07/05/2026
گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی دولتزئی
سکول میں سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات کامیابی سے جاری ہیں۔ تمام طلباء سے گزارش ہے کہ باقی ماندہ پرچوں کی بھرپور تیاری کریں تاکہ بہترین گریڈز حاصل کرکے اگلی جماعت میں کامیابی کے ساتھ ترقی پاسکیں۔
محنت، نظم و ضبط اور مستقل پڑھائی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو کامیاب فرمائے۔ آمین
18/03/2026
24 مارچ 2026 تا 27 مارچ 2026 تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔ 28 مارچ ہفتہ اور 29 مارچ اتوار ہے۔ عید الفطر اور موسم بہار کی مشترکہ چھٹیوں کے بعد 30 مارچ 2026 (پیر/سوموار) سے دوبارہ کلاسز شروع ہونگے۔
بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔
جبکہ سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔ یہ دو ماہ کے لیے ہوگا یا جب حالات بہتر ہوں، جو بھی پہلے ہو۔
عید الفطر کی چھٹیاں 19 مارچ تا 21 مارچ جبکہ 22 مارچ اتوار اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی چھٹی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
17/03/2026
خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
15/03/2026
اعلانِ فوتگی
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے سابقہ طالب علم جنید علی اس دنیائے فانی کو چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعاۓ مغفرت کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
15/03/2026
اسلاموفوبیا (Islamophobia) کا اردو مطلب:
اسلام سے خوف، اسلام سے نفرت یا مسلمانوں کے خلاف تعصب۔
سادہ الفاظ میں:
اسلاموفوبیا اس رویّے کو کہتے ہیں جس میں لوگ اسلام یا مسلمانوں سے بلا وجہ ڈرتے ہیں، نفرت کرتے ہیں یا ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔
مثال:
مسلمانوں کے خلاف غلط پروپیگنڈا کرنا
مسلمانوں کو دہشت گرد کہنا
مسلمانوں کو حقوق نہ دینا
یہ سب اسلاموفوبیا کی مثالیں ہیں
18/02/2026
"Alhamdulillah! Pakistan mein Ramadan ka chand nazar aa gaya hai. Kal 19 Feb ko pehla roza hoga. Allah is mahine ko hum sab ke liye hidayat aur barkat ka zariya banaye.
18/02/2026
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سکولز ٹائمنگ تبدیل:
حاضری صبح 7:45
مڈل/ہائی/ہائیر کلوزنگ: 12:10
04/02/2026
حکومت خیبر پختونخوا کا 5 فروری کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان!
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔