16/08/2026
پرائیویٹ ٹیچنگ ضرور کریں، تجربہ ضرور حاصل کریں، لیکن اپنی منزل کو ہرگز نہ بھولیں۔
پرائیویٹ اسکول میں تدریس آپ کو تجربہ، اعتماد اور سیکھنے کے مواقع دے سکتی ہے، لیکن اسے اپنی آخری منزل نہ بنائیں۔ اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے غور کریں۔ آگے بڑھنے کے لیے چاہے کاروبار کریں، دکان شروع کریں یا سرکاری ملازمت کی تیاری کریں، لیکن اپنے مستقبل کے لیے کوئی واضح راستہ ضرور بنائیں۔
آپ ایک گریجویٹ ہیں، ڈگری ہولڈر ہیں اور معاشرے کے ایک ذمہ دار فرد ہیں۔ آپ کے ذاتی اخراجات بھی ہوں گے، گھر کی ذمہ داریاں بھی ہوں گی، مستقبل کے مسائل بھی ہوں گے۔ اس لیے صرف معمولی آمدن پر سالہا سال گزارنے کے بجائے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
پرائیویٹ ٹیچنگ کو تجربے اور عارضی مرحلے کے طور پر لیں، اپنی آخری منزل کے طور پر نہیں۔ وقت کا درست استعمال کریں، اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی منصوبہ بندی شروع کریں۔
کیا آپ متفق ہو؟