27/07/2025
Al Syed Islamic Center
Islamic learning & spiritual guidance Online & on campus classes for Quran, Hadith, and Isamic studies.
Assalam-u-Alaikum
This is Al syyed islamic center, we have passionate teacher, who teaches Qur'an with tajwid & Qir'at to the students who want to learn the Quran online while staying at the comfort of their house. we will Insha'Allah:
� Teach you letters, words, sentences, and the verses of Quran, step by step in a simple and easy way and focus on the pronunciation and articulation points, with
27/07/2025
18/07/2025
16/07/2025
Al Syed Islamic Center
M Abdullah Wahab Shah
15/07/2025
"یا أمّ معبد! كرّي أوصافَه، فالضّرعُ جَفَّ، و عجفاءُ"
"اے امِّ معبد! اس (شخص ﷺ) کے اوصاف دوبارہ بیان کرو، (کیونکہ) تھن خشک ہو چکے ہیں، اور (بکری) کمزور ہے۔"
"يا أمّ معبد! بلّغي عن حالِنا، فالقلبُ غاوٍ، والخُطا عرجاءُ"
"اے امِّ معبد! ہمارے حال کی خبر پہنچا دینا، کیونکہ دل بےقرار ہے اور قدم لڑکھڑا رہے ہیں۔"
14/07/2025
Al Syed Islamic Center
M Abdullah
سلیمان دارانی رحمہ اللہ کا قول:
“عُجب (خودپسندی) کے راستے کو نفس کی حقیقت کی معرفت سے بند کر دو۔
دل کے کامل اجتماع اور یکسوئی تک پہنچنے کا راستہ غلطیوں کو کم کرنا ہے۔
دل میں نرمی پیدا کرنے کا طریقہ اہلِ خوف (اللہ سے ڈرنے والوں) کی صحبت ہے۔
دل کا نور حاصل کرنے کا ذریعہ دائمی حزن ( غمِ آخرت ) ہے۔
حزن کے دروازے تک پہنچنے کا راستہ مسلسل غور و فکر ہے۔
اور غور و فکر کے مختلف پہلو تلاش کرنے کا بہترین طریقہ خلوت ( تنہائی ) ہے۔”
📚 (حلیۃ الاولیاء، جلد 7)
10/07/2025
Al Syed Islamic Center
M Abdullah Wahab Shah
07/07/2025
ام معبد کے دلنشیں جملے اور اردو ترجمانی
ابو معبد شام کو خیمہ میں آتے ہی عجائبات کا ظہور دیکھ کر وجہ دریافت فرماتے ہیں تو ام معبد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد و برکت کا ذکر فرماتی ہیں لیکن اس سے ابو معبد کی تشفی نہیں ہوتی، ام معبد سے تعارف و بیان حال کی استدعا کرتے ہیں تو ام معبد دل نشیں لب و لہجہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کا ذکر فرماتی ہیں، ان تاریخی جملوں کو اردو نثر کے قالب میں ڈھالتے ہوئے مولانا فضیل الرحمن عثمانی یوں گویا ہوتے ہیں:
👇🏻👇🏻
ابو معبد !!! کیا کہوں میں نے ایک شخص کو دیکھا جس کی نظافت نمایاں، جس کا چہرہ تاباں، اور جس کا تناسب نمایاں، پاکیزہ رو پسندیده خو، نہ فربہی کا عیب نہ لاغری کا نقص، چہرہ وجیہ، جسم تنومند، موزوں قامت، سرمگیں فراخ سیاہ آنکھیں، سیاہ پتلیاں، شفاف چشم، جن پر گھنی پلکیں سایہ فگن، ہلالی ابرو باریک اور پیوستہ، گردن لمبی صراحی دار، گنجان ڈاڑھی، سر کے بال سیاہ اور گھنگریالے، آواز میں دلکش کھنک، شیریں لطافت، کلام شیریں، الفاظ واضح، نہ کم سخن، نہ بسیار گو، جملوں میں الفاظ جیسے موتی پروئے ہوئے، ترو تازہ شاخ کی طرح خوش منظر ۔۔
04/07/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mardan