RISE Grammar School Pring Abad

RISE Grammar School Pring Abad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RISE Grammar School Pring Abad, District Mastung Balochistan, Mastung.

RISE is a dedicated institution committed to provide quality education to underprivileged communitiy of Pringabad.Our mission is to empower young minds through accessible and inclusive learning opportunities,fostering hope and progress for brighter future

*تعلیم کا سفررائز گرائمر اسکول پڑنگ آباد کے دس سال۔۔۔۔**ایک دہائی کی روشنی، ثقافت، محنت اور کامیابیوں کا جشن۔۔۔**پڑنگ آب...
02/12/2025

*تعلیم کا سفررائز گرائمر اسکول پڑنگ آباد کے دس سال۔۔۔۔*
*ایک دہائی کی روشنی، ثقافت، محنت اور کامیابیوں کا جشن۔۔۔*

*پڑنگ آباد مستونگ کے گردونواح میں واقع یہ چھوٹا سا علاقہ شاید نقشے میں معمولی سا دِکھائی دے، مگر یہاں سے پھوٹتی ہوئی امید کی ایک کرن نے گزشتہ دس سال میں بے شمار زندگیوں کو بدل دیا۔ یہ کرن ہے رائز گرائمر اسکول ایک ایسا تعلیمی چراغ جو آج اپنے قیام کے دس سال مکمل ہونے پر پہلے سے بھی زیادہ روشن نظر آتا ہے۔۔*
*گزشتہ دنوں اسی اسکول کی جانب سے ایک شان دار، پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ صرف ایک تقریب نہ تھی یہ ایک سفر کا جشن تھا ایک ایسے عزم کی خوشی جس نے علاقے میں تعلیم کی کمی کے اندھیروں میں راستہ بنایا۔*

*ایک روحانی آغاز ایمان کی خوشبو سے مہکتی تقریب۔۔۔سرد ہوا کے جھونکوں میں، وسیع میدان میں لگے اسٹیج پر جب ایک کمسن بچے نے پُرسوز آواز میں تلاوت قرآن پاک شروع کی تو فضا یکدم گہری خاموشی میں ڈوب گئی۔۔۔سامعین کے چہروں پر سکون، ہونٹوں پر دُعائیں اور دلوں میں ایک ہی احساس تھا تعلیم اور تربیت کی یہ روشنی ہمیں بہت دور تک لے جائے گی۔۔۔۔محنت کا احترام اماں آمنہ کو ملنے والا اعزازتقریب کا سب سے دل چھو لینے والا منظر تب پیدا ہوا جب اسٹیج پر آنے کے لیے مہمان خصوصی کا نام پکارا گیا،اور یہ نام کسی ایم پی اے ایم این اے ، سردار ، نواب یا سرکاری افسر کا نہیں بلکہ اسکول کی صفائی کرنے والی محنت کش خاتون اماں آمنہ کا تھا۔۔۔۔اماں آمنہ اسٹیج کی طرف بڑھیں تو ان کے قدموں کے ساتھ تالیاں بھی بڑھتی گئیں۔*
*یہ وہ لمحہ تھا جب ایک پورےمعاشرے نے اپنی اجتماعی سوچ بدلتے دیکھی۔۔۔*

*یہ اعزاز ثابت ہوا کہ معاشرے کی تعمیر میں ہر کردار اہم ہے۔۔اسکول کے بچوں نے مختلف موضوعات پر ایسی پُراعتماد تقاریر کیں کہ سننے والے حیران رہ گئے۔۔۔*

*تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول پڑنگ آباد کے پرنسپل سعید احمد صاحب ، ماہر تعلیم پروفیسر قدیر صاحب،پروفیسر بلال صاحب،پروفیسر عامر صاحب،آفتاب صاحب ایڈوکیٹ منیر احمد بنگلزئی ، محمد مراد ، رائز سکول کے میڈم فوزیہ صاحبہ میم شگفتہ صاحبہ ، رائز سکول کے ڈائریکٹر علی احمد دہوار صاحب بھی موجود تھے*
*چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں پکڑے کاغذ اور بڑی بڑی باتیں کسی نے تعلیم کی اہمیت بتائی،کسی نے والدین کے احترام کی وکالت کی تو کسی نے معاشرتی اصلاح کا پیغام دیا*
*ہر تقریر میں ایک بات مشترک تھی یہ بچے کسی عام قصبے کے نہیں مستقبل کی قیادت کے نمائندے تھے۔۔۔ٹیبلو تہذیب، اخلاق اور احساس کے رنگ تقریب کا اگلا حصہ ٹیبلو پر مشتمل تھا، اور یوں لگا جیسے اسٹیج کسی تھیٹر میں بدل گیا ہو بچوں نے سماجی موضوعات پر مناظر پیش کیےکہیں دوستی تھی، کہیں بھائی چارہ۔۔۔*
*کہیں اخلاقی سبق تھا اور کہیں ۔والدین نے موبائل فون اٹھا لیے کوئی لمحہ ضائع کرنا گوارا نہ تھا۔*
*بلوچی اور پشتو چاپ ثقافت کا دلکش امتزاج پھر وہ لمحہ آیا جس نے تقریب کو پوری طرح جلا بخشی۔اسٹیج پر رنگ برنگے روایتی لباس، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں، اور پس منظر میں بلوچی و پشتو موسیقی جب بچوں نے چاپ شروع کی تو پورے میدان میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔۔۔*

*یہ صرف ثقافتی چاپ نہ تھایہ اپنی شناخت اپنی مٹی اور اپنے کلچر سے محبت کا اظہار تھا۔۔بلوچستان کی نمائندگی کرتے ان بچوں نے بزبانِ حال کہا یہ ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہم اسے دنیا تک پہنچائیں گے۔اعزازات کی تقریب کامیابیوں کی بارش آخر میں جب سالانہ نتائج کا اعلان ہوا۔۔۔ تو کئی چہروں پر خوشی کی چمک دوڑ گئی۔۔کامیاب بچوں کو شیلڈز، میڈلز، اسناد اور خصوصی انعامات دیے گئے۔اساتذہ بھی اس موقع پر ستائش کے حق دار قرار پائے۔۔کیونکہ ان کی محنت کے بغیر یہ سفر ممکن نہ تھا۔۔۔والدین نے اس موقع پر نہ صرف اسکول کی کارکردگی کو سراہا بلکہ اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ۔۔۔آج کے دور میں تعلیم کے بغیر زندگی کا چلنا ناممکن ہے، اور رائز گرائمر اسکول نے ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔۔*
*اسکول انتظامیہ کا عزم اگلے دس سال، مزید روشن اسکول انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آنے والے برسوں میں اسکول میں جدید سائنسی لیبارٹری معیاری لائبریری مزید ہم نصابی سرگرمیاں اور بہتر تعلیمی سہولیات شامل کی جائیں گی۔۔۔یہ صرف وعدے نہیں۔۔۔ ایک نئے دور کا آغاز تھا۔۔۔رائز گرائمر اسکول کی یہ تقریب اس بات کا اعلان تھی کہ پڑنگ آباد صرف ایک بستی نہیں ۔۔۔۔یہ خواب دیکھنے اور ان خوابوں کو حقیقت بنانے والا علاقہ ہے۔۔۔*
*دس سال مکمل ہوئے، مگر سفر ابھی باقی ہے روشنی پھیل رہی ہےاور تعلیم کا چراغ آئندہ نسلوں کے راستے بھی روشن کرتا رہے گا۔۔۔۔۔*

یومِ اساتذہ جوش و خروش، محبت اور عقیدت کے ساتھ رائز  اسکول میں نہایت شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اُن عظ...
08/10/2025

یومِ اساتذہ جوش و خروش، محبت اور عقیدت کے ساتھ رائز اسکول میں نہایت شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اُن عظیم ہستیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جو علم کی شمع جلا کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کرتی ہیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے پُراثر تقاریر، نظمیں اور مختلف تعلیمی سرگرمیاں پیش کر کے اپنے اساتذہ سے محبت و احترام کا والہانہ اظہار کیا۔ اس موقع پر اسکول کا ماحول عقیدت، خوشی اور علم کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے پوسٹرز، کارڈز اور تحائف کے ذریعے اپنے اساتذہ کے لیے دل کی گہرائیوں سے تشکر کے جذبات پیش کیے۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور فخر نمایاں تھا، گویا وہ اپنے محسنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہوں۔
طلبہ کی تقاریر میں اساتذہ کو قوم کے معمار، رہنما اور روشنی کے چراغ قرار دیا گیا۔ ایک طالبہ نے اپنے خطاب میں خوبصورت الفاظ میں کہ
استاد وہ درخت ہے جو خود دھوپ میں جلتا ہے مگر دوسروں کو سایہ دیتا ہے۔”
تقریب کے اختتام پر رائز گرامر اسکول کی انتظامیہ نے اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی کیک کاٹا۔ 🎂 تالیوں کی گونج، دعاؤں کی خوشبو اور تشکر کے جذبات نے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے مل کر یومِ اساتذہ کا جشن منایا جو علم، محبت اور احترام کی حسین مثال تھا۔
اختتامی کلمات میں اسکول کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رائز گرامر اسکول ہمیشہ معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت اور اساتذہ کے وقار کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔
یہ دن نہ صرف ایک تقریب تھی بلکہ ایک پیغام تھا—کہ استاد علم کی بنیاد، کردار کی قوت، اور معاشرے کی روشنی ہیں۔

14/05/2025

رائز گرامر اسکول کے طالبعلم مسٹر حسنین نے گردے کی اندرونی ساخت پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی

14/05/2025

رائز گرامر اسکول کے جماعت ہشتم کے ہونہار طالبعلم مسٹر جہانزیب نے سر سید احمد خان کی زندگی، خدمات اور وژن پر ایک جامع اور معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی

13/05/2025
10/05/2025

آج جماعت پنجم کے طالب علم نے "Physical Regions of Pakistan" کے موضوع پر ایک خوبصورت پریزنٹیشن دی۔ یہ سرگرمی Social Studies کے مضمون کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ اس کا بنیادی مقصد طلباء کو پریزنٹیشن کی جانب راغب کرنا تھا تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو، اور وہ موضوع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

09/05/2025

ایک باصلاحیت طالبہ نے "Human Digestive System" کے موضوع پر نہایت متاثرکن، معلوماتی اور خوبصورت انداز میں پریزنٹیشن پیش کی، جسے اساتذہ، طلبہ اور والدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس پریزنٹیشن کا مقصد صرف سبق یاد کرنا نہیں بلکہ طلبہ کو مفہوم کے ساتھ سیکھنے، اعتماد پیدا کرنے اور اپنی بات مؤثر انداز میں دوسروں کے سامنے پیش کرنے کی تربیت دینا تھا۔

رائز اسکول کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہ ہو بلکہ بچوں کی شخصیت، سوچ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرے۔ ہم ایسی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو تخلیقی، بااعتماد اور باشعور بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم اس طالبہ کی محنت اور جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے دوسرے طلبہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ سیکھنے کے سفر میں آگے بڑھیں گے۔

09/05/2025

Rise Grammar School
(Pring Abad Campus)

ہمیں ضرورت ہے انگریزی زبان کے ماہر اساتذہ (مرد و خواتین) کی، جو ہمارے اسکول میں English Language Classes کا آغاز کریں۔

جو حضرات یا خواتین انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہیں اور تدریسی تجربہ رکھتے ہیں، وہ فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں۔

یہ ایک بہترین موقع ہے اُن افراد کے لیے جو تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں اور طلبہ کو جدید زبان سکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

رابطہ: __03337968881
مقام: Rise Grammar School, Pring Abad

Address

District Mastung Balochistan
Mastung
87300

Telephone

+923368332744

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RISE Grammar School Pring Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to RISE Grammar School Pring Abad:

Shortcuts

Share