ماشاءاللہ 🌿
الحمد للّٰہ جامعہ رحمانیہ کی دوسری منزل پر ماربل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ صرف تعمیراتی مرحلہ نہیں بلکہ دینی تعلیم کے فروغ اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام معاونین اور محسنین کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کام کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے اور اس ادارے کو مزید ترقی و برکت عطا فرمائے۔
Jamia Rahmania Mardan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Rahmania Mardan, Religious school, Sector M Sheikh Maltoon Town, Mardan.
16/02/2026
12/02/2026
یہ جامعہ رحمانیہ شیخ ملتون ٹاؤن مردان کی صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ قرآن و سنت کی خدمت میں مصروف ایک زندہ دینی مرکز کی ترجمانی ہے۔
یہ ادارہ مہتممِ جامعہ، مولانا عنایتُ الرحمن صاحب کی سرپرستی اور مخلص قیادت میں علمِ دین کی اشاعت، طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔
جامعہ میں منظم تعلیمی نظام، دینی ماحول، اساتذۂ کرام کی محنت اور طلبہ کی عمدہ کردار سازی اس کے نمایاں اوصاف ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا عنایتُ الرحمن صاحب کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جامعہ رحمانیہ کو مزید ترقی دے اور اسے ہمیشہ قرآن و سنت کا مضبوط مرکز بنائے رکھے۔ آمین۔
Inayat Ur Rehman
الحمد للّٰہ 🤲
جامعہ رحمانیہ شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں پانی ٹینکی کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ تمام معاونین کے تعاون پر دل سے شکریہ۔
اللہ تعالیٰ اس کو صدقۂ جاریہ بنائے اور سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین 🤍
09/02/2026
📢 اعلانِ تقرری
جامعہ رحمانیہ، شیخ ملتون ٹاؤن، مردان کو درج ذیل آسامیوں کے لیے باصلاحیت، تجربہ کار اور ذمہ دار افراد کی ضرورت ہے:
1️⃣ قاری صاحب (برائے حفظ کلاس)
اہلیت و شرائط:
حفظُ القرآن پڑھانے کا باقاعدہ اور عملی تجربہ
تجوید، قرأت اور مخارج پر مکمل عبور
طلبہ کی تربیت کا جذبہ اور اچھے اخلاق
نظم و ضبط اور پابندیٔ اوقات
2️⃣ خادم (برائے صفائی)
اہلیت و شرائط:
ایماندار، محنتی اور ذمہ دار شخصیت
صفائی ستھرائی کے امور کا تجربہ قابلِ ترجیح
کام میں دلچسپی اور مستقل مزاجی
📍 مقامِ تقرری:
جامعہ رحمانیہ شیخ ملتون ٹاؤن، طورو روڈ، نزد عبدالولی خان یونیورسٹی، مردان
📞 مزید معلومات اور درخواست کے لیے رابطہ کریں:
0300-9076192
0345-0248516
(فون یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے)
📌 براہِ کرم صرف سنجیدہ، اہل اور تجربہ کار امیدواران ہی رابطہ فرمائیں
انتظامیہ
جامعہ رحمانیہ
الحمد للّٰہ!
جامعہ رحمانیہ، شیخ ملتون ٹاؤن مردان کی دوسری منزل پر ماربل لگانے کی تیاری کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آسانیاں عطا فرمائے اور اس ادارے کو دینِ اسلام کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
الحمد للّٰہ! 🌿
جامعہ رحمانیہ، شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں پانی کی ٹینکی کا کام جاری ہے۔ یہ ایک نہایت اہم اور ضروری منصوبہ ہے جس سے طلبۂ کرام، اساتذہ اور جامعہ سے وابستہ تمام افراد کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔
ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے اس نیک کام کی توفیق عطا فرمائی، اور تمام معاونین و محسنین کے لیے دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ اُن کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس صدقۂ جاریہ کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲
اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور جامعہ کے لیے اسے دائمی فائدے کا ذریعہ بنائے۔
آپ کی دعاؤں اور تعاون کے محتاج ہیں۔
جزاکم اللّٰہ خیراً 🌸
رابطہ نمبر 03009076192
ماشاءاللہ
جامعہ رحمانیہ و مسجد الفاروق، شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں نمازِ جمعہ کا روح پرور منظر— 🤍🕌
22/01/2026
جامعہ رحمانیہ میں 17یتیم بچوں کی ختمِ قرآن کی پروقار تقریب.
جامعہ رحمانیہ میں 17 یتیم بچوں کی ختمِ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرشیخُ القرآن والحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب (نائب امیر جماعت اسلامی، خیبر پختونخوا وسطی) ، انقلابی شاعر محترم جناب حسین احمد صادق صاحب، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت فرمائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مہتمم جامعہ رحمانیہ، مولانا عنایت الرحمٰن صاحب نے جامعہ کی تاریخ اور پس منظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مہمانانِ گرامی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بالخصوص شیخ القرآن والحدیث ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کا، جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں ان یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی دستار بندی میں شرکت فرمائی۔
محترم شیخ القرآن والحدیث ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب نے قرآن سے منور ہونے والے بچوں، ان کے اساتذہ، اور ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی انہی لوگوں کی ہے.
جامعہ رحمانیہ شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں تقریب ختم القرآن جاری۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Sector M Sheikh Maltoon Town
Mardan
23200