Govt Higher Secondary School Mastuj - Chitral

Govt Higher Secondary School Mastuj - Chitral Promote Quality of Education

ڈسٹرکٹ چمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں اور ارگینایرز اساتذہ (Sir Iltaf Karim and Sir Javid Iqbal)  کا GHSS Mastuj میں شاندار استقب...
08/11/2025

ڈسٹرکٹ چمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں اور ارگینایرز اساتذہ (Sir Iltaf Karim and Sir Javid Iqbal) کا GHSS Mastuj میں شاندار استقبال، اس موقع پر پرنسپل جناب جمعہ خان صاحب ، وائس پرنسپل جناب ذوالفقار صاحب اور طلباء کی جانب سے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گیا ، جنہوں نے کرکٹ اور والی بال کے سمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ میں ڈسٹرکٹ چیمپئن اور والی بال میں رنر اب رہے

Heartiest Congratulations to Team GHSS Mastuj on becoming District Cricket Champion.In the Inter-Schools Zonal Tournamen...
06/11/2025

Heartiest Congratulations to Team GHSS Mastuj on becoming District Cricket Champion.

In the Inter-Schools Zonal Tournament Cricket final, Team GHSS Mastuj delivered an outstanding performance by defeating GHSS Shagram to claim the title of District Cricket Champion.

This achievement is the result of the students’ hard work, teamwork, and the guidance of their teachers. Heartfelt Congratulations to all the players, coaches, and school administration.

Keep your Best with Passion Guys ! ❤️ 💪

07/09/2025

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے علاقے اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے دو ہونہار طلباء نے آغا خان یونیورسٹی کے بی ایس سی
نرسنگ کے داخلہ ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے
1۔مدثر الحسن
2۔۔ رمضیہ عامر
​ان کی یہ کامیابی ان کی سخت محنت، لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے چترال اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے لیے بھی باعثِ عزت ہے۔
​یہ کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ اگر دل میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں ہوتی۔

​ہم مدثر الحسن اور رمضیہ عامر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے ہمیشہ یوں ہی کامیابیاں سمیٹتے رہیں اور اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔
​ #چترال #مستوج #کامیابی #تعلیم #نرسنگ

۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج میں نعتیہ و تلاوت کا شاندار مقابلہ​مستوج:گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج میں آج ایک پ...
29/08/2025

۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج میں نعتیہ و تلاوت کا شاندار مقابلہ
​مستوج:
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج میں آج ایک پروقار اور روحانی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے نعتیہ اور تلاوت کے مقابلے میں حصہ لیا۔ یہ مقابلہ ربیع الاوّل کے مقدس مہینے میں حضور کی شان میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کی اور پرنسپل محمد جمعہ خان بحیثیت صدر محفل شریک ہوئے۔ ان کی موجودگی نے محفل کی رونق کو بڑھا دیا۔
​مقابلے کے دوران طلباء نے انتہائی خوبصورت اور جذباتی انداز میں نعتیں پیش کیں جس سے پورا ماحول نورانی اور پرسکون ہو گیا۔ نعتیہ مقابلے میں گورنمنٹ ہائي سکول (GHS) چوئنج (میر مزمل) نے اپنی بہترین آواز اور انداز سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول (GHS) گشٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
​اسی طرح تلاوت قرآن مجید کے مقابلے میں بھی طلباء نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں گورنمنٹ مڈل سکول (GMS) پرکُسپ کے طالب علم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
​تقریب کے اختتام پر معروف شاعر عنایت عزیز صاحب مستوج نے حاضرین کی فرمائش پر ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی، جس کو خوب سراہا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس شاندار تقریب میں طلباء، اساتذہ اور دیگر معززین نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

جناب فیض اکبر اور جناب محمد نادر صاحبان کی الوداعی تقریب​جی ایچ ایس ایس مستوج میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی ...
17/08/2025

جناب فیض اکبر اور جناب محمد نادر صاحبان کی الوداعی تقریب
​جی ایچ ایس ایس مستوج میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی تاکہ دو عظیم اساتذہ، جناب فیض اکبر صاحب اور جناب محمد نادر صاحب، کی 34 اور 37 سالہ بے مثال خدمات کو سراہا جا سکے۔ یہ تقریب ان کی طویل اور شاندار تدریسی زندگی کے اختتام کا ایک خوبصورت اظہار تھا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل جناب محمد جمعہ خان صاحب نے کی۔
​تقریب کا آغاز طلبہ کی جانب سے تلاوتِ قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد، طلبہ نے اپنے محبوب اساتذہ کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر، ڈاکٹر اسماعیل والی نے جناب محمد نادر صاحب کو چترالی پکوڑ پہنا کر اور سیکرٹری جناب سعید ابراہیم شاہ صاحب نے جناب فیض اکبر کو چترالی پکوڑ پہنا کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ چترالی پکوڑ محض ایک رسمی پہناوا نہیں، بلکہ یہ عزت اور احترام کی ایک علامت تھی جو ان اساتذہ کی بے لوث کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہی تھی۔
​اس پروقار تقریب میں، پی ٹی سی کے چیئرمین، ریٹائرڈ اساتذہ، ریٹائرڈ استاد جناب شیر غازی، اور اساتذہ کے استاد جناب عزیزِ رحمت صاحب بھی شریک ہوئے۔ ان کی موجودگی نے اس تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
​اس پروگرام میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اس سے قبل جناب فیض اکبر صاحب کی قیادت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج کی فٹبال ٹیم نے یکے بعد دیگرے ڈویژنل اور پرووینشل سطح میں چیمپیئن بن کر اسکول کا نام روشن کیا۔
​تقریب کے بعد، شرکاء کے لیے ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد، ان دونوں اساتذہ کو احتراماً اسکول سے چنار گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا، جہاں انہوں نے اپنی طرف سے اسکول کے اساتذہ کو ایک شاندار دعوت دی اور ان کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کیں۔
​یہ دن جی ایچ ایس ایس مستوج کے لیے ایک یادگار دن تھا، جو ایک طرف خوشی اور فخر کا احساس دلاتا ہے کہ ان اداروں نے ایسے عظیم اساتذہ کو جنم دیا اور دوسری طرف، ان کے چلے جانے کا غم بھی۔ فیض اکبر اور محمد نادر صاحبان نے نسلوں کو علم کی روشنی دی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے ریٹائر ہونے سے پیدا ہونے والا خلا شاید پُر نہ ہو سکے، لیکن ان کا دیا ہوا علم اور ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

15/08/2025

الحمدللہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج ایک بار پھر ڈویژنل سطح پر ملی نغمہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔

یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب GHSS مستوج  رپورٹ برائے: 14 اگست 2025 اور معرکہ حق ۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج میں 1...
14/08/2025

یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب
GHSS مستوج
رپورٹ برائے: 14 اگست 2025 اور معرکہ حق ۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج میں 14 اگست 2025 کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہی۔

تقریب کےمہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر مکرم شاہ تھے، جبکہ صدرِ محفل پرنسپل GHSS مستوج جناب جمعہ خان صاحب نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔ اس روح پرور محفل کے سرپرستِ اعلیٰ قابلِ احترام ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نادر عزیز المعروف پختہ اُستاذ تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ طلباء و طالبات نے وطن سے محبت اور آزادی کی اہمیت پر مشتمل اردو و انگریزی تقاریر پیش کیں، جو شرکاء کے دلوں کو چھو گئیں۔

دو معلوماتی اور سبق آموز خاکے بھی پیش کیے گئے:
1موبائل فون کے غلط استعمال کے نقصانات پر مبنی
2.اسکولوں میں بروقت داخلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتا خاکہ

ایک خصوصی اور اثر انگیز خطاب اسکول ہذا کے ممتاز استاد جناب تنویر سر نے پیش کیا، جنہوں نے معرکۂ حق – بنیان مرصوصکے عنوان سے تقریر میں پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قوم کے تحفظ و سلامتی میں اُن کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا خطاب سامعین میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید بڑھانے کا سبب بنا۔
پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں ٹرافیاں، کاپیاں اور قلم بطورِ انعام تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا، جس میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔

یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنی بلکہ حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔

13/08/2025

يومِ آزادي کی خوشی میں اسکول کی خصوصی دعوت
تاریخ: 14 اگست | وقت: صبح 8:30 بجے
مقام: اسکول ہال
آئیں، جشن منائیں اور وطن سے محبت کا جذبہ بڑھائیں
کیا آپ دعوت میں شامل ہوں گے؟

10/08/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے طلبہ کی ڈسٹرکٹ سطح پر پہلی پوزیشن۔

08/08/2025

داخلے کھلے ہیں!
گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول مستوج
​کیا آپ کا خواب ہے کہ آپ کا بچہ مستقبل کا معمار بنے؟ کیا آپ اسے ایک ایسی جگہ تعلیم دلانا چاہتے ہیں جہاں صرف کتابیں نہیں، بلکہ کردار بھی سنوارا جاتا ہے؟
​تو دیر کس بات کی؟ GHSS Mastuj میں داخلے کا سنہری موقع حاصل کریں۔
​ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں:
​ماہر اور تجربہ کار اساتذہ: جو آپ کے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
​سائنسی اور جدید طرزِ تعلیم: جس سے طلباء کے ذہن کھلتے ہیں اور وہ عملی دنیا کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
​مثالی تعلیمی ماحول: جہاں نظم و ضبط اور احترام کی فضا میں طلباء بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
​یہ ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں کامیابی کی پہلی سیڑھی آپ کے منتظر ہے۔
​داخلے کے لیے اسکول آکر جلد از جلد رابطہ کریں۔
​سیٹیں محدود ہیں! پہل کیجیے اور موقع کا فائدہ اٹھائیے۔
داخلے کی آخری تاریخ

17.8.2025.
Contact .
340 9862868

Internal Annual exam 2025.Government higher secondry school mastuj.
14/03/2025

Internal Annual exam 2025.
Government higher secondry school mastuj.

12/03/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج میں کلاس 6th سے لیکر کلاس 9th تک داخلے جاری!

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ایک بہترین تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرے؟
کیا آپ اسے ایک روشن اور کامیاب مستقبل دینا چاہتے ہیں؟

تو پھر انتظار کس بات کا؟ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج میں داخلے جاری ہیں! ایک ایسا ادارہ جہاں معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور جدید سہولیات ایک ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔

ہمارے نمایاں خصوصیات

1.اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
2.سائنس اور کمپیوٹر لیبز کی جدید سہولتیں
3.ہم نصابی سرگرمیاں، کھیل اور تخلیقی تربیت
4 .شاندار لائبریری اور مطالعاتی ماحول
5. کم فیس میں بہترین تعلیمی معیار
6.طلبہ کی شخصیت سازی اور قابلیت کو نکھارنے پر خصوصی توجہ

یہ وقت ہے بہترین فیصلہ کرنے کا!
اپنے بچوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں اور انہیں ایک روشن مستقبل دیں۔
پتہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول مستوج

تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے – آج کا فیصلہ کل کی کامیابی!

Address

Mastuj
17020

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:35
Tuesday 07:30 - 13:35
Wednesday 07:30 - 13:35
Thursday 07:30 - 13:35
Friday 07:30 - 12:00
Saturday 07:30 - 13:35

Telephone

+92943486266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Higher Secondary School Mastuj - Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Higher Secondary School Mastuj - Chitral:

Shortcuts

Share

Category