29/06/2025
مستونگ///الخیر مورلسٹک ماڈل ہائی اسکول مستونگ میں ششماہی امتحانات کا آغاز
الخیر مورلسٹک ماڈل ہائی اسکول مستونگ میں ششماہی امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اسکول کے تمام کلاسز کے طلباء و طالبات سخت محنت اور لگن سے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں، جبکہ امتحانات کا عمل پرامن اور منظم انداز میں جاری ہے۔
اس موقع پر اسکول کی ڈائریکٹریس محترمہ عمبرین بلوچ نے کہا کہ ششماہی امتحانات طلباء کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کا ایک اہم مرحلہ ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تیاری میں بھرپور تعاون فراہم کریں تاکہ وہ بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔
اور انہوں نےکہا کہ امتحانات کو نقل سے پاک اور طلباء کو وقت کی پابندی، امتحانی نظم و ضبط، اور تعلیمی دیانتداری کی مکمل ہدایات دی گئی ہیں۔
اندھیروں سے اجالوں تک کا سفر