12/02/2025
آج کے دور میں کس فیلڈ کی ڈیمانڈ ذیادہ ہے اور پاکستانی طلبہ کس فیلڈ میں اپنا کریئر بنائے؟
پہلی بات تو یہ کہ کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے کیریئر کونسلنگ بہت ضروری ہے ورنہ آپ اپنا وقت اور پیسہ دونوں ضایع کریں گے اور ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ پاکستان کے حساب سے health related fields بہترین ہیں۔ چاہے وہ ایم بی بی ایس ہو ، بی ڈی ایس ہو ، سرجن ہو ، کارڈیالوجسٹ ہو ، نرس ہو یا میڈیکل فیلڈ سے متعلق دوسرے پیشے ہو ، آپ کو کہیں نہ کہیں جاب مل ہی جائے گی اور پاکستان کے حساب سے تنخواہ بھی نسبتا اچھی ہو گی۔۔ اس کے علاؤہ Medical related degrees والوں کی باہر کی دنیا میں بھی ڈیمانڈ ہے ، میڈیکل کا فیلڈ فلحال دوسروں سے بہتر ہے ۔۔۔۔۔
اسکے بعد انجینئرنگ آتی ہے۔ اس وقت انجینئرنگ کی فیلڈ میں , میکینکل انجینئرنگ ، روبوٹک انجینئرنگ . الیکٹرانک انجینئرنگ کی اہمیت زیادہ ہے ۔
کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے متعلق سوفٹویئر انجینئر ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ڈگری ، block chain technology میں ڈگری ،
Software Engineer, Web Developer, Mobile App Developer,
Data Analyst, Cyber Security Analyst,
UX/UI Designer, Cloud Architect, IT Consultant, Game Developer, and System Administrator .
اس میں کئی ایک میں میٹرک کے بعد شارٹ کورسز بھی ہو سکتے ہیں جن کی بھی کافی مانگ ہے ۔
اس کے بعد قابل تجدید توانائی میں کوئی ڈگری ، سولر انرجی میں ڈگری ، aviation میں ڈگری اور جینیٹک انجینئرنگ کی ڈگری جو کہ بیالوجی سے تعلق رکھتی ہے ، ان کی اہمیت اب بھی ہے اور مستقبل میں بھی ان کی طلب میں اضافے کا امکان ہے ۔۔۔ ملک کے اندر نہ ہو تو باہر کی دنیا میں اہمیت ہو گی اگر کوئی غیر متوقع حالات دنیا میں وقوع پزیر نہ ہو تو ۔۔۔۔۔
کامرس کے شعبے میں Digital Marketing/ E.CommerceCourses کی اہمیت ہے لیکن اس شعبے میں کافی دوڑ دھوپ اور کمیونیکیشن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر بندہ اس شعبے میں کامیاب نہی ہو سکتا چاہے ان کی تھیوری نالج کتنی مضبوط کیوں نہ ہو ۔
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ کسی بھی شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرتے وقت اس کے ملک کے اندر اور ملک سے باہر بھی ان کی موجودہ وقت میں اہمیت اور اس کے مستقبل کو ضرور نظر میں رکھنے کی ضرورت ہے اور اس شعبے سے متعلق لوگوں سے مشورہ لینا بھی اچھی بات ہے ۔
پاکستان میں ان ڈگریوں اور ان میں کئ ایک شارٹ کورسز کی ڈیمانڈ کا انحصار پاکستان کی معیشت پر ہے اگر پاکستان کی معیشت ایسی ہی رہتی ہے کوئی تبدیلی نہیں آئی تو پھر ملک کے اندر جاب حاصل کرنا مشکل تر ہوتا جائے گا لیکن اگر انویسٹمنٹ ہوتی ہے ، کارخانے لگتے ہیں ، نئے نئے بزنس کھلتے ہیں ، ریسرچ سینٹرز بنتے ہیں ، ہر طرح کی مینوفیکچرنگ ہوتی ہے تو پھر اوپر ذکر کیے گئے ان تمام ڈگریز کی اہمیت ملک کے اندر بھی ہو گی اور باہر بھی ۔۔۔
ایم اے انگلش ، لاء ، ماس کمیونیکیشن کی اہمیت نپے تلے انداز میں جاری رہے گی لیکن ان میں صرف وہی لوگ کامیاب ہونگے جو اس میں آخری حد تک مہارت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے ۔۔ اس میں درمیانے درجے کے لوگ مار کھائیں گے ۔۔۔ نچلے درجے کے لوگ ہر فیلڈ میں مار کھائیں گے اس لیے حتی واسع کوشش اور محنت ہر فیلڈ میں ضروری ہے ۔۔۔ باقی ڈگریز کی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جائے گی ، ملک کے اندر بھی اور باہر بھی ... باقی مضامین میں ماسٹر کی ڈگری ٹیچر بننے کے لیے تب کام آ سکتی ہے کہ آپ کو دوسرے مضامین پر بھی کافی دسترس حاصل ہو کیونکہ اب جو انٹری ٹیسٹ ہوتے ہیں ، ان میں تقریبا تمام مضامین سے متعلق سوالات آتے ہیں اور آپ کو آپنے مضمون کے ساتھ ساتھ ایک جامع مطالعے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے لیے تو اور بھی بہت زیادہ جامع تیاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ لہذا یہ تو بڑے دل گردے والوں کے کام ہیں ۔ اس میں شارٹ کٹ بلکل نہی ہے ۔۔۔
تحریر میں کمی بیشی کے لیے پیشگی معذرت ۔۔۔ اگر کسی کے پاس مذید کچھ اچھے تجاویز ہو یا اس تحریر میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہو تو کمنٹ میں بتائے گا ۔ شکریہ