09/04/2026
چیئرمین بورڈ مردان پروفیسر جہان زیب نے آج کاٹلنگ میں ان طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا جنھوں نے پورے امتحان میں نقل نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے س سلسلے میں انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کاٹلنگ کے ایک ہونہار طالب علم سجاد احمد کو کرسی میں کھڑا کرکے کہا کہ نقل نہ کرنے کی وجہ سے آج آپ کا قد مجھ سے بڑھ گیا ہے امید ہے دیگر طلبہ بھی آپ کی تائید میں نقل نہ کرکے اپنی اہلیت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے