24/01/2025
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیرآباد ضلع مردان میں وائس پرنسپل محمد قاسم کے زیر صدارت بین الاقوامی عالمی یوم تعلیم منایا گیا جس میں سکول کے تمام اساتذہ کرام صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آرگنائزر سینئر پی ای ٹی آحمد علی تھے اور استاذ اکرام اللہ باچا نے سٹیج نظامت کے فرائض انجام دیتے ۔ پروگرام کا آغاز جماعت نھم کے طالب علم محمد لقمان نے تلاوت قرآن کریم سے کیا ۔ پھر جماعت دھم کے طالب علم آفتاب خان نے انگریزی زبان میں ایجوکیشن کے حوالے سے تقریر کی ۔ اس کے بعد جماعت نھم کے طالب معاذ اللہ نے اردو زبان میں تعلیم کے حوالے سے طلباء سے خطاب کیا ۔ پھر آختر علی اور وائیس پرنسپل محمد قاسم نے تعلیم کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے خطابات کئے اس کے بعد پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔ آخر میں مولانا حمد الرحمن کی دعائیہ کلمات سے تقریب اختتام پزیر ہوئی۔
21/01/2025
Shining stars of the school
15/01/2025
ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ہائی سکول صوابی کے پرنسپل نثار محمد خان آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔
موصوف گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول کے پرنسپل رہے ہیں
13/01/2025
Our respected Principal Mr Arif Ali.
30/12/2024
خیبرپختونخوا میں 6 جنوری تک سکولز بند رہیں گے۔ اعلامیہ جاری
7 جنوری سے باقاعدہ کلاسز کا آغاذ ہوگا
01/12/2024
Get together and reunion of matric classmates after 40 year, Session 1983 at this School with their beloved teacher
09/11/2024
آج بروز ہفتہ بتاریخ 9 نومبر 2024 ء کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیر آباد ضلع مردان میں وائس پرنسپل جناب محمد قاسم کے زیر صدارت یوم اقبال جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا ، اس کے بعد نعت شریف پڑھائی گئی ، پھر دعائے اقبال سنایا گیا ۔ پھر افکار اقبال کے حوالے سے جماعت دہم الف کے طالب علم آفتاب خان نے انگریزی زبان میں اظہار خیال کیا ۔ پھر جماعت ہشتم کے طالب علم نے اردو زبان میں علامہ محمد اقبال کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔ بعد ازاں وائس پرنسپل جناب محمد قاسم صاحب نے موقع و محل کی مناسبت سے طالب علموں سے خطاب کیا ۔ دعائیہ کلمات سے تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔
02/09/2024
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیر آباد فرسٹ ائیر میں داخلے جاری ہیں۔
پری میڈیکل
پری انجینیرنگ
کمپیوٹر سائنس
آرٹس
29/08/2024
*اطلاع برائے والدین*
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما تعطیلات کے بعد انشاء اللہ 2 ستمبر 2024 بروز پیر سے کھل رہے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائے۔ سکولوں کے اوقات کار درجہ ذیل ہونگے۔
*پرائمری سکولز*
حاضری: 7:30 بجے
چھٹی : 12:35 بجے
*مڈل/ہائی سکولز*
حاضری: 7:15 بجے
چھٹی: 1:35 بجے