E for Education

E for Education Latest Updates about the Education & the other Official Information ++ ++

NUMS MBBS / BDS Admission 2022-23
20/11/2022

NUMS MBBS / BDS Admission 2022-23

Different Department Jobs
20/11/2022

Different Department Jobs

Different Universities Admissions
20/11/2022

Different Universities Admissions

فیل شدہ کورس کی انرولمنٹعزیز طلبہ،خزاں ۲۰۲۲ کے نئے داخلے اور جاری طلبہ کے لئیے انرولمنٹ بند ہو چکی ہے۔ تاہم وہ جاری طلبہ...
17/11/2022

فیل شدہ کورس کی انرولمنٹ
عزیز طلبہ،
خزاں ۲۰۲۲ کے نئے داخلے اور جاری طلبہ کے لئیے انرولمنٹ بند ہو چکی ہے۔ تاہم وہ جاری طلبہ فکر مند ہیں جن کے رزلٹ ابھی نہیں آئے اور رزلٹ آنے پر کسی کورس میں فیل ہونے کا اندیشہ ہے، یا فیل کورس کے رزلٹ کی درستگی نہیں ہو سکی اور وہ اس کورس کی انرولمنٹ بھی نہیں کر سکے۔

ایسے طلبہ کے لئے اطلاع ہے کہ وہ ہرگز فکرمند نہ ہوں۔ فیل کورس کی انرولمنٹ کے لئے درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر مہیا کر دیا گیا ہے۔https://aiou.edu.pk/sites/default/files/2022-11/AdditionDue1.pdf

درخواست فارم پُر کر کے شعبہ داخلہ کو ڈاک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے یا سکین کر کے آن لائن ہیلپ ڈیسک کے ذریعے بھیج دیں۔ ہیلپ ڈیسک کا لنک درج ذیل ہے، http://support.aiou.edu.pk

یاد رہے کہ میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگرامز میں ایک سمسٹر میں زیادہ سے زیادہ 18 کریڈٹ لئے جا سکتے ہیں اور باقی تمام پروگرامز میں 21 کریڈٹ لئے جا سکتے ہیں۔

شعبہ داخلہ میں درخواست موصول ہونے کے بعد، کریڈٹ کی حد کو مدنظر رکھتے ہوئے، کورس رجسٹر کر دیا جائے گا اور اس کے بعد فیس کا چالان جاری کیا جائے گا۔ طلبہ کو اپنے CMS پورٹل سے فیس چالان حاصل کر کے فیس جمع کروانا ہو گی۔ چالان حاصل کرنے کا طریقہ درخواست فارم کے ساتھ مہیا کر دیا گیا ہے۔

فیل کورس کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ 30 نومبر 2022 ہے۔

مزید معلومات کیلئے متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کریں یا ہیلپ لائن 051111112468 پر کال کریں۔
اس کے علاوہ ہیلپ ڈیسک کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

شعبہ داخلہ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

مورخہ 6 اکتوبر تا 10 اکتوبر  اساتذہ دھرنا کے دوران اساتذہ کو جاری شوکاز نوٹس ختم۔ نوٹیفکیشن جاری۔
17/11/2022

مورخہ 6 اکتوبر تا 10 اکتوبر اساتذہ دھرنا کے دوران اساتذہ کو جاری شوکاز نوٹس ختم۔
نوٹیفکیشن جاری۔

کسان/کاشتکاروں کیلٸے کھلی کچہری کا انعقادرشکٸی اور آس پاس ملحقہ علاقوں کے کاشتکاران/کسان متوجہ ہوں!ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جنا...
17/11/2022

کسان/کاشتکاروں کیلٸے کھلی کچہری کا انعقاد

رشکٸی اور آس پاس ملحقہ علاقوں کے کاشتکاران/کسان متوجہ ہوں!

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب خالد اقبال بروز منگل مورخہ 22نومبر2022بوقت 02بجے گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول فار بواٸز رشکٸی میں کاشتکاروں/کسانوں کے مساٸل سنیں گے اور خصوصا رشکٸ میں ایریگیشن/آب پاشی سے متعلق کاشتکاروں کے مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلٸے اقدامات اٹھاٸے جاٸیں گے۔ کسانوں کیلٸے کھلی کچہری میں محکمہ زراعت,ایریگیشن,محکمہ ٹیوب ویل اور لاٸیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران موقع پر موجودہوں گے۔

لاٸق زادہ لاٸق
پبلک ریلیشنز آفیسر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ

سیکرٹری برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم معتصم باللہ شاہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں اساتذہ کی حاضری اور...
17/11/2022

سیکرٹری برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم معتصم باللہ شاہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں اساتذہ کی حاضری اور تدریسی ماحول کا جائزہ لیا۔ جنوبی وزیرستان آمد کے موقع پر سیکرٹری تعلیم کا استقبال ڈی ای او مردانہ و زنانہ نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ وزیرستان کے آفس وانا کیمپ میں انہیں ساؤتھ وزیرستان میں تعلیمی اداروں اور ان سے متعلق مسائل کے بارے میں ڈی ای او مردانہ و زنانہ کی جانب سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔پاکستان آرمی کے اعلی افسروں کی جانب سے دونوں اضلاع کے دورے میں مکمل معاونت فراہم کی گئ۔ سیکرٹری تعلیم نے پاکستان آرمی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، جن کے کاوشوں اور قربانیوں کے بدولت ان اضلاع میں حالات معمول پر آئے ہیں اور امن قائم ہو چکا ہے۔ آرمی کی محنت کی بدولت تمام سکول قابل رسائ بن گئے ہیں۔ سیکٹری تعلیم نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی نے محکمہ تعلیم کے مقامی اہلکاروں کو ہر ممکن مدد دی ہے اور سکولوں سمیت تمام بچوں اور ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ بعد ازاں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جی ایم ایس ڈوگ، جی ایچ ایس کاری کوٹ، جی جی ایچ ایس کاری کوٹ کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ہائ سکولز اور پرائمری سکولز کے علاوہ گونر ماڈل سکول میران شاہ اور میر علی کو بھی وزٹ کیا۔ سیکرٹری ای اینڈ ایس ایجوکیشن نے سکولوں میں طالبات کے داخلے، ان کے تدریسی عملے کی دستیابی اور مجموعی ماحول کو سراہا۔ انہوں نے اسی طرز پر دیگر سکولوں کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔سیکرٹری تعلیم نے دونوں ڈی ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ غیر فعال اساتذہ کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں علاوہ ازیں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکولز کے لیئے پی ٹی سی فنڈز کو یقینی بنایا جائے گا اور متعدد سکولوں میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے۔

17/11/2022

خیبر پختون خواہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ملازمین اور حکام کے درمیان طویل گفت و شنید کے بعد مذاکرات کامیاب۔ سروس سٹرکچر اور دیگر حقوق کی فراہمی کے لئے ٹائم فریم کا تعین کر لیا گیا۔.

Draw Result of Rs.1,500/- Denomination National Prize Bonds - 92nd Draw.
15/11/2022

Draw Result of Rs.1,500/- Denomination National Prize Bonds - 92nd Draw.

ETEA MDCAT 2022
13/11/2022

ETEA MDCAT 2022

UHS MDCAT test 2022 Today
13/11/2022

UHS MDCAT test 2022 Today

Address

Street #15 Sector/S, SMT
Mardan Cantonment
23200

Telephone

+923469300078

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when E for Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to E for Education:

Shortcuts

Share

Category