Nurul Quran

Nurul Quran

Share

Your gateway to Quranic enlightenment. Join us on a transformative learning journey.

26/12/2025

غربت کی حیران کن 15 وجوہات۔۔

۱۔ "سرکاری نوکری" کا نشہ:
پاکستانی جوان کی جوانی کےبہترین ۱۰سال "سرکاری نوکری" کے انتظار میں گل سڑ جاتے ہیں۔۔۔۔وہ 25 ہزار کی پرائیویٹ نوکری یا چھوٹا کاروبار کرنے کو توہین سمجھتےہیں اور۳۰سال کی عمر تک والدین کے ٹکڑوں پر پلتے ہیں۔۔۔۔۔۔جب ہوش آتا ہے تب تک وقت اور عمر دونوں ہاتھ سےنکل چکےہوتےہیں۔۔

۲۔ دکھاوے کی شادیاں:
جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں، مگر شادی پر ۱۰ لاکھ کا کھانا اور۵ لاکھ کاجہیزدینا "ناک"کا مسئلہ ہے۔ یہ قوم اپنی زندگی کی کل جمع پونجی صرف ۴ گھنٹے کی تقریب میں لوگوں کو کھانا کھلا کر برباد کر دیتی ہے، اور پھر اگلے۵سال قرضہ اتارتی رہتی ہے۔۔

۳۔ ڈگری زدہ جاہل:
ہاتھ میں ماسٹرز کی ڈگری ہے،مگر ایک پروفیشنل ای میل لکھنی نہیں آتی۔۔۔۔ہمارے تعلیمی نظام نے صرف "نوکر" پیدا کیے ہیں، ہنر مند نہیں۔ ڈگری کو قابلیت سمجھنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، کیونکہ مارکیٹ ڈگری کو نہیں، Skill کو پیسے دیتی ہے۔۔

۴۔ ایک کمائے، دس کھائیں:
مشترکہ خاندانی نظام(Joint Family)کی یہ کڑوی سچائی ہے کہ اگر ایک بھائی کمانے لگ جائے تو باقی سب "پیر پسار" کر لیٹ جاتے ہیں۔۔۔۔یہاں "Parasite" (مفت خورے) بننے کا رواج ہے۔۔۔۔۔۔جس کی وجہ سے کمانے والا بھی کبھی امیر نہیں ہو پاتا، کیونکہ اس کا پیسہ سرمایہ کاری میں نہیں، دوسروں کا پیٹ بھرنے میں لگ جاتا ہے۔۔

۵۔ کمیٹی کلچر:
پاکستانیوں کو انویسٹمنٹ سے ڈرلگتا ہےمگر "کمیٹی" ڈالنے کا شوق ہے۔ کمیٹی(Dead Money) ہے۔ 2سال بعد جو ایک لاکھ ملے گا، مہنگائی کی وجہ سے اسکی قدر ۶۰ ہزار رہ چکی ہوگی۔ یہ بچت نہیں، اپنے پیسے کی قدر گرانے کا طریقہ ہے۔۔

۶۔ انا کا بت:
"میں چوہدری کا بیٹا ہوں، میں ریڑھی لگاؤں گا؟"اس جھوٹی انا نے لاکھوں گھر اجاڑ دیے۔ یہاں لوگ بھوکے مرجائیں گے لیکن کوئی چھوٹا کام شروع کرنے میں شرم محسوس کریں گے۔ یاد رکھیں، کام چھوٹا نہیں ہوتا، بندے کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے۔۔

۷۔ صحت کی تباہی:
ہم وہ قوم ہیں جو ۴۰ سال کی عمر تک تیل اور چینی ٹھونس کر اپنا جسم برباد کرتے ہیں اورپھر۵۰سال کی عمر کے بعد اپنی ساری کمائی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دے دیتے ہیں۔ صحت کو نظر انداز کرنا غربت کا سیدھا راستہ ہے۔۔

۸۔ شارٹ کٹ کی تلاش:
ہمیں امیر بننا ہے،لیکن محنت کے بغیر۔کبھی ڈبل شاہ، کبھی کرپٹو کے فراڈ اور کبھی لاٹری۔۔۔۔پاکستانی قوم پروسیس(Process)پریقین نہیں رکھتی،اسےمعجزہ چاہیے۔۔۔۔۔۔اور معجزے کے انتظار میں نسلیں غریب رہ جاتی ہیں۔۔

۹۔ الزام تراشی:
"حکومت خراب ہے، نواز شریف کھا گیا، عمران خان نے کیا کر لیا، فوج نہیں چھوڑتی۔۔۔"
یہ وہ چُورن ہےجوناکام لوگ روز بیچتے ہیں۔ یہ ماننے کے بجائے کہ "میں نالائق ہوں"،وہ اپنی ناکامی کا ملبہ سسٹم پر ڈال کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔۔

۱۰۔ ادھار پر عیاشی:
ہم وہ لوگ ہیں جو"آئی فون"قسطوں پرلیتے ہیں، تاکہ ان لوگوں کو متاثر کرسکیں جو ہمیں پسند بھی نہیں کرتے۔ غیر ضروری چیزوں (Liabilities) کیلیے قرض لینا مالی خودکشی ہے، جو یہاں کا ہر دوسرا بندہ کر رہا ہے۔۔

۱۱۔ سیکھنا بند:
ڈگری ملتے ہی کتاب بند۔۔۔۔پاکستانی اوسطاً سال میں ایک کتاب بھی نہیں پڑھتا۔۔۔۔۔۔۔۔جب آپ اپنے دماغ پر انویسٹ کرنا بند کر دیتے ہیں، تو آپ کی جیب خود بخود خالی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔۔

۱۲۔ اولاد بطور انشورنس پالیسی:
غربت کی ایک بڑی وجہ "بے تحاشا بچے" ہیں۔ غریب آدمی بچے اس لیے پیداکرتا ہےکہ"یہ بڑے ہوکر کمائیں گے"۔ وہ یہ نہیں سوچتا کہ وسائل کے بغیر پلنے والے بچے "سرمایہ" نہیں، معاشرے اور والدین پر "بوجھ" بنتے ہیں۔۔

۱۳۔ رسک فوبیا:
"پیسہ ڈوب نہ جائے"۔اس ڈر سے لوگ پیسہ بینک میں سڑنے دیتے ہیں یا پلاٹ لےکر چھوڑ دیتے ہیں۔ کاروبار کرنے کا، رسک لینے کاحوصلہ ہی نہیں ہےاور جو رسک نہیں لیتا، وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔۔

۱۴۔ حاسدانہ رویہ:
امیر آدمی کو دیکھ کر یہ سیکھنے کے بجائے کہ "یہ کیسے امیر ہوا؟" ہم کہتے ہیں"ضرور حرام کمایا ہوگا۔" امیروں سے نفرت کرکےآپ کبھی امیر نہیں بن سکتے، کیونکہ لاشعوری طور پر۔۔۔۔آپ وہ بننا ہی نہیں چاہتے جسے آپ برا سمجھتے ہیں۔۔

۱۵۔ وقت کا قتلِ عام:
چائے کے ڈھابوں پر گھنٹوں سیاست پر بحث، ٹک ٹاک پر اسکرولنگ اور فضول محفلیں۔غریب آدمی کےپاس پیسے کے علاوہ سب سے قیمتی چیز "وقت" ہوتی ہے، اور وہ اسی کو سب سے زیادہ بے دردی سے ضائع کرتا ہے۔۔
اپنی بدحالی کاملبہ حکومت یا تقدیر پرڈالنا بندکریں، کیونکہ حقیقت یہ ہےکہ آپ کی جیب خالی نہیں بلکہ آپ کا دماغ بنجر ہے۔۔۔۔جب تک آپ اپنی ”جھوٹی انا“ اور ”سستی“ کا جنازہ نہیں نکالیں گے، غربت آپ کی نسلوں کو اسی طرح چاٹتی رہے گی۔۔

29/09/2025

28/09/2025

اس قدر علم حاصل کرنا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرائض و احکام کو کامل و بہتر اور اچھے طریقے سے سرانجام دیا جاسکے ۔

28/09/2025

📖 Welcome to Nurul Quran Academy! 🌙
Learn the Quran online with expert male & female teachers — from the comfort of your home

01/09/2025

قرآن میں سیلاب کا ذکر:

1. قومِ نوح علیہ السلام
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

> "پھر ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور دار برسنے والے پانی سے کھول دیا اور زمین کے چشمے پھاڑ دیے تو دونوں پانی ایک مقررہ کام کے لیے جمع ہو گئے۔"
(سورۃ القمر: 11-12)

یعنی نوح علیہ السلام کی قوم کو سیلاب کے ذریعے ہلاک کیا گیا کیونکہ وہ نافرمان تھے۔

2. بطور آزمائش
اللہ فرماتا ہے:

> "اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے تھوڑے خوف، بھوک اور مالوں، جانوں اور پھلوں کی کمی سے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔"
(سورۃ البقرہ: 155)

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیلاب اور آفات بعض اوقات آزمائش بھی ہوتی ہیں تاکہ انسان صبر کرے اور اللہ کی طرف رجوع کرے۔

3. توبہ اور رجوع کی دعوت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

> "اور ہم انہیں بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں۔"
(سورۃ السجدہ: 21)

یعنی دنیا کے عذاب (جیسے قحط، زلزلہ، سیلاب) اصل عذاب سے پہلے انسان کو جگانے کے لیے ہیں تاکہ وہ اللہ کی طرف پلٹ آئیں۔

23/08/2025

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ گناہ کو گناہ سے نہیں مٹاتا، بلکہ وہ گناہ کو اچھائی اور نیکی سے مٹاتا ہے، آلودگی سے کبھی آلودگی دور نہیں ہوتی۔. مسند احمد 3572

21/08/2025

This is Nurul Quran academy for everyone
.nurulquranacademy.com

21/08/2025

This is Nurul Quran academy for everyone

21/08/2025

Best business strategy

Irfan Riaz

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Main Bazar Chargulli
Mardan
23200