06/05/2026
*اہم اعلان*
*چوتھی سالانہ دستاربندی کے بعد اسباق کا آغاز*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام طلباء کرام اور معزز سرپرستان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم چیل کومبڑے لوند خوڑ میں 3 روزہ تعطیل کے بعد، اب *ان شاء اللہ* دوبارہ اسباق کا آغاز ہو رہا ہے۔
اسباق کا شیڈول:
1. بروز جمعرات، 7 مئی 2026:
ترجمہ و تفسیر کے سوا تمام کلاسز یعنی قاعدہ، ناظرہ، حفظ اور دَور کے اسباق شروع ہوں گے۔
2. بروز جمعہ، 8 مئی 2026:
ترجمہ و تفسیر اور صرف و نحو کے اسباق کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
⏰ اوقاتِ مدرسہ:
◈ حاضری کا وقت: دوپہر 3 بج کر 30 منٹ
◈ چھٹی کا وقت: شام 6 بج کر 30 منٹ
تمام طلباء سے وقت کی پابندی کی گزارش ہے۔
منجانب: انتظامیہ
جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم
چیل کومبڑے لونڈ خوڑ.