Hira Higher Secondary Secondary School Takht Bhai.

Hira Higher Secondary Secondary School Takht Bhai.

Share

The Biggest The Oldest and The Best institute of Takht Bhai

30/04/2025
16/03/2025

بقول ایک نوجوان پچیس تیس سال پرانی بات ہے کہ ہم ایک ٹیچر سے میتھس پڑھا کرتے تھے ۔ میں نے ایک دفعہ ان سے عرض کی

"سر!... اگر مجھے فیس میں کچھ رعایت مل جائے تو میرے لیے بڑی آسانی رہے گی ۔

انہوں نے کہا : چھٹی کے بعد بات کریں گے۔"

چھٹی کے بعد جب ہم بیٹھے تو انہوں نے کہا:

" اگر میں ساری فیس ہی معاف کردوں تو؟ میں نے کہا: سر اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا: "لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے پھر اس کو واپس کر نا ہوگا۔

میں نے کہا: کیا واپس کرنا ہو گا؟ انہوں نے کہا: آپ نے بھی زندگی میں کسی کو اس طرحپڑھا دینا ہے۔ میں نے کہا: "بالکل ٹھیک ہے ۔

اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور پڑھادوں گا۔"

ہم اس وقت کلاس میں پانچ لڑکے تھے ۔

ہمارے استاد کچھ عرصہ زندہ رہے پھر اللہ کو پیارے ہوگئے.
جنازے کے وقت میں نے دیکھا تو میرے باقی چار طلبہ ساتھی بھی رورہے تھے اور ہم پانچوں کواسی دن پتہ لگا کہ فیس ہم میں سے کوئی بھی نہیں دے رہا تھا۔

" انسان کی اصل کمائی اس کی یاد “ ہے

جس کے ساتھ وہ دنیا میں زندہ رہتا ہے۔

بحیثیت استاد ہمیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ چند سال بعد ہماری فزکس اور کیمسٹری کسی کو یاد نہیں رہتی بلکہ وہ رویہ یاد رہتا ہے جو ہم نے کسے کے ساتھ اپنایا ہوتا " ہے ۔“

21/02/2025

Admissions open ....
Play Group, Nursery and Prep
Enroll your child today ....

01/02/2025

سوشل میڈیا پر فرشتے بنے ہم لوگ اگر حقیقی زندگی میں صرف انسان ہی بن جائیں تو کمال ہو جائے👍

جمعہ والے دن ہمارا واٹس ایپ مدرسہ بنا ہوتا ہے
جمعہ مبارک کے سٹیٹس سے اور فیسبک پر ہم لوگ اتنی اچھی اچھی باتیں لکھتے اور شئیر کرتے ہیں جیسے ہمارے جیسا نیک ،صفت اعلیٰ کردار دیانتدار اور ایمان دار انسان اور کوئی ہے ہی نہیں۔۔۔

روز جب فیسبک اوپن کرو تو اسلامک پوسٹیں دعائیں اور وظائف کا ڈھیر لگا ہوتا ہے سمجھ نہیں آتا کہ ہم لوگ جیسے سوشل میڈیا پر نیک اور باکردار بنتے ہیں کاش کہ حقیقی زندگی میں بھی ویسے ہی ہوتے۔😢

ہمارے موبائل میں موجود سوشل میڈیا ہماری سوچ کا موازنہ کرتی ہے 🙄کہ ہمارے دماغوں میں کیا چل رہا ہے یہ کن باتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں😏😍
اگر آپ اسلامی پوسٹس میں باقاعدہ دلچسپی لیں گے تو یہ آپ کو اسلامک پوسٹ دکھائے گا. ❤️

ڈراموں یا فلموں میں دلچسپی رکھیں گے تو یہ ہمیں اداکاروں کی دنیا میں لے جائے گی.🥁🎻

غرض دنیا کی جس چیز سے لذت ملتی ہو گی فیس بک وہ دکھائے گی.🌏📱📹

یعنی جس چیز میں آپ کی دلچسپی ہو گی یہ اسی مطابق آپ کو انٹرٹینڈ کرے گا.🌎🌍👘👗🥻

بات کرنے کا مقصد ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں اف بہت بے حیائی ہے جدھر دیکھو ہے حیائی🤔😐🧐

یہ بے حیائی فیس بک یوٹیوب، انسٹا، ٹیوٹر میں نہیں ہماری سوچ میں ہے.🙁😇😵‍💫

اس لئے باہر نظر آتی ہے، کچھ عرصہ مومن بن کر استعمال کرو آپ کو اپنی فیس بک بھی با برکت نظر آئے گی 💯💯 💯 🤝🤝🤝

اور یہی سوچ ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں لیکن خود با عمل مسلمان نہیں بنتے۔

بے حیائی کہ خلاف آواز اٹھاتے ہیں لیکن خود چوری چھپے اس میں شامل ہوتے ہیں. 💯

تبدیلی کی ابتدا خود سے کریں سب کچھ تبدیل ہوتا نظر آئے گا. 💯

ہم حکمرانوں کو کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران ایسے ہیں ویسے ہیں ہمارا نظام خراب ہے۔۔۔۔

او بھائی عقل کو ہاتھ مارو پہلے تم خود کو تو دیکھو تم کیسے ہو تمہارے معاملات کیسے ہیں.🔥🔥

دھوکا فراڈ جھوٹ غیبت زنا قرض لے کر واپس نہ کرنا سودی نظام اور خیر سے ہمارے نوجوان ہوں یا کسی بھی عمر کے افراد راه چلتی عورت کو ایسے ترستی نگاہوں سے منہ سے رال ٹپکاتے دیکھ رہے ہوتے ہیں.

اور سوشل میڈیا پر ہر تیسرا شخص یہی چاہتا ہے کہ فلاں میری گرل فرینڈ بن جائے ہر تیسرا شخص چاہے وہ شادی شدہ ہو یا کنوارہ کسی نہ کسی لڑکی عورت کے انباکس میں میسج کرتا نظر آتا ہے عجیب ترسی ہوئی مخلوقیں ہیں سمجھ سے باہر🥺🥺

ہر سال حج کے موقع پر آپ کو زیادہ تر تعداد پاکستانی حاجیوں کی ملے گی .

لیکن پھر بھی کبھی سوچا کہ کیا وجہ ہے پاکستان اتنی ذلت اور پستی میں جا رہا ہے.

یہی وجہ کہ ہم عبادتیں تو خوب کریں گے لیکن گناہ نہیں چھوڑیں گے.

میں خود ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو سود کھاتے ہیں لیکن ہر سال عمرے اور حج پر جاتے ہیں.

اور ایسے بھی لوگوں کو جانتا ہوں جو رشوت لیتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کھاتے ہیں.

لیکن پانچ وقت کے نمازی اور تسبیحات پڑھنے والے ہیں
کتنے ہی ایسے گناہ ہیں جو ہر دوسرا غریب ہو چاہے امیر ہو وہ کرتا نظر آتا ہے .

اور ہر تیسرا بندہ آپ کو یہ کہتا ہوا نظر آے گا کہ پاکستانی تو ہیں ہی ایسے پاکستان تو ملک ہی ایسا ہے خود اپنے گریبان میں نہیں جھانکنا کہ ہم کون سی فہرست میں شامل ہیں.🤯🤯💯

سب کچھ جانتے ہوئے بھی جہاں گناہ کو گناہ ہی نہ سمجھا جائے بھئی وہاں انقلاب نہیں آتے۔⚖️💯

یہ نظام اس وقت تک تبدیل نہیں ہو گا جب تک آپ اپنے آپ کو تبدیل خود نہیں کریں گے۔💯
کیونکہ معاشرے کی اصلاح تب ہی ممکن ہے جب ہر شخص خود اپنی اصلاح میں لگ جائے۔۔۔💯💯

اللہ پاک مجھے بھی اور جو جو اس پوسٹ کو پڑھ رہا ہے اسے بھی عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین

30/01/2025

Hira Higher Secondary Secondary School Takht Bhai.

03/10/2024

Our newly admitted future stars........

01/10/2024

قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الۡمُلۡكِ تُؤۡتِى الۡمُلۡكَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡكَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ​ ؕ بِيَدِكَ الۡخَيۡرُ​ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں سب خیر ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Takht Bhai
Mardan

Opening Hours

Monday 07:00 - 13:00
Tuesday 07:00 - 13:00
Wednesday 07:00 - 13:00
Thursday 07:00 - 13:00
Friday 07:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00