26/09/2026
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیرگڑھ کے معزز پرنسپل نورزادہ خلوزئی صاحب کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیرگڑھ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مردان میں تبادلہ ہو گیا ہے۔ نورزادہ خلوزئی صاحب نے دورانِ تعیناتی اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں، محنت، خلوص اور تعلیمی خدمات سے ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں سکول نے تعلیمی و انتظامی میدان میں قابلِ قدر پیش رفت کی۔ ان کا تبادلہ یقیناً سکول کے اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے ایک جذباتی موقع ہے۔ ہم نورزادہ خلوزئی صاحب کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مردان میں بھی کامیابی، عزت اور مزید خدمتِ تعلیم کی توفیق عطا فرمائے۔