صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ Follow us For daily AHadith and Quran translation and videos.

20/04/2024

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الله نے مجھے سختی کرنے والا اور (لوگوں کو) مشکلات میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ الله نے مجھے آسانی پیدا کرنے والا معلم (استاد، تعلیم دینے والا) بنا کر بھیجا ہے.

مسلم 3690
(مسند احمد 8708؛ السلسلة الصحيحة 2014؛ مشکوٰۃ 3249)

‏اگر صرف دعاؤں اور معاشی بائیکاٹ ہی سے مسئلے حل ہو جایا کرتے تو خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ "تلوار" نہ اٹھاتے... Tags      ...
15/04/2024

‏اگر صرف دعاؤں اور معاشی بائیکاٹ ہی سے مسئلے حل ہو جایا کرتے تو خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ "تلوار" نہ اٹھاتے...
Tags

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:مسکین پر صدقہ کرنا صرف ایک صدقہ ہے، جبکہ رشتہ دار مسکین پر صدقہ کرنا دوھرا ہے، (یعنی) صدقہ بھی او...
27/03/2024

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

مسکین پر صدقہ کرنا صرف ایک صدقہ ہے، جبکہ رشتہ دار مسکین پر صدقہ کرنا دوھرا ہے، (یعنی) صدقہ بھی اور صلہ رحمی بھی.

نسائی 2583
(ماجہ 1844؛ ترمذی 658؛ مسند احمد 3625؛ المستدرک للحاكم 1476؛ مشکوٰۃ 1939)

27/03/2024

‏قالَ ﷺ:

مسکین وہ نہیں جسے ایک دو لقمے در در پھرائیں. مسکین تو وہ ہے جس کے پاس مال نہیں، لیکن اسے مانگنے سے شرم آتی ہے اور وہ لوگوں سے چمٹ کر نہیں مانگتا.

بخاری 1476، 1479، 4539
(مسلم 2394، 2393؛ ابوداؤد 1631؛ نسائی 2572 - 2574؛ موطا امام مالک 1671؛ دارمی 1656؛ مشکوٰۃ 1828)

‏خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر نبی ﷺ نے فرمایا:یہاں موجود لوگ (میرا پیغام) اُن تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں. کیونکہ بہت...
27/03/2024

‏خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر نبی ﷺ نے فرمایا:

یہاں موجود لوگ (میرا پیغام) اُن تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں. کیونکہ بہت سے لوگ جن تک یہ پیغام پہنچے گا سننے والوں سے زیادہ (پیغام کو) یاد (محفوظ) رکھنے والے ثابت ہوں.

بخاری 1741
(مسلم 4383، 4385؛ مشکوٰۃ 2659)

‏حضرت جابر بن عبدالله ؓ فرماتے ہیں: میں نے رسول الله ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:(1) سب سے افضل ذکر "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّه" ...
01/01/2024

‏حضرت جابر بن عبدالله ؓ فرماتے ہیں: میں نے رسول الله ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:

(1) سب سے افضل ذکر "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّه" ہے،
(2) اور افضل دعا "الْحَمْدُ لِلَّه" ہے.

ترمذی 3383
(ماجہ 3800؛ السلسلة الصحيحة 2759؛ مشکوٰۃ 2306)

یہ دعائیں اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔
06/10/2023

یہ دعائیں اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔

21/06/2023

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جس کے پاس وسعت ہو، اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے.

ماجہ 3123
(المستدرک للحاكم 7565، 7566)

وضاحت: اس حدیث پر محدثین کا آپس میں اختلاف ہے، کچھ اس کو ضعیف کہتے ہیں کہ ایک راوی عبدالله بن عیاش ضعیف ہیں، باقی حسن کہتے ہیں. الله اعلم

رسول الله ﷺ نے فرمایا:صرف مُسِنَّة (یعنی دو دانت والے) جانور کی قربانی کرو. ہاں! اگر تم کو (اس کا ملنا) دشوار ہو تو ایک ...
21/06/2023

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

صرف مُسِنَّة (یعنی دو دانت والے) جانور کی قربانی کرو. ہاں! اگر تم کو (اس کا ملنا) دشوار ہو تو ایک سالہ دنبہ یا مینڈھا ذبح کر دو.

مسلم 5082
(ابوداؤد 2797؛ نسائی 4383؛ ماجہ 3141؛ مشکوٰۃ 1455)

20/06/2023

نبی ﷺ کی ایک زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں:

نبی ﷺ یوم عاشورہ (دسویں محرم)، ذی الحجہ کے پہلے نو دن، اور ہر مہینے کے تین دن (یعنی) مہینے کا پہلا پیر اور دو ابتدائی جمعراتیں، روزہ رکھا کرتے تھے.

نسائی 2374، 2419، 2420
(ابوداؤد 2437)

20/06/2023

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’ جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھو اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو ، وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو ( نہ کاٹے ) اپنے حال پر رہنے دے ۔‘‘

(صحیح مسلم : 5119)

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category