GPS jamal garhi

GPS jamal garhi share and comments

جناب محمد شاہ صاحب کو جی پی ایس منیر خان میں ہیڈ ماسٹر کی نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
08/05/2026

جناب محمد شاہ صاحب کو جی پی ایس منیر خان میں ہیڈ ماسٹر کی نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

🎉🌟 مبارکباد 🌟🎉محترم، قابلِ فخر، نہایت محنتی، دیانتدار، باکردار، خوش اخلاق، دوراندیش اور مخلص استاد 👏محمد شاہ صاحب کو ہیڈ...
04/05/2026

🎉🌟 مبارکباد 🌟🎉

محترم، قابلِ فخر، نہایت محنتی، دیانتدار، باکردار، خوش اخلاق، دوراندیش اور مخلص استاد 👏
محمد شاہ صاحب کو ہیڈ ماسٹر کے معزز عہدے پر ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد! 🎊🎉

آپ نے گورنمنٹ پرائمری سکول جمال گڑھی میں بطور سینئر سکول ٹیچر تقریباً 13سال نہایت محنت، لگن، جذبۂ خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ 💼📚
آپ کی یہ شاندار کامیابی آپ کی انتھک محنت، اعلیٰ کردار، ایمانداری اور بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 🌟✨

ہمیں فخر ہے کہ ہمیں ایک قابل، باصلاحیت، اصول پسند، فرض شناس اور ہر دلعزیز شخصیت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ 🤝💖
آپ نہ صرف ایک بہترین استاد بلکہ ایک مخلص ساتھی، بہترین رہنما اور بہترین منتظم بھی ہیں۔ 🏫👨‍🏫

یقینِ کامل ہے کہ آپ جس ادارے میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئے ہیں، اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور وہاں بھی اپنی بہترین قیادت کے جوہر دکھائیں گے۔ 🚀📈

بچوں اور سکول سٹاف کے ساتھ آپ کا مشفقانہ، شفیقانہ اور محبت بھرا رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ 🧒👩‍🏫💐

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور ترقی عطا فرمائے اور آپ کو تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔ 🤲✨

🌹🌹 بہت بہت مبارک ہو 🌹🌹
جملہ سٹاف GPS جمال گڑھی

🥀سرکاری اسکول معیاری اسکول🥀📢 اہم اطلاع برائے والدینسرکاری پرائمری اسکولوں میں نئے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔تمام والدین سے گ...
02/04/2026

🥀سرکاری اسکول معیاری اسکول🥀
📢 اہم اطلاع برائے والدین

سرکاری پرائمری اسکولوں میں نئے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں قریبی سرکاری پرائمری اسکول میں داخل کروائیں۔

✅ مفت تعلیم
✅ کتابیں مفت
✅ تربیت یافتہ اساتذہ
✅ بہتر تعلیمی ماحول

آئیں مل کر تعلیم کو عام کریں اور اپنے بچوں کو علم کے راستے پر گامزن کریں۔ 🌟📘



20/02/2026
*کے پی حکومت کی جانب سے فری بیگز اور سٹیشنری  کی تقسیم*آج گورنمنٹ پرائمری سکول جمال گڑھی میں ایک پروقار تقریب منعقد کیا ...
20/02/2026

*کے پی حکومت کی جانب سے فری بیگز اور سٹیشنری کی تقسیم*
آج گورنمنٹ پرائمری سکول جمال گڑھی میں ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا ۔
کے پی حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
معززین نے اس اقدام کو تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ والدین اور علاقہ مکینوں نے اس کاوش کو سراہا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

15/01/2026

اطلاع برائے والدین
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام سرکاری تعلیمی ادارے موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد بروز جمعہ، 16 جنوری 2026 سے انشاءاللہ دوبارہ کھل رہے ہیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔
پرائمری سکولز کے اوقات کار: حاضری: صبح 8:30 بجے
چھٹی: دوپہر 1:35 بجے
گورنمنٹ پرائمری اسکول جمال گڑھی

آج یعنی 31/12/2025 کو فرسٹ سمیسٹر امتحان کے نتائج جاری ہوئے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول جمال گڑھی میں ایک چھوٹا س...
31/12/2025

آج یعنی 31/12/2025 کو فرسٹ سمیسٹر امتحان کے نتائج جاری ہوئے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول جمال گڑھی میں ایک چھوٹا سا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل 🏅 🏅🏅🏅🏅🏅🏅🏅🏅🏅 دی گئی 🎉🎊👏💫

21/12/2025

Address

Jamal Garhi
Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS jamal garhi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS jamal garhi:

Shortcuts

Share

Category