25/09/2026
آج حراء ہائی سکول پیرسدو جماعت دہم کے طلباء نے تخت بھائی آثارِ قدیمہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔
طلباء نے تاریخی آثار کو قریب سے دیکھا اور تخت بھائی کی قدیم تاریخ، گندھارا تہذیب اور اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ یہ دورہ طلباء کے لیے نہایت معلوماتی اور یادگار رہا، جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
تخت بھائی آثارِ قدیمہ پاکستان کے اہم تاریخی ورثوں میں شامل ہے اور 1980ء سے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔
ہم محترم محمد ایاز صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور میوزیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس تعلیمی دورے میں تعاون اور رہنمائی فرمائی۔