AJKPSC) باقاعدگی سے ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کے عہدوں کے لیے اشتہارات جاری کرتے ہیں۔ ان عہدوں کے لیے عموماً کم از کم 16 سالہ تعلیم (Master/BS)ضروری ہے، جس کے ساتھ بی ایڈ (B. Ed)، ایم ایڈ (M. Ed)، یا ایم اے ایجوکیشن (MA Education) کی ڈگری لازمی سمجھی جاتی ہے۔
تاہم، بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کے تحت ان عہدوں کے لیے جاری تعلیمی قابلیت غیر واضح اور متضاد ہے۔ کیونکہ بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس کی تقرری کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت بار بار تبدیل کی جا رہی ہے، جس سے امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اضافی نوٹسز (Addendums) کے ذریعے اہلیت کے معیار کو بار بار بدلا جا رہا ہے، جو نہ صرف پہلے سے جاری کردہ اضافی نوٹسز (Addendums) کے برعکس ہوتے ہیں بلکہ درخواست دہندگان کے لیے شدید الجھن پیدا کر رہے ہیں۔
ایسے متنازعہ قواعد بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ ماضی میں آئی ٹی اساتذہ کی آسامیوں کو مختلف قانونی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ حال ہی میں، بیورو آف کرکلم میں سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی تقرری کی گئی، اور ان آسامیوں کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت ابتدا میں متعلقہ شعبے میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ایم ایڈ/بی ایڈ (آنرز) مقرر کی گئی۔ تاہم، بعد میں جب بی ایڈ 1.5 اور 2.5 کو بھی شامل کیا گیا تو اس سے شدید ابہام پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں امیدوار جن کے پاس یہ مخصوص تعلیمی قابلیت تھی، ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے سے محروم رہ گئے۔
ایسے مبہم سروس رولز نہ صرف صوبے میں تعلیم کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں ڈگریاں حاصل کرنے سے بھی مایوس کرتے ہیں۔ یہ متنازعہ اصول واضح طور پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خامیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سروس رولز میں فوری ترمیم کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو صوبے میں امن، استحکام، اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ اورتربیت یافتہ اور باصلاحیت ہیومن ریسورس تعلیمی نظام میں مثالی اور پائیدار تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوان، جو پہلے ہی SBK بھرتیوں اور کنٹریکٹ بیسڈ ملازمتوں کے تاخیر شدہ عمل سے پریشان ہیں، ان متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بلوچستان کے محکمہ تعلیم اور اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس کے لیےتعلیمی قابلیت کو شفاف اور واضح بنائیں تاکہ امیدواروں کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔ دوسرے صوبوں کی طرح، ایک واضح اور یکساں تعلیمی قابلیت متعین کیا جائے تاکہ اہلیت کے بارے میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔
صوبے میں ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس، سبجیکٹ اسپیشلسٹ (SS)، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (AD) کے عہدوں کے لیے 16 سالہ تعلیم(Master/BS) کے ساتھ بی ایڈ (B. Ed)، ایم ایڈ (M. Ed)، ایم اے ایجوکیشن (MA Education) یا بی ایس ایجوکیشن (BS Education) یا مساوی قابلیت کو مطلوبہ تعلیمی قابلیت مقرر کیا جائے۔
یہ ایک سادہ مگر مؤثر اقدام نہ صرف امیدواروں کے مسائل کو حل کرے گا بلکہ نظام پر اعتماد بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔تحریر: فیض مری (پی ایچ ڈی ایجوکیشن)
مزید تفصیلات اور آن لائن بذریعہ وٹس ایپ اور آن لائن ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے رابطہ کرے
*YLB Online Educational Forum*
آفیشل وٹس ایپ نمبر *03108690787*
Jobs Scholarship Updates By YLB Educational Forum verified channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va82NLNBqbrF3uhZnG1D

Address

Mastung
88200

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Telephone

+923108690787

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latest Jobs # Scholarships posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Latest Jobs # Scholarships:

Shortcuts

Share

Category