Iqra School Qasmi

Education is not the learning of facts,but the training of the mind to think.

Our mission is to change in society through holistic development of the students and youngsters and also prepare the leadership for the whole world.

Operating as usual

25/05/2022

ہمارے معزز پرنسپل جناب فضل حیات صاحب کی والدہ رضائی الہی سے فوت ہو گئی ہے مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات دن 10 بجے تازہ گرام میں ادا کی جاۓ گی ۔۔
آپ تمام سے دعا کی اپیل کی جاتی ہیں ۔

02/05/2022

اقراء سکول قاسمی کی طرف سے تمام مسلمانوں کو دلی عید مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔

07/03/2022
05/03/2022

محترم والدین ۔۔۔ . اسلام علیکم!
10 مارچ 2022 سے سالانہ امتحان دوم شروع ہو رہا ہے تمام بچوں کو ٹائم ٹیبل مل چکا ہے مہربانی کرکے اس ٹائم ٹیبل کے مطابق بچوں کی تیاری کروائیں ۔۔۔
شکریہ
دعا گوہ : اقرا سکول قاسمی

04/03/2022

Parents Day...

یوم والدین ۔۔۔ اقرا ہوتی قاسمی کیمپس

05/11/2021

Date sheet for 1st Annual examination starting from 9th November 2021

27/09/2021

فارم ب بنانے کا طریقہ
اب NADRA نے آ سان بنا دیا ہے جو بچےسکول میں داخل ہیں اُن کے والد ين کو چاہئے کہ متعلقہ سکول سے computerized یعنی کمپیوٹر سے لکھا ہوا پیدائش سرٹیفکیٹ لے لیں جس پر سکول سربراہ کے دستخط اور مُہر موجود ہو ۔بچوں کے والد یا والدہ میں سے کوئی بھی یہ سرٹیفکیٹ لے کر NADRA آفس لے جا ئے.
ساتھ ہی والد اور والدہ کا اصل CNIC بھی موجود ہونا ضروری ہے
نارمل فیس 50
ارجنٹ فیس 500
نارمل 12 سے 15 دن
ارجنٹ دوسرے دن مل جاتا ہے.

21/09/2021

Congratulations to All Iqrarians...

07/08/2021

حضورصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے معمولات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعدفجر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا معمول تھا کہ نماز فجر پڑھ کر ہی جانماز پر آلتی پالتی مار کر ( چار زانوں) بیٹھ جاتے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم پروانہ وار پاس آکر جمع ہو جاتے۔
یہی دربار نبوت تھا، یہی حلقہ توجہ تھا۔ یہی درسگاہ ہوتی تھی ،۔یہی محفل احباب بنتی تھی ۔ یہیں آپ نزول شدہ وحی سے صحابہ کو مطلع فرماتے ۔یہیں آپ فیوض باطنی اور برکات روحانی کی بارش ان پر فرماتے ۔یہیں آپ دین کے مسائل ۔ معاشرت کے طریقے ، معاملات کےضابطے ، اخلاق کی باریکیاں ان کو تعلیم فرماتے لوگوں کےآپس کے معاملات ومقدمات فیصل فرماتے۔

بعد ظہر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز ظہر باجماعت پڑھ کر اکثر مدینہ کے بازاروں میں گشت لگاتے ۔دکانداروں کا معائنہ واحتساب فرماتے ۔ ان کا مال ملاحظہ فرماتے ان کے مال کی اچھائی برائی جانچتے ان کے ناپنے تولنے کی نگرانی فرماتے کہ کہیں کم تو نہیں تولتے ۔ ۔۔بستی اور بازار میں حاجت مند ہوتا تو اس کی حاجت پوری کرتے۔

بعد عصر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز عصر باجماعت پڑھ کر ازواج مطہرات میں سے ایک ایک کے گھر تشریف لے جاتے ۔حال پوچھتے اور ذرا ذرا دیر ہر ایک کے یہاں ٹھہرتے اور یہ کام اتنی پابندی سے کرتے کہ ہر ایک کے یہاں مقررہ وقت پر پہنچتے اور سب کو معلوم تھا کہ آپ وقت کے بہت قدر شنا س اور پابند ہیں۔

بعد مغرب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز مغرب باجماعت پڑھ کر اور نوافل ( اشراق ، چاشت اور اوابین کی نما ز کبھی آپ ادا فرماتے اور کبھی چھوڑدیتے تاکہ امت پر فرض ، واجب یا سنت مؤکدہ نہ ہو جائیں )۔اوابین سے فارغ ہو کر جن بی بی کی باری ہوتی آپ شب گذارنے کے لئے وہیں ٹھہر جاتے ۔ اکثر تمام ازواج مطہرات اسی گھر میں آکر جمع ہو جاتیں ۔
مدینہ کی اور عورتیں بھی اکثر جمع ہوتیں ۔ اس لئے کہ اس وقت آپ عورتوں کو دینی مسائل تعلیم فرماتے گویا مدرسہ شبینہ اور مدرسہ نسواں قائم ہوتا ۔ جس میں انتہائی ادب اور پردہ کے ساتھ عورتیں علم دین ۔حسن معاشرت ، حسن اخلاق کی باتیں اس معلم عالم ﷺ سے سیکھتیں۔اللہ کے رسول ﷺ عورتوں کو ( جن کی گودیں بچوں کی پہلی درسگاہ ہوتی ہیں ) علم دین سے محروم اور تہذیب اسلامی سے ناآشنا نہیں رکھنا چاہتے تھے ۔ ۔ یہیں عورتیں اپنے مقدمات پیش کرتیں ۔آپ ﷺ ان کا فیصلہ فرماتے ۔وہ اپنی پریشانیاں ، شکائتیں ، مجبوریاں بیان کرتیں ۔آپ ان کو حل فرماتے ، اگر کوئی بیعت ہونا چاہتیں تو یہیں آپ ان کو بیعت فرماتے۔

بعد عشاء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز عشاء باجماعت پڑھ کر آپ اس شب کی قیام گاہ پر جاکر سو رہتے ۔عشاء کے بعد بات چیت کرنا آپ پسند نہ فرماتے ۔آپ ﷺ ہمیشہ داہنی کروٹ سوتے ۔اکثر داہنا ہاتھ رخسار مبارک کے نیچے رکھ لیتے ۔قبلہ کی طرف سرہانا کرتے ۔جا نماز اور مسواک اپنے سر ہانے ضرور رکھ لیتے ۔سوتے وقت سورہ جمعہ بعض روایا ت میں سورہ حشر سورہ بنی اسرائیل اور سبح اسم ربک الاعلی کا پڑھنا بھی آیا ہے ) تغابن ، صف کی تلاوت فرماتے ۔ سوتے وقت فرماتے ۔"خدایا تیرا نام لے کر مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔" کبھی آدھی رات کبھی دوتہائی رات کے بعد اٹھتے اور فرماتے ۔"اس خدا کا شکر ہے جس نے مرنے کے بعد زندہ کیا اور حشر بھی اسی کی طرف ہو گا ۔ ۔۔"(سیرۃ النبی دوم)
پھر مسواک سے دانت صاف کرتے ۔ وضو کرتے پھر تہجد کی نفلیں کبھی دو کبھی چار کبھی چھ کبھی آٹھ کبھی دس رکعات پڑھتے ۔ اس کے بعد تین رکعات وتر پڑھ کر پھر دو رکعتیں نفل کھڑے ہو کر پڑھتے (آخر عمر میں البتہ بیٹھ کر پڑھی مگر آپ کو ثواب پورا ہی ملتا تھا، دعا زیادہ مانگتے ۔کبھی نفل نماز کے سجدہ میں دیر تک دعا مانگتے پھر آرام فرماتے ۔ جب فجر کی اذان ہوتی تو اٹھتے ۔ حجرہ شریفہ ہی میں دو رکعت سنت پڑھ کر وہیں داہنی کروٹ ذرالیٹے رہتے پھر مسجد میں تشریف لاتے اور باجماعت نماز فجر ادا فرماتے ۔
یہ تھے آپ ﷺ کے روزانہ کے معمولات۔ اول تو پانچوں نمازیں خود ہی قدرتی طورپر وقت کی پابندی سکھاتی ہیں ۔ہر تھوڑی دیر کے بعد اگلی نماز کا وقت آکر مسلمان کو متنبہ کرتا ہے کہ اتنا وقت گزر گیا ۔اتنا باقی ہے جو کچھ کام کرنا ہو کر لو ۔اس پابندی وقت کےعلاوہ آں حضرت ﷺ کی خصوصیت یہ تھی کہ اپنے ہر کام کے لیے وقت مقرر فرمالیتے اور اس کو پوری پابندی سے نباہتے اسی وجہ سے آپ بہت کام کرلیتے تھے کبھی آپ نے وقت کی کمی اور تنگی کی شکایت نہیں فرمائی۔

ماخوذ از: " آج کا سبق" صفحہ285تا 286
مفتی اعظم حضرت مولانا محمد_شفیع صاحبؒ

20/05/2021

Walk-in-Interview
Female teachers are required for teaching the following subjects;
1) English (Class 1st to 8th)
2) Science ( Class 1st to 8th)
3) Maths (Class 1st to 8th)
Qualifications;
B.Sc (PTC,CT,B-ed)
M.Sc (PTC,CT, B-ed)
With One year teaching experience ...
For details plz contact;
0344-7603621
0345-9372734...

12/05/2021

تمام مسلمانوں کو ایڈوانس عید الفطر مبارک ۔۔۔

11/05/2021
24/04/2021

Photos from Khair Khawa's post 22/04/2021

Photos from Khair Khawa's post

15/04/2021

نقشہ۔ رمضان شیر گڑھ و 25 کلومیٹر ملحقہ علاقہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14/04/2021
31/03/2021
30/03/2021
26/02/2021

صرف ایک منٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موت رات کو پیشاب کے لئے اٹھنے والوں کی منتظر ہوتی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر اس اہم پیغام کو پوسٹ کیا۔اس لیے اس کو جلد از جلد پڑھ لینا اور آگے پہنچانا از حد ضرور ی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے کئی اچانک اموات ہونے سے رک سکتی ہیں ” جو لوگ نیند سے رات کو پیشاب کے لئے یا کسی اور مقصد کے لئے اٹھتے ہیں اور اچانک کھڑے ہو جاتے ہیں جس سے دماغ کو خون کی رسد کم ہو جاتی ہے۔جلدی جلدی بستر چھوڑنے سے دماغ کو خون کی رسد پوری نہیں ہوتی اور دل کی دھڑکن رک جاتی ہے

اور ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے 1/2×3 منٹ والی نصیحت پر عمل کریں:-1- جب نیند سے جاگیں، پہلا 1/2 منٹ بستر پر لیٹے رہیں، 2- اگلا آدھا منٹ بستر پر بیٹھے رہیں، 3- پھر بستر سے ٹانگیں نیچے لٹکا کر 1/2 منٹ چارپائی /پلنگ پر بیٹھے رہیں۔ اسطرح 1/2×3 منٹ کی مشق سے دماغ کو خون کی رسد کی کمی کا خدشہ کم ہو جائے گا، جو ہارٹ اٹیک /دل کی دھڑکن کے بند ہو جانے اور اچانگ موت کا امکان کم سے کم کر دے گا۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے شئیر کریں ۔

Photos from Khair Khawa's post 10/02/2021

Photos from Khair Khawa's post

31/12/2020

Beautiful words

21/12/2020

27/11/2020

ایک خوبصورت حفاظتی میسج سب کے لئے...

25/11/2020

First Annual Exam 2020-21

14/11/2020

ذرا سوچیں ۔۔۔

09/11/2020

‏کی محمدﷺ سے وفا تو نے تو ہم تيرے ہيں
يہ جہاں چيز ہے کيا، لوح و قلم تيرے ہيں

یوم اقبال مبارک ہو۔

02/11/2020
02/11/2020

محترم والدین ۔۔۔۔ اسلام علیکم !
کل بروز منگل بتاریح 3 نومبر 2020 کو ٹیچرز ٹریننگ کی وجہ سے بچوں کی ایک دن چھٹی ہو گی۔ سکول باقی معاملات کے لئے کھلا رہے گا ۔
شکریہ
دعا گوہ : اقرا سکول قاسمی

23/10/2020

Walk-in-Interview
Female teachers are required for teaching the following subjects;
1) English (Class 1st to 8th)
2) Science ( Class 1st to 8th)
3) Maths (Class 1st to 8th)
Qualifications;
B.Sc (PTC,CT,B-ed)
M.Sc (PTC,CT, B-ed)
With One year teaching experience ...
For details plz contact;
0344-7603621
0345-9372734...

06/10/2020

محترم والدین ۔۔۔ اسلام علیکم !
6 اکتوبر سے حاضری 7:45 بجے اور چھٹی 12:45 بجے ہوگی۔
شکریہ
دعا گوہ : اقرا سکول قاسمی

30/09/2020

کل 1 اکتوبر 2020 سے باقاعدہ پرائمری کلاسز ( پلے گروپ تا پنجم) کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔
بچے ماسک پہنے ہوئے اور اپنے ساتھ پانی کا بوتل لانا مت بھولے۔
حاضری 7:30
چھٹی 12:00

Photos from Iqra School Qasmi's post 15/09/2020

محترم والدین . . . . .
بچوں کو سکول بھیجتے وقت ان ہدایات پر ضرور عمل کریں ۔۔ شکریہ

08/07/2020

تعلیمی ادارے ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے پراتفاق

فیصلہ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں کیا گیا

On جولائی 8, 2020
تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں کیا گیا ہے جس میں اس بات کی منظوری دے دی گئی ہے کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے ایس او پیز تیار کر لی تھیں، اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی تجاویز بنا کر پیش کر دی تھیں جس پر غور کیا جا رہا تھا۔

تا ہم اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی عندیہ دے دیا گیا تھا کہ اسکول کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے، تا ہم اب آج تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے ہفتے ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے پراتفاق کر لیا گیا ہے۔

ایک طرف تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکول کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، ابھی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، اس میں خطرہ ہے، بہت سے جانیں بھی جا سکتی ہیں، ابھی احتیاط کرنی چاہیئے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تعلیم پر کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مشورہ دیاہے کہ وہ نومبر یا دسمبر تک صورتحال کا جائزہ لیں، بعد میں کوئی فیصلہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس تقریباََ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں کیس آ رہے ہیں، جب یہ تعداد 1 ہزار سے کم ہو جائے گی، تب اسکول کھولنا مناسب ہو گا کیونکہ اس کے خطرات بہت کم ہوں گے۔

تا ہم ان تمام عناصر کے باوجود اب ستمبر میں ایس او پیز کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 15 اگست کا کہا گیا تھا، لیکن وفاق کی جانب سے اب ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

24/05/2020

تمام مسلمانوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہوں۔

Videos (show all)

Parents Day...

Location

Category

Telephone

Website

Address


P O Qasmi,Teh Katlang,Distt Mardan
Mardan

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 00:00
Saturday 08:00 - 13:00
Sunday 08:30 - 13:30

Other Education in Mardan (show all)
Unity of KP Teachers Unity of KP Teachers
Mardan

A.O.A This is a platform for All TEACHERS Of all cadres(SST,CT,PET,AT,TT,DM,PST,QARI) of all badges

The educators Takht bhai Campus The educators Takht bhai Campus
Sadar Colony
Mardan, 2300

The educators campus takht bhai

Ibad Biology Ibad Biology
Mardan

The official page of "Ibad Biology" YouTube channel. You will find free video lectures about various

Govt: Middle School Alamgunj Mardan Govt: Middle School Alamgunj Mardan
Mardan

Committed to excellence in education

Department of food science & technology-AWKUM Department of food science & technology-AWKUM
Mardan

Food science and technology

MFSC Lab Mardan MFSC Lab Mardan
Mardan

https://youtube.com/channel/UCpGg6jZkMvvP8sia7-FUJgw

Muhammad Riaz Muhammad Riaz
Tabeban Mahala
Mardan

madical student

Critical Reading Circle Critical Reading Circle
Mardan

We are a group of reading/book lovers located in Mardan, dedicated to fostering learning through lit

GPS Ijara Killi Par Hoti Mardan GPS Ijara Killi Par Hoti Mardan
Mardan, 23200

Quality Education

Test Your English Grammar Test Your English Grammar
Mardan

Learning english