18/09/2023
بہانے بنانا چھوڑئیے۔۔
یہاں ایک ہی زندگی گزارنی ہے تو کیوں نہ بہترین ہو۔ہمت، امید اور یقین رکھیے۔۔۔۔
1۔ *روپے نہیں ہیں۔۔۔*
تو انھیں ضائع کرنا چھوڑ دیجیے، کاروبار کے مواقع ڈھونڈئیے۔۔۔ روزانہ کچھ نہ کچھ کمائیے۔
2۔ *وقت نہیں ہے۔۔۔*
تو ٹی وی اور غیر ضروری سوشل میڈیا دیکھنا بند کر دیجیے، جتنا وقت ہے اسے ویلیوایبل بنائیے۔
3۔ *تھک گئے ہیں۔۔۔*
تو آرام کیجیے، اپنی نیند پوری کیجیے، اٹھ کر نئے جوش و جذبے سے شروع ہو جائیے۔
4۔ *جسمانی عوارض کا شکار ہیں۔۔۔*
تو دیسی چیزوں اور دیسی ماحول اختیار کر لیجیے، ورزش کیجیے، محنت کیجیے، کچھ نہ کچھ کرتے رہیے۔۔۔ ٹک کر نہ بیٹھیے۔
5۔ *الجھنوں کا شکار ہیں۔۔۔*
تو سوچ سمجھ کر بلکہ پھونک پھونک کر قدم رکھیے، لیکن رکنے کا نام نہ لیجیے۔۔۔ اچھے لوگوں سے مشاورت کیجیے۔
6۔ *مفید علم نہیں ہے۔۔۔*
تو اپنی پسند کا علم حاصل کیجیے، مشق کیجیے، عمل کیجیے۔۔۔ آپ دوسروں سے ممتاز ہو جائیں گے۔
7۔ *کچھ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔*
تو اپنے خ*ل اور ماحول سے باہر نکلیے۔ کائنات بہت وسیع ہے۔۔۔ آپ ستاروں پر کمندیں ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
8۔ *ہمت نہیں ہے۔۔۔*
تو کوشش کر کے اپنے اندر حوصلہ پیدا کیجیے، خود کو تھپکی دیجیے۔ سارے زیرو سے ہی ہیرو بنتے ہیں۔
9۔ *لوگ کیا کہیں گے۔۔۔؟*
یہ فکر چھوڑیں گے تو آپ آزاد اور ہلکے پھلکے ہو جائیں گے۔
10۔ *کوئی دوست نہیں ہے۔۔۔*
تو اپنے پیارے رب سے دوستی لگائیے، اللہ سے راضی ہو جائیے، وہ آپ کو کبھی تنہا اور بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گا۔