Tajwed tutor online

Tajwed tutor online

Share

"Quran for all. in every hand in every heart " this is our goals of life in Sha ALLAH

30/06/2025
30/06/2025

*زمہریر۔۔۔ جہنم کی ایک سرد وادی۔*
*زمہریر* جہنم کا ایسا مقام ہے جہاں جہنمی کا جسم اس کی(سخت)ٹھنڈک کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

دوزخیوں کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنائی دے گی۔

حضرت کعب نے فرمایا جہنم میں ٹھنڈ بھی ہے جس کا نام *زمہریر* ہے اس میں داخل ہونے سے دوزخیوں کے گوشت گرپڑیں گے۔۔

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ *زمہریر* ایسا عذاب ہے کہ اس کی ٹھنڈکو برداشت کرنے کی اہل جہنم میں طاقت نہیں ہوگی۔

جہنم کی سردی اس کی گرمی سے زیادہ سخت ہے۔۔

عبدالملک بن عمیر کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے جہنمی جہنم کے داروغہ سے فریاد کریں گے کہ ہمیں جہنم کے کناروں کی طرف نکال دے تو وہ انہیں(ادھرکو)نکال دےگا پس ان کو *ٹھنڈ اور زمہریر* قتل کرے گا تو وہ دوبارہ جہنم کی طرف لوٹیں گے(یعنی)ٹھنڈ کی سختی کی وجہ سے دوبارہ جہنم میں لوٹ جائیں گے۔

حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ اہل جہنم گرمی سے جب فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسی ٹھنڈی ہوا سے کی جائے گی جو ہڈیوں(تک)کو پھاڑڈالے گی (جس کی تکلیف سے گھبراکر)وہ پھر سے آگ کو طلب کریں گے۔

شدید گرمی اور شدید سردی کے دن اللہ تعالی زمین والوں کی طرف متوجہ ہوتے ہین !

ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:"گرمی کے موسم میں شدید گرمی کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالی اپنا کان اور آنکھ زمین والوں کی طرف لگا دیتے ہیں جب کوئی بندہ کہتا ہے لا الہ الا اللہ آج کے روز کتنی گرمی ہے یا اللہ ! مجھے جہنم کی آگ سے پناہ دے،تو اللہ تعالی جہنم سے فرماتے ہیں میرے بندوں میں سے ایک بندےنے مجھ سے پناہ طلب کی ہے میں تجھے (یعنی جہنم کو)گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ایسے پناہ دے دی ہے اور جب شدید سردی کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالی اپنا کان اور آنکھ زمین والوں کی طرف لگا دیتے ہیں جب کوئی بندہ کہتا ہے لا الہ الا اللہ آج کے روز کتنی سردی ہے یا اللہ ! مجھے جہنم کے طبقہ زمہریر کی سردی سے پناہ دے،تو اللہ تعالی جہنم سے فرماتے ہیں میرے بندوں میں سے ایک بندےنے مجھ سے تیرے (طبقہ) زمہریر سے پناہ طلب کی ہے میں تجھے (یعنی جہنم کو)گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ایسے پناہ دے دی ہے۔"

اللہ کریم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ ہمیں دنیا اور آخرت میں سردی اور گرمی کے عذاب سے محفوظ فرمائیں۔ آمین

اب تک کائنات میں سب سے سرد ترین مقام The Boomerang Nebula دریافت ہوا ہے جو ہماری زمین سے 5000 لائیٹ ائیرز light years کی دوری پر ہے۔ یہ 1995 میں دریافت ہوا۔ اس پر ٹھنڈ کی شدت منفی 271 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو absolute zero (the lowest limit for all temperatures). سے صرف ایک ڈگری زیادہ گرم ہے ۔۔ یہ اب تک دریافت ہونے والا وہ واحد نیبولا جو بگ بینگ کے پس پشت ہونے والی روشن تابکاری سے بھی زیادہ سرد ہے۔۔

لیکن آج میں آپ سب کو جہنم کے سرد ترین مقام کے بارے میں بتاتا ہوں ۔۔ جہنم جہاں شدید گرمی کا استعارہ ہے وہیں اس میں موجود ایک ایسی سرد وادی بھی ہے جس کی سردی کی شدت کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ اسے "زمہریر" پکارا جاتا ہے۔۔

13/03/2025

*ریا کاری اور نمود و نمائش*

*حرمین شریفین کی زیارت کوخالص نمائش اورسیاحت کی حیثیت دی جانے لگی ہے تصویریں اس طرح ضروری سمجھی جا رہی ہیں جیسے یہ بھی عمرے کا حصہ ہیں،بطوریادگارایک آدھ تصویر کے بجائے ہرلمحےکی تصاویرلیکر اہتمام سے شیئرکرنےاور سٹیٹس لگانےکامقصدکیاہے؟ ہم لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اتنے نیک ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے گھر بلایا ہےاسی کو حدیث میں ریاکاری کہا گیا ہے اور اس کی وجہ سے انسان کو ثواب کے بجائے عذاب ملے گا نفلی عبادات جتنا خفیہ ہوں اتنا اللہ کے ہاں ان کا اجر زیادہ ہے سلف صالحین اپنے نیک اعمال کو بھی ایسے چھپاتے تھے جیسے ہم گناہوں کو چھپاتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارا ہر عمل لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھ لیں اور ہماری واہ واہ کر یں اللہ رب العزت ہمیں اخلاص نصیب فرمائے اخلاص کے ساتھ تھوڑا سا عمل بھی کافی ہوتا ہے اور ریاکاری اور دکھلاوے سے بڑے سے بڑا عمل ضائع ہو جاتا ہے*

11/05/2024

نفس و شیطان انسان کے اندر وسوسے پیدا کرکے اسے اپنے رب سے غافل کرنے کی ہر لمحہ جدوجہد کرتے ہیں تاکہ انسان مایوس ہوکر اپنے رب کا باغی بن جائے۔۔۔جبکہ اللہ کریم خود تسلی دیتے ہیں کہ اے میرے بندے /بندی میری رحمت سے مایوس مت ہونا۔۔۔حضرت موسی کو سمندر نے نہیں یقین نے راستہ دیا۔۔۔۔حضرت ابراہیم کے لیے آگ کے شعلوں کو یقین نے گلزار بنایا۔۔۔۔حضرت یوسف کو کنویں کے اندھیروں میں یقین نے سانسیں دیں۔۔۔اللہ تو ہمارے گمان و یقین کیساتھ ہے۔۔۔اور جن کا گمان اللہ کیلے نیک ہوتا ہے تب کن فیکون کے معجزے ہوتے ہیں۔۔۔تب نہ ممکن نظر آنے والا ممکن ہوکر رہتا ہے۔۔۔جب اللہ کہتا ہے کہ میں تمھارے شہ رگ سے بھی ذیادہ قریب ہوں تو ہم نے اللہ پر یہ یقین رکھنا ہے کہ وہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے وہ ہم سے ایک لمحے کو بھی غافل نہیں ہوتا چاہیے ہم جس بھی حالت اور کیفیت سے گزر رہے ہوں اللہ کریم کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتا۔۔۔ہماری پکار کو سنتا ہے۔۔۔ہمارے درد کو راحت میں بدل دیتا ہے۔۔۔ہماری مشکلوں کو آسانیاں دے دیتا ہے۔۔۔جب اللہ سے مانگیں تو اس یقین کے ساتھ مانگیں کہ وہ ہمیں سن رہا ہے ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہماری مانگی ہوئی دعاؤں سے ہمیں بہترین نوازے گا۔۔۔

27/04/2024

*"مدینہ میں بھی کوئی اجنبی ہوتا ہے؟*
♥️_______________

لابی میں چائے کا گُھونٹ لیتے ہوئے اس نے پوچھا،
مدینہ میں ہے کوئی جان پہچان والا؟
اس سوال میں نہ جانے کیا تھا کہ،
مُضطرب دِل کے سارے تار جَھنجَھنا اُٹھے،
اور پُورے بدن میں اِرتعاش بپا ہو گیا،
میں نے کوئی جواب دیے بغیر،
اپنے آپ سے پوچھا،مدینہ میں ہے کوئی جان پہچان والا؟
اور!
اس سوال کے ساتھ ہی میری آنکھیں بَھر آئیں،
حَلَق میں نَمک سا گُھلنے لگا،
"مدینے میں بھی بَھلا کوئی اجنبی ہوتا ہے؟"
*محـــــــــمـدﷺ♥️*
*صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّم✨🤍*
♥️_____________
*✍🏻:قدرتُ اللّٰه شہاب۔*
*اقتباس:مریم وفا۔*

14/04/2024

”تعلق سچا ہو تو آواز کا مدّ و جزر اور رویے کی اونچ نیچ بھی کھٹک جاتی ہے.“ 🤍

ابو طلحہٰ ؓ اپنی زوجہ اُمِ سلیم ؓ سے کہتے ہیں:
"میں نے نبی ﷺ کی آواز کو بھوک کے مارے مدہم پڑتے سنا ہے، تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟"
(صحیح بخاری)

والدہ عائشہ ؓ قصہ افک بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں:
"اور اس بات نے میری تکلیف کو دو بھر کردیا کہ نبی ﷺ کے رویے میں وہ لطف و نرمی نہ تھی جو عام حالات میں ہوا کرتی تھی!"
(صحیح بخاری)

14/04/2024

*اللہ کی خاطر محبت*
*روز قیامت الله تعالی فرمائیں گے وہ لوگ کہاں ہیں جہنوں نےمیری خاطرایک دوسرے سے محبت کی، آج میں ان کو اپنا سایہ عطاء فرماؤں گا، آج میرے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہے۔*
تو ہمیں ایک دوسرے سے محبت رکھنی ہے دلوں سے حسد، بغض، کینہ، نفرت، تکبر، کسی کے خلاف سازشیں یہ سب نکال کر صرف اور صرف اللہ کے لیئے محبت رکھنی ہے۔ *إن شاء الله*
اللہ تعالی رمضان المبارک کے مہینے میں کی گئی آپ سب کی تمام عبادات، صدقات قبول فرمائیں... اورہم نےجو کچھ رمضان سے سیکھا اس پر عمل ساری زندگی کیلئے ثابت قدمی سے، مستقل مزاجی سے کرنا ہے *ان شاء اللہ۔*

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Mardan