20/11/2025
الحمدللہ!
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز مردان کے سیشن 2022 کے سالانہ امتحانات (D.Com / DBA) کے ذہین اور کامیاب طلبہ کو خیبرپختونخوا کی حکومتی پالیسی کے تحت فی کس 3,60,000 روپے کی مالی معاونت کی تقسیم کی تقریب آج پشاور میں منعقد ہوئی۔ ہمارے کالج کے 14 طلبہ نے اپنی محنت اور قابلیت سے یہ اعزاز حاصل کیا، جو نہ صرف طلبہ بلکہ ہمارے اساتذہ کرام اور والدین کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔
اس موقع پر میں محترم پروفیسر عمر علی خان، ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا، کا دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس تقریب میں شرکت کر کے ہمارے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔